باب تاریخ

تاريخ ايک ايسا مضمون ہے جس ميں ماضی ميں پيش آنے والے لوگوں اور واقعات کے بارے ميں معلومات ہوتی ہيں۔ تاريخ دان مختلف جگہوں سے اپنی معلومات حاصل کرتے ہيں جن ميں پرانے نسخے، شہادتيں اور پرانی چيزوں کی تحقيق شامل ہے۔ البتہ مختلف ادوار ميں مختلف ذراۓ معلومات کو اہميت دی گئی۔ تاریخ کا لفظ عربی زبان سے آیا ہے اور اپنی اساس میں اَرخ سے ماخوذ ہے جس کے معنی دن (عرصہ/ وقت وغیرہ) لکھنے کے ہوتے ہیں۔


منتخب مضمون

1095ء سے 1291ء تک ارض فلسطین بالخصوص بیت المقدس پر عیسائی قبضہ بحال کرنے کے لیے یورپ کے عیسائیوں نے کئی جنگیں لڑیں جنہیں تاریخ میں صلیبی جنگوں کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ یہ جنگیں فلسطین اور شام کی حدود میں صلیب کے نام پر لڑی گئیں۔ صلیبی جنگوں کا یہ سلسلہ طویل عرصہ تک جاری رہا اور اس دوران نو بڑی جنگیں لڑی گئیں جس میں لاکھوں انسان قتل ہوئے۔ فلسطین اور بیت المقدس کا شہر حضرت عمر کے زمانہ میں ہی فتح ہوچکا تھا۔ یہ سرزمین مسلمانوں کے قبضہ میں رہی اور عیسائیوں نے زمانہ دراز تک اس قبضہ کے خلاف آواز نہیں اٹھائی۔ گیارھویں صدی کے آخر میں سلجوقیوں کے زوال کے بعد دفعتاً ان کے دلوں میں بیت المقدس کی فتح کا خیال پیدا ہوا۔ ان جنگوں میں تنگ نظری ،تعصب ، بدعہدی ، بداخلاقی اور سفاکی کا جو مظاہرہ اہل یورپ نے کیا وہ ان کی پیشانی پر شرمناک داغ ہے۔ فلسطین حضرت عیسی علیہ السلام کی جائے پیدائش تھا۔ اس لیے عیسائیوں کے لیے مقدس اور متبرک مقام ہونے کی حیثیت رکھتا تھا۔ اور ان کے لیے زیارت گاہ تھا۔ حضرت عمر کے زمانہ سے وہ اسلامی سلطنت کا حصہ بن چکا تھا۔ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول تھا اور بڑے بڑے انبیا کے مقبرے یہاں تھے اس لیے بیت المقدس کا شہر اور زمین ان کے لیے عیسائیوں سے کہیں زیادہ متبرک اور مقدس تھی۔ مسلمانوں نے متبرک مقامات کی ہمیشہ حفاظت کی ۔ چنانچہ غیر مسلم زائرین جب اپنے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے یہاں آتے تو مسلم حکومتیں انہیں ہر طرح کی سہولتیں بہم پہنچاتیں۔ ان کے گرجے اور خانقاہیں ہر قسم کی پابندیوں سے آزاد تھے۔

منتخب سوانح

کیا آپ کو معلوم ہے...

آپ کیا کر سکتے ہیں

ویکی منصوبہ جات

موضوعات

سانچہ:Social sciences-footer سانچہ:Humanities-footer

زمرہ جات

تاریخبلحاظ دوربلحاظ خطہبلحاظ موضوعبلحاظ نسلی گروہتاریخ نگاریآثاریاتکتبدستاویزاتنقشہ جاتتصاویررسائلتنظیمیںافسانہ طرازیعجائب گھر جعلی تاریخنامکملخطوط الوقتوقائع نگاریشخصیات


Associated Wikimedia

تاریخ  ویکی کتب  تاریخ ویکی العام تاریخ  ویکی اخبار  تاریخ  ویکی اقتباسات  تاریخ  ویکی ماخذ  تاریخ  ویکی جامعہ  تاریخ  ویکی سفر  تاریخ  ویکی لغت  تاریخ  ویکی ڈیٹا 
ویکی کتب العام ویکی اخبار ویکی اقتباسات ویکی ماخذ ویکی جامعہ ویکی سفر ویکی لغت ویکی ڈیٹا