اہل زبان (انگریزی: Native speaker) وہ شخص یا اشخاص کہلاتے ہیں جنھوں نے بچپن میں اپنی ابتدائی نشو و نما کے دوران میں کوئی زبان سیکھی ہو۔ اہل زبان کی زبان عموماً ان کے والدین کی زبان یا ان کے آبائی وطن کی زبان ہوتی ہے۔ یہ ایک یک لسانی شخص کی واحد زبان اور کثیر لسانی شخص کی مادری زبان ہوتی ہے، جو قدرتی طور پر ان کے ماحول میں حاصل کی جاتی ہے۔ یہ ان کی سماجی لسانی شناخت کی بنیاد بھی بن سکتی ہے۔

کسی بھاشا کے اہلِ زبان کی کچھ خصوصیات حسب ذیل ہیں:

  1. وہ زبان بچپن میں سیکھنا۔
  2. زبان کے مخصوص محاوروں، مقولوں اور روزمرہ کے جملوں کو بغیر کسی مشکل کے سمجھنا اور استعمال کرنا۔
  3. زبان کو بولنے والا شخص مختلف علاقوں یا سماجی گروہوں کے مطابق زبان کے مختلف انداز، لہجے یا اندازِ گفتگو کو سمجھ سکنا۔
  4. بغیر کسی مشکل یا توقف کے بات چیت کر کرسکنا اور اس بات چیت کو فوراً سمجھ لینا۔
  5. زبان کے قواعد اور الفاظ کا مکمل اور غیر شعوری طور پر علم ہونا۔

اکثر ادارے زبان کے استاد کی بھرتی کے دوران میں ایسے امیدواروں کو ترجیح دیتے ہیں جو اہل زبان ہوں۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Native or non-native: who makes a better English teacher?". European Language Jobs (بزبان انگریزی). Retrieved 2018-12-24.