ڈائیوڈ
ڈائیوڈ (diode) دو ٹانگوں (pins) والے ایسے الیکٹرونک پُرزے (component) کو کہتے ہیں جو مثبت (اینوڈ) اور منفی (کیتھوڈ) والے دو سروں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کی یہ خاصیت ہے کہ یہ مثبت سرے سے منفی سرے تک کرنٹ گزرنے دیتا ہے مگر منفی سرے سے مثبت سرے تک کرنٹ نہیں گزرنے دیتا۔ اس طرح ڈائیوڈ بجلی کے ایک check valve کا کام کرتا ہے اور آلٹرنیٹنگ کرنٹ (اے سی) کو ڈائیریکٹ کرنٹ (ڈی سی) میں تبدیل کر دیتا ہے۔
ڈائیوڈ نیم موصلوں (semi-conductors) سے بنے ہوتے ہیں۔ ان میں P اور N قسم کے مادے کا ایک جنکشن ہوتا ہے۔ زیادہ تر ڈائیوڈ سیلیکون سلیکان سے بنے ہوتے ہیں۔ کچھ ڈائیوڈ جرمینیئم سے بھی بنتے ہیں۔ نیم موصل ڈائیوڈ کی ایجاد سے پہلے پارے سے بھرے ویکیوم ٹیوب کے ڈائیوڈ بھاری کرنٹ کے لیے صنعتی استعمال میں لائے جاتے تھے جو کافی مہنگے پڑتے تھے۔
سلیکون سے بنے ڈائیوڈ لگ بھگ 0.7 وولٹ سے کم وولٹیج پر کام نہیں کرتے۔[1] جرمینیئم سے بنے ڈائیوڈ لگ بھگ 0.3 وولٹ سے کم وولٹیج پر کام نہیں کرتے[2]۔ دوسرے الفاظ میں اگر کسی اڈاپٹر یا بیٹری چارجر کی وولٹیج 0.7 وولٹ کم کرنی ہو تو لوڈ کے ساتھ سیریز میں ایک سلیکون ڈائیوڈ استعمال کرنا چاہیے۔
مزید دیکھیے
ترمیم- زینر ڈائیوڈ
- ٹی وی ایس ڈائیوڈ
- وولٹیج
- وولٹیج کا ضارب
- کار کی بیٹری
- ویریسٹر
- ریکٹی فائر
- سلیکون کنٹرولڈ ریکٹیفائر
- کیپیسٹر
- کرنٹ
- ٹرانسفارمر
- ٹرانزسٹر
- ڈارلنگٹن جوڑا
- 78xx
نگار خانہ
ترمیمحوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر ڈائیوڈ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |