گلزاری لال نندا
گلزاری لال نندا ایک بھارتی سیاستدان اور ماہر اقتصادیات تھے۔ گلزاری لال نندا کو مزدوروں کے مسائل سے خصوصی دلچسپی تھی۔ انھیں 1997ء میں بھارت کا اعلی ترین شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا گیا۔ 1966ء میں جواہر لعل نہرو اور 1964ء میں لال بہادر شاستری کی وفات کے بعد مختصر مدت کے لیے بھارت کے وزیر اعظم بنائے گئے تھے۔
گلزاری لال نندا | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
وزیراعظم بھارت قائم مقام | |||||||
مدت منصب 11 جنوری 1966ء – 24 جنوری 1966ء | |||||||
صدر | سروے پلی رادھاکرشنن | ||||||
| |||||||
مدت منصب 27 مئی 1964ء – 9 جون 1964ء | |||||||
صدر | سروے پلی رادھاکرشنن | ||||||
| |||||||
وزیر داخلہ | |||||||
مدت منصب 29 اگست 1963ء – 14 نومبر 1966ء | |||||||
وزیر اعظم | جواہر لعل نہرو لال بہادر شاستری اندرا گاندھی | ||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 4 جولائی 1898ء [1][2][3] سیالکوٹ |
||||||
وفات | 15 جنوری 1998ء (100 سال)[1][2][3] نئی دہلی |
||||||
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
||||||
مذہب | ہندو مت | ||||||
جماعت | انڈین نیشنل کانگریس | ||||||
اولاد | 2 لڑکے اور 1 لڑکی | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | الہ آباد یونیورسٹی | ||||||
پیشہ | سیاست دان ، ماہر معاشیات ، استاد جامعہ | ||||||
اعزازات | |||||||
درستی - ترمیم |
گلزاری لال نندہ حیرت انگیز کردار کا انسان تھا۔ سیالکوٹ میں جولائی 1898ء میں پیدا ہوا۔ اور جنوری 1998ء میں احمد آباد میں فوت ہو گیا۔ جواہر لال نہرو کے انتقال کے بعد 1964ء میں وزیراعظم رہا۔ اور 1966ء میں لال بہادر شاستری کے انتقال کے بعد بھی اس بلند پایہ منصب پر فائز رہا۔ بنیادی طور پر ایف سی کالج لاہور سے اقتصادیات کی تعلیم حاصل کرتا رہا۔ دراصل وہ اقتصادیات کا استاد تھا۔
ممبئی اور احمد آباد کی یونیورسٹیوں میں پڑھاتا رہا۔ سیاست میں آیا تو یونین منسٹر وزیر خارجہ اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن بھی رہا۔ متعدد بار لوک سبھا کا رکن بھی منتخب ہوا۔ گلزاری لال کافلسفہ تھا کہ زندگی کو بہت سادہ گزارنا چاہیے۔ کسی شان و شوکت کے بغیر انتہائی قلیل رقم میں خوش رہنا ہی اصل امتحان ہے۔ ویسے گلزاری لال سادگی بلکہ عسرت میں رہنے کی جو مثال قائم کر گیا اس کے لیے حد درجہ مضبوط کردار کی ضرورت ہے۔ کرایہ کے مکان میں زندگی بسر کی،
نناوے سال کی عمر میں فوت ہوتے وقت اس کے پاس کسی قسم کی جائداد کوئی بینک بیلنس اور کوئی ذاتی گھر تک نہیں تھا۔ بس ایک عزت و احترام کا وہ خزانہ تھا
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6z199wn — بنام: Gulzarilal Nanda — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12474826f — بنام: Gulzarilal Nanda — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب بنام: Gulzarilal Nanda — Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000010399 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017