کسانہ ،گجر قوم کی ایک گوت کا نام ہے۔ یہ لفظ کشان کی بگڑی ہوئی صورت ہے۔[1][2][3]
کسانہ لوگ بھارت ،پاکستان اور افغانستان میں پائے جاتے ہیں۔ بھارت میں یہ لوگ ریاست جموں و کشمیر ،بھارتی پنجاب ،اترپردیش، ہماچل پردیش،دہلی،راجستھان،ہریانہ ,گجرات اور مہاراشٹر میں بکثرت آباد ہیں۔ بھارتی گجرات میں سب سے بڑی قوم یھی ہے۔
پاکستان میں آزاد جموں و کشمیر، ہزاره، سوات، پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں یہ لوگ آباد ہیں۔
افغانستان میں بھی یہ لوگ پائے جاتے ہیں۔
ضلع گجرات میں کسانہ اور پنجن کسانہ کے نام سے علاقے موجود ہیں،
قدیم کتبہ جات اور تحریروں میں کشان خاندانوں نے اپنے آپ کو کشان ( Kashan ) لکھا ہے۔ جس سے ظاہر ہے کہ گجروں کی کسانہ گوت کا اصل لفظ کشان ہے۔ جو قدیم خروشی رسم الخط سے واضح ہے۔ کشان خاندان کا سب سے بڑا اور نامور راجا مہاراجا کنشک کشان تھا۔ کشان گجر تھے جو وادی ستلج بہاولپور سے ملنے والے ایک کتبے سے ثابت ہے جس میں کشانوں نے اپنی سلطنت کا نام " گجرات " رکھا.افغانستان کے علاقے " رباط " سے 1907ء میں ملنے والے ایک کتبے میں مہاراجا کنشک کشان نے اپنے آپ کو " گذر " (گجر ) لکھا ہے۔ ایران میں ایک شہر کا نام " کشان " ہے۔ رانا علی حسن چوھان گرجر صاحب نے اپنی کتابوں تاریخ گرجر اور مختصر تاریخ گرجر میں بھی کشان کا ہی لفظ استعمال کیا ہے۔ تک گجر گوت ہے۔ ٹیکسلا شہر بھی کشان گجر خاندان کا بسایا ھوا ہے،
↑Pran Nath Chopra (1982)۔ Religions and communities of India۔ Vision Books۔ صفحہ: 128۔ The Gujars are the only people whose tribal names seem to offer a clue to their descent from the Kushans
↑University of Calcutta (1885)۔ Calcutta review, Volumes 80-81۔ University of Calcutta۔ صفحہ: 202۔ Southern Panjab, and as three Gujar princes were reigning somewhere — possibly in the same country — more than a hundred years later, General Cunningham thinks that the Kushan and the Gujar may be identical
↑"آرکائیو کاپی"۔ 29 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مارچ 2016الوسيط |url-status= تم تجاهله (معاونت)