اروندھتی (ہندو مت)
اروندھتی (سنسکرت: अरुन्धती) ہندو مت کی ایک مقدس خاتون ہے جسے دیوی کا درجہ حاصل ہے۔ وہ وشسٹھ کی بیوی ہے۔
اروندھتی (ہندو مت) | |
---|---|
![]() |
|
معلومات شخصیت | |
شریک حیات | وسستھ |
درستی - ترمیم ![]() |
وجہ تسمیہ
ترمیماروندھتی سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ورج کی کرنوں میں نہائی ہوئی۔ ارون بمعنی سورج اور دھتی بمعنی نہائی ہوئی۔
پس منظر
ترمیماروندھتی کی زندگی اور ولادت کا تذکرہ متعدد ہندو متون میں موجود ہے۔ مثلا شیو پران، بھاگوت پران وغیرہ۔ رام چرت مانس میں مذکور ہے کہ برہما نے اروندھتی کو کچھ نصیحتیں کی تھیں۔ والمیکی کی راماین کے ببالا کنڈ میں مذکور ہے کہ اروندھتی کا جھگڑا وشوامتر سے تھا اور اروندھتی کے 100 بیٹے اسی جھگڑے کی وجہ سے مارے گئے۔ ونایک پتریکا میں اروندھتی کی ملاقات [رام]] اور سیتا سے مذکور ہے۔[1] کالی داس نے کمارسمبھو کے چھٹے حصہ میں شیو اور پاروی کی شادی میں اروندھتی کے کردار کا بھی تذکرہ کیا ہے۔[2]