برکت علی خان
استاد برکت علی خان (پیدائش: 1905ء - وفات: 19 جون، 1963ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے موسیقی کے مشہور پٹیالہ گھرانے کے نامور کلاسیکی گائیک تھے۔ وہ استاد علی بخش خان قصوری کے فرزند اور استاد بڑے غلام علی خان کے چھوٹے بھائی تھے۔
استاد برکت علی خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1905ء قصور، صوبہ پنجاب |
وفات | جون 19، 1963 لاہور، پاکستان |
ء
قومیت | ![]() |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | گلو کار |
وجہ شہرت | گلوکاری |
کارہائے نمایاں |
|
صنف | کلاسیکل، دھرپد، خیال، دادرا، ٹھمری، ، غزل، گیت |
درستی - ترمیم ![]() |
حالات زندگی
ترمیماستاد برکت علی خان 1905ء کو قصور، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں پیدا ہوئے[1][2]۔ استادبرکت علی خان نے موسیقی کی تعلیم اپنے والد علی بخش خان قصوری سے حاصل کی تھی۔ وہ ٹھمری، دادرا، غزل، گیت اور ماہیا گانے میں اپنا جواب نہیں رکھتے تھے۔ ان کی آواز میں اتنا درد، لوچ، لچک اور رسیلاپن تھا کہ سننے والے وجد میں آجاتے تھے۔ 1940ء کی دہائی میں انھیں جنوبی ایشیا میں غزل گائیکی کا بے تاج بادشاہ تصور کیا جاتا تھا[2]۔ انھوں نے غزل گائیکی کو نئی جہت بخشی ،انھوں نے کلاسیکل گلوکاری میں نہ صرف شہرت حاصل کی بلکہ گلوکاری کے میدان میں جوہر دکھانے والوں نے آپ کے فن کی پیروی بھی کی[1]۔ ان کے انداز کی پیروی کی جن میں سب سے بڑا نام موجودہ عہد کے نامور غزل گائیک غلام علی کا ہے جو خود بھی استاد برکت علی خان کے شاگرد ہیں۔[2]
وفات
ترمیماستاد برکت علی خان 19 جون، 1962ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پاگئے۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب استاد برکت علی خان کی برسی منائی گئی، روزنامہ پاکستان، لاہور، 20 جون 2013ء
- ^ ا ب پ ت ص 215، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء