بابا ہری داس
بابا ہری داس 26 مارچ 1923 کو الموڑہ[1] میں پیدا ہوئے جو نینی تال کے قریب واقع ہے۔ تب یہ علاقہ اترپردیش میں شامل تھا اور اب اتر کھنڈ کا حصہ ہے۔ بابا ہری داس یوگا کے استاد، خاموشی اختیار کرنے والے سنیاسی اور دھرم اور موکش کے مبصر تھے۔ انھیں اشٹانگ یوگا پر مہارت ہے جو پتنجلی[2] کی راج یوگا[3] کہلاتی ہے۔ اس کے علاوہ انھیں کریہ یوگا، ایور وید، سانکھیہ، تنتر یوگا، وید اور سنسکرت پر بھی مہارت حاصل تھی۔
بابا ہری داس | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | الموڑا، نزد نینیتال، اترپردیش (اتراکھنڈ)، بھارت |
26 مارچ 1923
وفات | 25 ستمبر 2018ء (95 سال) |
قومیت | بھارتی |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلسفی |
درستی - ترمیم |
کماؤں کے کرناٹک براہمن خاندان کی تیرہویں نسل میں پیدا ہوئے۔ ان کی پیدائش چیتر کے مہینے میں ہوئی۔[4] اس کے علاوہ وہ مصنف، ڈراما نگار، مارشل آرٹس کے استاد، مجسمہ ساز اور مندروں کے ماہر معمار بھی تھے۔ 1971ء کے اوائل میں ریاست ہائے متحدہ امریکا میں آمد پر[5] ان کی تعلیمات سے متاثر ہو کر کیلیفورنیا[6] اور کینیڈا[7] میں بہت سے یوگا کے مراکز کھل گئے۔ انھوں نے یوگا سترا، سرمد بھگوت گیتا، سمکھیا کریکا اور ویدوں پر تبصروں والی بہت سی کتب لکھیں۔ اس کے علاوہ مقصدِ حیات، دانش و حکمت، مضامین، ڈراموں، چھوٹی کہانیوں، بچوں کی کہانیوں، کیرتن منتر اور یوگا کے بارے انتہائی تفصیلی کتابیں بھی لکھیں۔ انہی کتب کی مدد سے پھر یوگا میں اسناد کے کورس کرانا شروع ہوا تھا۔[8]
ریاست ہائے متحدہ میں انھوں نے ایورویدک کو متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔[9][10] ایورویدک قدیم ہندوستان میں صحت اور علاج کے لیے استعمال ہوتا آیا ہے۔ اس کے علاوہ ناچ، مخصوص لباس کی تیاری وغیرہ بھی سکھایا کرتے تھے۔ کرم یوگا یعنی بے لوث خدمت جس نے ان کی زندگی کا رخ متعین کیا اوردوسروں کی بھلائی کے کام کرنے کے بارے بھی سکھاتے تھے۔ اس کے علاوہ انھوں نے 1987ء میں ہردوار میں کھولے گئے سری رام یتیم خانے پر پوری توجہ مرکوز رکھی جہاں پورے بھارت سے یتیم اور لاوارث بچے رکھے گئے ہیں۔[11] اگرچہ وہ خود کبھی نہیں بولتے مگر کئی زبانوں پر عبور حاصل تھا اور ان میں لکھتے تھے۔[12]
نینی تال اور الموڑہ کے مقامی لوگ بابا ہری داس کو ہری داس،[13] ہری داس بابا،[14] چھوٹا مہاراجا،[15] ہردا بابا وغیرہ کہتے ہیں۔ نینی تال کے بابا ہری داس سوامی ہری داس سے الگ شخصیت تھے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Constance Jones؛ James D. Ryan (2006)۔ Encyclopedia of Hinduism۔ Infobase Publishing۔ ص 179۔ ISBN:978-0-8160-7564-5
- ↑ What is Ashtanga Yoga, The Eight Limbs: Yamas and Niyamas; http://pacificcultural.org/yiteachings.html آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pacificcultural.org (Error: unknown archive URL) Pacific Cultural Center, Santa Cruz, CA
- ↑ Georg Feuerstein (2008)۔ Yoga Tradition۔ Prescott, Arizona: Hohm Press۔ ص 28۔ ISBN:978-1-890772-18-5
- ↑ 1923 Chaitra Navratri, Vasanta Navratri Calendar for Ujjain, Madhya Pradesh, India
- ↑ Richard Leviton (مارچ–اپریل 1990)۔ "How the Swamis Came to the States. Yoga in America – the first 100 Years"۔ Yoga Journal۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-07-07
- ↑ "Baba Hari Dass"۔ Mount Madonna Center۔ Hanuman Fellowship۔ 2001۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-07-10
- ↑ Constance Jones؛ James D. Ryan (2006)۔ "Encyclopedia of Hinduism – Baba Hari Dass"۔ Encyclopedia of Hinduism۔ Infobase Publishing۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-07-10
- ↑ "Yoga Teacher Training 200, 300-hour, and Prenatal Program"۔ Yoga Teacher Training 200-hour Program۔ Mount Madonna Center, Watsonville, CA۔ 11 مئی 2014۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-07-11
- ↑ Michael Tierra؛ Karta Purkh Singh Khalsa (2008)۔ The way of Ayurvedic Herbs: A Contemporary Introduction and Useful Manual for the World's Oldest Healing System۔ Twin Lakes, WI: Lotus Press۔ ص X۔ ISBN:978-0-940985-98-8
- ↑ Sarasvati, Ph D. Buhrman (مارچ 1998)۔ "Leaving Depression Behind: The Yogic Way Out." (PDF)۔ Yoga and Ayurveda: Helping Humanity for Thousands of Years۔ Yoga International: Issue No. 40 P. 26-33۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-17
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: متعدد نام: مصنفین کی فہرست (link) - ↑ Jones Constance A.؛ James D. Ryan (2007)۔ Baba Hari Dass; Encyclopedia of Hinduism۔ New York: Infobase Publishing۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-07-10
{{حوالہ کتاب}}
:|website=
تُجوهل (معاونت) - ↑ "Be Here Now"۔ Spiritual books۔ 1971۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ جولائی 2014
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) - ↑ Dada Mukerjee (2001) [1996]۔ The Near and The Dear۔ Santa Fe, NM: Hanuman Foundation۔ ص 221۔ ISBN:978-1-887474-02-3
- ↑ Dada Mukerjee (2001) [1990]۔ By His Grace۔ Santa Fe, New Mexico: Hanuman Foundation۔ ص 61۔ ISBN:0-9628878-7-0
- ↑ Richard Leviton (Mar–Apr 1990)۔ How the Swamis Came to the States. Yoga in America – the first 100 Years۔ Yoga Journal۔ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ Jan 2018
{{حوالہ کتاب}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) و|website=
تُجوهل (معاونت)
ماخذ
ترمیم- Geoffrey Samuel (2008)، The Origins of Yoga and Tantra، Cambridge University Press، ISBN:978-0-521-69534-3
بیرونی روابط
ترمیمویکی اقتباس میں بابا ہری داس سے متعلق اقتباسات موجود ہیں۔ |
- Quotes in: Silence Speaks
- Talks With Babajiآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ hanumanfellowship.org (Error: unknown archive URL)
- Sankat Mochan Hanumanآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ hanumanfellowship.org (Error: unknown archive URL)
- Updates from the Hanuman Fellowship