اطہر بلڈ بینک
اطہر بلڈ بینک مہاراشٹرکے شہر سولاپور میں "اطہراقلیتی سماجی اور ویلفیئر ایسوسی ایشن" کے زیراہتمام قایم کردہ ادارہ ہے۔[1] بلڈ بینک کا افتتاح جناب سشیل کمار شندے (وزیر براے ء توانایء ہندوستان) کے ہاتھوں 02 جون 2012ء کوہوا۔ اطہر بلڈ بینک کے بانی مولانا سید شہاب الدین سلفی فردوسی نے "انسانیت کی خدمت" بلڈ بینک کے نعرہ طور پرمنتخب کیا۔ مستقبل میں "اطہراقلیتی سماجی اور ویلفیئر ایسوسی ایشن" کے ذریعے نئے زچگی خانے کی تعمیر قریب تر ہے۔ بینک کامیابی سے چل رہا ہے اور ریاست بھر میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کرتا ہے اور انسانیت کی فلاح و بہبود میں مدد گارثابت ہو رہا ہے۔[2]
اطہر بلڈ بینک | |
![]() | |
بانی | سید شہاب الدین سلفی فردوسی |
---|---|
قِسم | بلڈ بینک |
قانونی حیثیت | غیر سرکاری تنظیم |
مقام |
|
خدمات | خون کی فراہمی |
دفتری زبان | انگریزی، مراٹھی |
مولانا سید شہاب الدین سلفی فردوسی، مشتاق چودھری، عبد الرزاق کامبلے، اعظم شیخ، ڈاکٹر نیلوفر بوہری، عثمان منصوری، عبد القیوم انعامدار، مختارہمنابادی | |
کلیدی شخصیات | مولانا سید شہاب الدین سلفی فردوسی، مشتاق چودھری، اعظم شیخ |
![](http://up.wiki.x.io/wikipedia/commons/thumb/4/44/Athar_Blood_Bank_Solapur_%28Inauguration%29.jpg/220px-Athar_Blood_Bank_Solapur_%28Inauguration%29.jpg)
![](http://up.wiki.x.io/wikipedia/commons/thumb/2/24/Athar_Blood_Bank_%28Inaugration%29.jpg/220px-Athar_Blood_Bank_%28Inaugration%29.jpg)
پس منظر
ترمیممولانا سید شہاب الدین سلفی فردوسی جو معروف عالم دین، مصنف اورسماجی خدمتگار ہیں نے 2012ء میں بلڈ بینک قائم کیا۔[3][4]
خون کا جمعکاری مرکز(بلڈ کلیکشن سینٹر)
ترمیمپہلی منزل، جامعہ کمپلیکس، سماچار چوک کے قریب، سولاپور، مہاراشٹرمیں واقع خون کاعطیہ مرکزتمام تازہ ترین آلات سے لیس ہے اور بیک وقت ایک سے زائد خون کے عطیات کی میزبانی کر سکتا ہے۔[5] مرکز میں 3 ایم - ڈی ڈاکٹروں سمیت 18 افراد کام کرتے ہیں اور700 یونٹس ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے۔ بینک ہمہ وقت کھلا رہتا ہے اورسرکاری سول اسپتال اور نجی ہسپتالوں کو خون فراہم کرتا ہے۔ تھلیسیمیا اور ایچ آئی وی کے مریضوں کو مفت خون کی سہولت دی جاتی ہے۔ مالی طور پر کمزور طبقوں کو رعایتی شرح بھی دی جاتی ہے اور بہت دفعہ مفت ہی خون فراہم کیا جاتا ہے۔
-
اطہر بلڈ بینک (بیرونی تصویر)
-
اطہر بلڈ بینک (اندرونی تصویر)
کیمپ
ترمیماطہر بلڈ بینک مختلف گروہوں , انجمن سے خون جمع کرتا ہے مثال کے طور پر کالجوں اور عوامی یا نجی اداروں سے جہاں کوئی بھی خون کا عطیہ کر سکتا ہے۔ بینک اوسطً ایک مہینہ میں 7 دفعہ عطیہ کیمپوں کا انعقاد کرتا ہے۔ خون ایک ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے جو موبائل طبی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ حال ہی میں جمعیت اہیل حدیث کی طرف سے سوشل اسکول، سولاپور میں منعقدہ ایک کیمپ میں 200 افراد نے خون کا عطیہ دیا ہے۔[6]
خون کا تجزیاتی عمل (خون کی پروسیسنگ)
ترمیممرکز یا کیمپوں سے جمع ہونے کے بعد خون جدید ترین آلات سے لیس تجزيہ گاہ (ليبارٹری) میں عملدرآمد کیا جاتا ہے۔ ابتدائی چھان بین کے بعد خون کو تین بڑے اجزاء سرخ خلیات، پلازما اورپلیٹلیٹس میں علاحدہ کیا جاتا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "آرکائیو کاپی" (PDF)۔ 2016-04-17 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-06-22
- ↑ News – Syed Shahabuddin Salfi Firdausi
- ↑ "Muslim scholars support ban on triple talaq, polygamy | Latest News & Updates at Daily News & Analysis". dna (بزبان امریکی انگریزی). 10 May 2017. Archived from the original on 2018-12-24. Retrieved 2017-05-11.
- ↑ TwoCircles.net. "Maulana Syed Shahabuddin Salfi Firdausi: A cleric who built a Blood Bank in Solapur | TwoCircles.net". twocircles.net (بزبان امریکی انگریزی). Archived from the original on 2018-12-24. Retrieved 2017-06-06.
- ↑ گوگل (7 اپریل 2017)۔ "اطہر بلڈ بینک" (Map)۔ گوگل نقشہ جات۔ گوگل
{{حوالہ نقشہ}}
:
میں بیرونی روابط (معاونت)، الوسيط|mapurl=
|access-date
بحاجة لـ|مسار=
(معاونت)، والوسيط غير المعروف|mapurl=
تم تجاهله يقترح استخدام|مسار الخريطة=
(معاونت) - ↑ "'Social' madhya 200 janacha raktdaan" [200 people donated in blood donation camp held in "Social School"]. Lokmat (بزبان مراٹھی). Solapur. 6 Apr 2017. Archived from the original on 2018-12-24. Retrieved 2017-04-07.