اودتا گوسوامی
اُدِتا گوسوامی (انگریزی: Udita Goswami) (پیدائش:9 فروری 1984ء)[2] ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہے۔
اودتا گوسوامی | |
---|---|
(انگریزی میں: Udita Goswami)،(ہندی میں: उदिता गोस्वामी) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 9 فروری 1984ء (41 سال)[1] دہرہ دون |
شہریت | بھارت |
شریک حیات | موہت سوری (2013–) |
عملی زندگی | |
پیشہ | ماڈل ، [[:اداکار|ادکارہ]] |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیماُدِتا آسام کے گوہاٹی میں پیدا ہوئی۔ اس کا والد اتراکھنڈ کے گھروالی خانوادے سے ہے اور والدہ گوہاٹی کی آسامی ہے۔ ادتا کی نانی نیپالی ہے جو سابقہ نیپالی وزیرِ اعظم تُلسی گِری کی بہن ہے۔ ادتا نے اپنے بچپن کے زمانے کے زیادہ تر حصّے نیپال کے کاٹھمنڈو میں گُزارا۔ بعد میں وہ ڈہرہ دون آئی اور تعلیم مکمل کی۔[3][4]
پیشہ ورانہ زندگی
ترمیمادتا نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز ماڈل کی حیثیت سے کیا۔ پہلے اس نے پیپسی، ٹائٹین واچ جیسے برانڈز اور فلم اکثر کے لیے کام کیا۔ وہ اوپن پٹیل کے ساتھ احمد خان کے ایک موسیقی ویڈیو کیا خوب لگتی ہو میں بھی ظہور آرا ہوئی۔ ۔[5] 2012ء میں اس نے فلم ڈائری آف اے بٹرفلائی میں نمایاں کردار نبھایا۔ ایک تبصرہ نگار نے اس فلم کے بارے میں ایسا کہا کہ یہ فلم دو چیزوں پر مبنی ہے ؛ ایک - اُدِتا گوسوامی، دو - اُدِتا کا جسم۔[6]
ذاتی زندگی
ترمیماُدتا کے موہت سوری کے ساتھ 9 سال تک تعلّقات رہے۔ اس کے بعد 29 جنوری 2013ء میں اس سے شادی کر لی اور ان کی ایک لڑکی ہے جس کا نام دیوی ہے۔[7]
فلموں کی فہرست
ترمیمسال | فلم | کردار | مزید |
---|---|---|---|
2003 | پاپ | کایا | نامزد: زی فلم ایوارڈ برائے بہترین نئی اداکارہ |
2005 | زہر | انّا ورگیس | |
2006 | اکثر | شینا روئے سنگھ | |
2006 | دل دیا ہے | پنّو | خصوصی ظہور |
2007 | اگر | جھانوی | |
2009 | کس سے پیار کروں | شیتل | |
2009 | فوکس | سوفیہ | |
2009 | دے مین | تاخیر شدہ | |
2009 | ہیلو انڈیا | ||
2010 | چیس | نوپور چوہان | |
2010 | اپارٹمنٹ | دوستانہ ظہور | |
2010 | روک | اہانہ | |
2012 | میرے دوست پکچر ابھی باقی ہے | موہنی | |
2012 | ڈائری آف اے بٹرفلائی | گُل |
متعلقہ روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر اودتا گوسوامی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ بنام: Udita Goswami — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/341954
- ↑ "Birthday time for Udita Goswami", Mid Day, 7 February 2011
- ↑ "Wish to play Nepali Movie"۔ fasnmodlin.blogspot.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-05-26
- ↑ "Udita Goswami Speaking NEPALI"۔ lexlimbu.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-06-01
- ↑ "Udita and Upen team up", IndiaFM News Bureau, 19 July 2005
- ↑ "Review: Diary of a Butterfly - Entertainment - DNA"۔ Dnaindia.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-11-17
- ↑ "Mohit Suri, Udita Goswami marry in a private ceremony- Bollywood- Movies News-IBNLive"۔ Ibnlive.in.com۔ 30 جنوری 2013۔ 2013-02-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-02-12