12 اگست
10 اگست | 11 اگست | 12 اگست | 13 اگست | 14 اگست |
واقعات
ترمیم- 1164ء - نورالدین زنگی نے طرابلس کی کاؤنٹی اور انطاکیہ کی سلطنت کی صلیبی فوجوں کو شکست دی۔
- 1955ء - سکندر مرزا نے پاکستانی وزیر اعظم محمد علی بوگرہ کی حکومت ختم کردی اور چوہدری محمد علی پاکستان کے چوتھے وزیر اعظم نامزد ہوئے۔
- 1964ء - نسلی امتیاز کی وجہ سے جنوبی افریقا کی اولمپکس میں شرکت میں پابندی۔
- 1985ء - جاپان ایئر لائنز کی پرواز 123 جاپان کے گونما پریفیکچر میں اوسوتاکا رج سے ٹکرا گئی، جس سے 520 افراد ہلاک ہو گئے، یہ سنگل ہوائی جہاز کی بدترین فضائی تباہی بن گئی۔
- 1989ء - انقلاب ِفرانس کی200ویں سالگرہ عالمی سربراہان کی پیرس میں آمد [1]
- 1990ء - بورس یلسن نے سوویت کمیونسٹ پارٹی سے استعفی دے دیا [1]
- 1993ء - جاپان کے جزیرے ہوکائیڈو میں سمندری زلزے سے 202افراد ہلاک [1]
- 2004ء - اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے اشرف جہانگیر قاضی کو عراق میں خصوصی نمائندہ نامزد کیا[1]
- 2012ء - سشیل کمار پہلا بھارتی پہلوان جس نے اولمپکس میں پہلوانی میں چاندی کا تمغا جیتا۔
ولادت
ترمیم- - 1887ء - ارون شروڈنگر، آسٹرین طبیعیات دان اور نوبل انعام یافتہ (وفات: 1961ء)
- - 1924ء - محمد ضیاء الحق، سابق سپاہ سالار و صدر پاکستان (وفات: 1988ء)
- - 1940ء - ایڈی بارلو، جنوبی افریقی کرکٹ کھلاڑی
- - 1974ء - نرگس، پاکستانی اداکارہ
- - 1941ء - ڈانا آئیوی، امریکی اداکارہ
- - 1959ء - ایمنڈا ریڈمن، برطانوی اداکارہ
- 100 ق مء - رومن سپہ سالار جولیس سیزر کی پیدائش[1]
- 1944ء - عثمان منصورپوری کی پیدائش ۔
وفات
ترمیم- - 1982ء - ہنری فونڈا، برطانوی ادکار (پیدائیش: 1905ء)
- 1975ء - ممتاز براڈ کاسٹر زیڈ اے بخاری کراچی میں انتقال کر گئے [1]
- 1424ء - شہنشاہ یونگلو، منگ خاندان کا تیسرا شہنشاہ چین
- 1955ء - جیمز بی سمر، امریکی کیمیاء دان اور نوبل انعام یافتہ
- 1979ء - ارنسٹ بوری چین، جرمن نژاد انگریز حیاتیاتی کیمیاء دان اور نوبل انعام یافتہ