ابن عینی
زین الدین عبد الرحمٰن بن ابی بکر بن محمد دمشقی، جو ابن عینی ( 1433 - 1488 ) کے نام سے مشہور تھے ۔ وہ ایک مسلم ادیب، نحوی اور فقیہ تھے، جو مملوکی دور کے شام میں نویں صدی ہجری میں رہے ۔ دمشق میں پیدا ہوئے اور وہیں اور قاہرہ میں تعلیم حاصل کی۔ وطن واپس آکر تدریس و افتاء میں مشغول رہے اور کئی لوگوں نے ان سے علم حاصل کیا۔ وہ حنفی عالم، مفسر اور متعدد کتب کے مصنف تھے۔ ان کی تصانیف میں "مدارک التنزیل وحقائق التأویل" بھی شامل ہے جو نسفی کی تفسیر کا خلاصہ ہے۔[1]
ابن عینی | ||
---|---|---|
{{#لو: | ||
{{#لو: |
}} |
(عربی میں: ابن العيني) }} |
معلومات شخصیت | ||
پیدائش | سنہ 1433ء دمشق |
|
وفات | سنہ 1488ء (54–55 سال) دمشق |
|
عملی زندگی | ||
پیشہ | فقیہ ، ماہرِ لسانیات ، ادیب ، مفسر قرآن ، مصنف ، شاعر | |
پیشہ ورانہ زبان | عربی ، ترکی زبانیں | |
شعبۂ عمل | حنفی ، تفسیر قرآن | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمابو محمد عبد الرحمن بن ابو بکر المعروف ابن العینی، 837ھ/1433ء میں دمشق میں پیدا ہوئے۔ قرآن اور متعدد کتب حفظ کیں۔ فقہ و اصول فقہ حمید الدین سے، عقلی علوم حسین قاضی الجزیرہ اور یوسف رومی سے اور قاہرہ میں زین قاسم، شهاب بن أسد اور ابو الفضل المغربي سے مختلف علوم حاصل کیے۔ الشاوی اور نشوان سے بھی سماع کیا۔ ابن العینی نے سخاوی کی مجالس میں شرکت کی اور ابن مزہر کے قریب ہو گئے، یہاں تک کہ اپنے دور کے ممتاز حنفی علما میں شمار ہونے لگے۔ تدریس اور افتاء کے فرائض انجام دیے اور ان سے متعدد طلبہ نے علم حاصل کیا۔ دمشق میں قضاء حنفیہ کا منصب بھی سنبھالا۔ سخاوی لکھتے ہیں: "انھوں نے العذراویہ، الرکنیہ، المرشدیہ اور دیگر مدارس میں تدریس کی۔"
وہ حنفی علما میں نمایاں مقام رکھتے تھے اور مفسر بھی تھے۔ ان کی اہم تصانیف میں نسفی کی "مدارک التنزیل وحقائق التأویل" کا اختصار شامل ہے۔[2]
وفات
ترمیمتصانیف
ترمیمزین الدین العینی نے عربی اور عروض پر تصنیف کی اور ان کی ترکی زبان میں بھی کتب موجود ہیں، جن میں نظم اور نثر دونوں شامل ہیں۔
- حل الشاطبية
- تفسير اللغة التركية
- شرح منار الأنوار في أصول الفقه
- تحفة المعاني في علم المعاني
- مختصر تلخيص المفتاح
- جهد المقل شرح تهذيب المنطق
- الخصائص النبوية.
- الدرة المضية في اللغة التركية
- شرح الألفية لابن مالك.
- شرح الألفية للعراقي في الحديث
- شرح الجامع الصحيح للبخاري
- شرح درر البحار للقونوي في الفروع
- شرح الشمسية في المنطق
- شرح فرائض المختار للموصلي
- شرح المنار للنِّسَفي في الأصول
- شرح النقاية لصدر الشريعة
- شرح الوشاح في معاني والبيان
- مختصر مدارك التنزيل في التفسير للنسفي
- نظم تلخيص المفتاح[3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ عادل نويهض (1988)، مُعجم المُفسِّرين: من صدر الإسلام وحتَّى العصر الحاضر (ط. 3)، بيروت: مؤسسة نويهض الثقافية للتأليف والترجمة والنشر، ج. الأول، ص. 263
- ↑ عادل نويهض (1983)۔ معجم المفسرين من صدر الإسلام حتى العصر الحاضر (الثالثة ایڈیشن)۔ بيروت، لبنان: مؤسسة نويهض الثقافية للتأليف والترجمة والنشر۔ ج المجلد الأول۔ ص 263-264
- ↑ كامل سلمان الجبوري (2003). معجم الأدباء من العصر الجاهلي حتى سنة 2002م. بيروت: دار الكتب العلمية. ج. 3. ص. 365