نارا چندرا بابو نائڈو : (پیدائش : 20 اپریل، 1950ء) ہندوستانی سیاست دان، آندھر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰٰ اور تیلگو دیشم پارٹی کے صدر ہیں۔ وہ 20 اپریل 1950ءکو چتور ضلع میں پیدا ہوئے۔ تعلیم کے دوران میں ہی وہ سیاست میں کود پڑے۔ سنہ 1978ء میں وہ چندراگیری اسمبلی حلقے سے کانگریس کے ٹکٹ پر انتخابات میں کامیاب ہوئے اور وزیر بنائے گئے۔ سنہ 1983ء میں انتخاب ہارنے کے بعد انھوں نے کانگریس پارٹی چھوڑ دی اور اپنے سسُر ین ٹی راماراؤ کی تیلگو دیشم پارٹی میں شامل ہو گئے۔ سنہ 1995ء میں اپنے سسُر کی پارٹی کے منتخب امیدواروں کو علاحدہ کرنے میں کامیاب رہے اور کافی توڑ جوڑ کے بعد وزیر اعلیٰٰ بن گئے۔ سنہ 1999ء میں وہ بی جے پی اتحاد کے ساتھ صوبائی انتخابات میں اترے اور جیت حاصل کر کے وزیر اعلیٰٰ کی کرسی بچا لی۔ لیکن 2004ء کے انتخابات میں ان کی پارٹی کو شکست ہوئی۔ اس وقت ان پر آئی ٹی کے چکر میں گاؤں کو بھلانے کے الزام لگے۔ وہ آئی ٹی سے شغف رکھنے والے رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

چندرا بابو نائڈو
(تیلگو میں: నారా చంద్రబాబు నాయుడు ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

تیرہویں وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش
مدت منصب
8 جون 2014 – 23 مئی 2019
گورنر
نلاری کرن کمار ریڈی
وائی ایس جگن موہن ریڈی
مدت منصب
1 ستمبر 1995 – 13 مئی 2004
گورنر
ین۔ٹی۔راماراؤ
وائی یس راجشیکھر ریڈی
معلومات شخصیت
پیدائش 20 اپریل 1950ء (74 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش حیدرآباد، دکن، تلنگانہ
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب ہندو مت
جماعت تیلگو دیشم [2]
انڈین نیشنل کانگریس [3]  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد نارا لوکیش
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ سری وینکٹیشورا   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد ایم اے   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان [4]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان تیلگو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان تیلگو ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

2014ء کے عام اسمبلی انتخابات میں پھر سے تیلگو دیشم پارٹی ان کی قیادت میں بی جے پی جمگھٹ سے کامیاب ہوئی۔ حالانکہ بی جے پی کی مدد یا جمگھٹ کی ضرورت نہیں تھی، پھر بھی چندر بابو نائڈو دور اندیشی سے کام لے کر انتخابات جیتنے میں کامیاب رہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Nara-Chandrababu-Naidu — بنام: Nara Chandrababu Naidu — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. https://www.britannica.com/topic/Telugu-Desam-Party — اخذ شدہ بتاریخ: 29 مارچ 2019
  3. https://www.britannica.com/topic/Indian-National-Congress — اخذ شدہ بتاریخ: 29 مارچ 2019
  4. https://www.mapsofindia.com/who-is-who/government-politics/n-chandrababu-naidu.html — اخذ شدہ بتاریخ: 29 مارچ 2019

بیرونی روابط

ترمیم