ہفتہ، وقت کی ایک اکائی ہے جو سات دن پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کی شروعات چھٹی صدی قبل مسیح، یہودیوں کے کیلنڈر میں ہوئی تھی جس کو بعد میں رومیوں، مسلمانوں اور دوسرے کئی کیلنڈروں میں شامل کیا گیا۔
ہفتے کے لیے انگریزی لفظ week قدیم انگریزی زبان میں wice سے اخذ شدہ ہے جس کا مفہوم تبدیل ہونے، گھومنے یا جاری رہنے کا ہے۔ گو بنیادی لفظ کا مفہوم کافی وسیع ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس میں تبدیلی آتی رہی ہے اور رومیوں کی اپنے کیلنڈر میں اس کی شامل کرنے کی وجہ سے ایک مشہور اکائی بن گیا۔
عام طور پر ہفتے کے سات دن ہی تصور کیے جاتے ہیں لیکن دنیا بھر میں مختلف کیلنڈروں میں ایک ہفتے میں دنوں کی تعداد متضاد ہے۔ اس وقت 4 سے 10 دنوں تک کے ہفتے بطور وقت کی اکائی استعمال ہوتے ہیں۔ 10 دن سے زیادہ کے حامل ہفتے کو صحیح معنوں میں ہفتہ تصور نہیں کیا جاتا، کیونکہ یہ پندرہ روزہ اکائی کے زیادہ قریب شمار ہوتا ہے۔