کیمرون گرین (کرکٹر)

آسٹریلوی کرکٹر

کیمرون ڈونلڈ گرین (پیدائش:3 جون 1999ء) ایک آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی ہے جو مغربی آسٹریلیا اور پرتھ سکارچرز کے لیے بطور آل راؤنڈر کھیلتا ہے۔ اس نے دسمبر 2020ء میں آسٹریلیا کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔ [3] گرین سبیاکو، پرتھ میں پلا بڑھا اور سبیاکو-فلوریٹ کرکٹ کلب کے لیے کھیلا۔ اس نے 2009/2010ء کے سیزن میں انڈر 13 لیگ میں کھیلنا شروع کیا، [4] جب اس کی عمر 10 سال تھی۔ اس کی تیز رفتار ترقی کا مطلب ہے کہ اس نے 16 سال کی عمر میں واکا کے پہلے درجے میں قدم رکھا۔ گرین نے 2016/17ء شیفیلڈ شیلڈ سیزن سے قبل ویسٹرن آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک معاہدہ حاصل کیا، جس کی بڑی حد تک انڈر 19 نیشنل لیگ میں آٹھ میچ میں 82 رنز فی اننگز کی اوسط اور 20 وکٹیں لینے کی بدولت ہے۔ [5]

کیمرون گرین
ذاتی معلومات
مکمل نامکیمرون ڈونلڈ گرین[1]
پیدائش (1999-06-03) 3 جون 1999 (عمر 25 برس)
سبیاکو, مغربی آسٹریلیا
قد198[1] سینٹی میٹر (6 فٹ 6 انچ)
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا تیز گیند باز
حیثیتآل راؤنڈر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 459)17 دسمبر 2020  بمقابلہ  بھارت
آخری ٹیسٹ21 مارچ 2022  بمقابلہ  پاکستان
پہلا ایک روزہ (کیپ 230)2 دسمبر 2020  بمقابلہ  بھارت
آخری ایک روزہ29 مارچ 2022  بمقابلہ  پاکستان
ایک روزہ شرٹ نمبر.42[2]
پہلا ٹی20 (کیپ 101)5 اپریل 2022  بمقابلہ  پاکستان
آخری ٹی204 نومبر 2022  بمقابلہ  افغانستان
ٹی20 شرٹ نمبر.42
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2016/17–ویسٹرن آسٹریلیا
2018/19–پرتھ سکارچرز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ ٹوئنٹی20 بین الاقوامی فرسٹ کلاس
میچ 22 15 8 51
رنز بنائے 1038 302 139 3,216
بیٹنگ اوسط 35.79 50.33 17.37 48.00
100s/50s 1/6 0/1 0/2 9/12
ٹاپ اسکور 114 89* 61 251
گیندیں کرائیں 1,712 450 120 3,976
وکٹ 26 11 5 65
بالنگ اوسط 34.23 34.27 35.60 31.95
اننگز میں 5 وکٹ 1 1 0 3
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0 0
بہترین بولنگ 5/27 5/33 2/16 6/30
کیچ/سٹمپ 23/– 6/– 3/– 33/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 29 مارچ 2022ء

کیریئر

ترمیم

انھوں نے 10 جنوری 2017ء کو آسٹریلیا کے دورے کے دوران پاکستان کے خلاف کرکٹ آسٹریلیا الیون کے لیے اپنا لسٹ اے [6] کیا۔ اس نے 10 فروری 2017ء کو 2016-17ء شیفیلڈ شیلڈ سیزن میں ویسٹرن آسٹریلیا کے لیے اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا [7] اس نے 13 جنوری 2019ء کو 2018-19ء بگ بیش لیگ سیزن میں پرتھ سکارچرز کے لیے اپنا ٹوئنٹی 20 ڈیبیو کیا۔ [8] اکتوبر 2020ء میں، گرین کو بھارت کے خلاف محدود اوورز کے میچوں کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ [9] نومبر 2020ء میں، انھیں بھارت کے خلاف میچوں کے لیے آسٹریلیا کے ٹیسٹ اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا تھا۔ [10] گرین نے 2 دسمبر 2020ء کو ہندوستان کے خلاف آسٹریلیا کے لیے اپنا ایک روزہ بین الاقوامی ڈیبیو کیا [11] ٹیسٹ سیریز سے پہلے ایک وارم اپ میچ میں گرین نے آسٹریلیا اے کے لیے سنچری بنائی۔ [12] اس نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو آسٹریلیا کے لیے 17 دسمبر 2020ء کو بھارت کے خلاف کیا۔ [13] مارچ 2021ء میں، گرین نے اول درجہ کرکٹ میں اپنی پہلی دگنی سنچری 251 بنائی، 2020-21ء شیفیلڈ شیلڈ سیزن میں کوئینز لینڈ کے خلاف یہ اننگ ایک یادگار باری تھی۔ [14] فروری 2022ء میں، گرین کو پاکستان کے دورے کے لیے آسٹریلیا کے ٹوئنٹی20 بین الاقوامی سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [15] انھوں نے اپنا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو 5 اپریل 2022ء کو آسٹریلیا کے لیے پاکستان کے خلاف کیا۔ [16]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "Cameron Green"۔ Cricket Australia۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2020 
  2. "'Made for Test cricket': The day Cameron Green arrived"۔ Sydney Morning Herald۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2020 
  3. "Cameron Green"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2017 
  4. "MyCricket: Cameron Green"۔ MyCricket۔ 13 مئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2019 
  5. "Cameron Green | WACA Western Australia Cricket Association"۔ www.waca.com.au۔ 21 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2019 
  6. "Pakistan tour of Australia, Tour Match: Cricket Australia XI v Pakistanis at Brisbane, Jan 10, 2017"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2017 
  7. "Sheffield Shield, 20th Match: Tasmania v Western Australia at Hobart, Feb 10-13, 2017"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2017 
  8. "30th Match (N), Big Bash League at Perth, Jan 13 2019"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جنوری 2019 
  9. "Cameron Green earns Australia call-up, Moises Henriques returns after three years"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2020 
  10. "Pucovski, Green headline Test and Australia A squads"۔ Cricket Australia۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 نومبر 2020 
  11. "3rd ODI (D/N), Canberra, Dec 2 2020, India tour of Australia"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 دسمبر 2020 
  12. "Cameron Green hits century, makes another case for Test elevation"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 دسمبر 2020 
  13. "1st Test (D/N), Adelaide, Dec 17 - Dec 21 2020, India tour of Australia"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2020 
  14. "Green sets more records in march towards superstardom"۔ Cricket Australia۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مارچ 2021 
  15. "Australia's Test quicks and David Warner rested from Pakistan limited-overs matches"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 فروری 2022 
  16. "Only T20I (N), Lahore, April 05, 2022"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اپریل 2022