بلوچ قوم
بلوچ نسلاً عربی ہیں۔ لفظ بلوچ کو مختلف ادوار میں مختلف اقوام نے “بعل”، “بلوچ، بلوص، بلوس، بلوش، بعوث، بیلوث، بیلوس اور بعلوس لکھا اور استعمال کیا ہے اہل بابل اپنے قومی دیوتا کو بال(بعل) عظیم کہا کرتے تھے یونانیوں نے اسے بیلوس کہا، عہد قدیم میں لفظ بلوچ کو بعلوث اور بیلوث لکھا جاتا تھا، اس کے بعد یہ لفظ بیلوس اور بعلوس کے طور پر تحریر و بیان میں آتا رہا، عرب اسے بروج، بلوص اور بلوش ادا کرتے ہیں اور ایرانی اسے بلوچ لکھتے اور بولتے ہیں۔ ہمارے یہاں ایرانی لفظ بلوچ رائج ہے۔ بلیدی بیلوص کی شاہی اولاد ہے
کل آبادی | |
---|---|
39.98 ملین (2009)[1] | |
گنجان آبادی والے علاقے | |
پاکستان | approx 6,90,000,000 (2013)[2] |
ایران | 4,95,557,000[3] |
سلطنت عمان | 434,000 (2009)[4][5][6] |
افغانستان | 1،000،000 (2009)[7] |
متحدہ عرب امارات | 500,000 [8] |
بھارت | 600,000 [9] |
ترکمانستان | 300,000 [10][11] |
زبانیں | |
بلوچی (مادری زبان) براہوی, فارسی, پشتو,اردو پنجابی, سرائیکی اور عربی بھی بولتے ہیں. | |
مذہب | |
۔ اسلام[12] | |
متعلقہ نسلی گروہ | |
دیگر ایرانی لوگ |
بلوچ کا معنی
بلوچ کے لفظی معنی ہیں "بلند تاج"
بلوچ یوم ثقافت
بلوچ یوم ثقافت ہر سال 2 مارچ کو پاکستان، ایران، افغانستان دبئی مسقط، بحرین،سعودی عرب اور بھارت میں شایان انداز سے منایا جا تا ہے۔ یوں تو ہر قوم کو اپنی ثقافت پہ ناز ہوتا ہے اس دن کو روایتی جذبہ سے مناتے ہیں۔ بلوچ مرد، خواتین اور بچے اپنے روایتی لباس میں ملبوس رنگا رنگ ریلیاں نکالتے ہیں۔ مختلف اجتماعات کا بندوبست ہوتا ہے اور جشن کاسماں ہوتا ہے۔ اس مخصوص دن کی تیاری بھر پور انداز سے ہوتی ہے تا کہ دنیا کو بلوچ ثقافت زبردست طریقے سے پیش کیا جائے۔ بے شک ثقافت ہر قوم کی غمازی کرتی ہے لیکن بلوچ جو غیور قوم ہیں اپنی ممتاز ثقافت کو ایک کشش ثقل کے طور پر استعمال کرتے ہیں تا کہ پوری بلوچ قوم یکجا ہو کر نازاں ہو سکے۔ برطانوی اور فرانسیسی ماہرین آثار قدیمہ کی سروے ٹیموں نے بلوچ ثقافت کو دنیا میں ایک منفرد، مخصوص اور دوسری قدیم ثقافتوں کے مقا بلے میں مضبوط ثقافت قرار دیا ہے۔ بلوچ قوم اپنی مہمان نوازی، جرأت اور ایفائے عہد کی وجہ سے مشہور ہیں۔ بلوچی خواتین اپنے حسین وجمیل ملبوسات خود تیار کرتی ہیں۔ بلوچ لباس اپنی خو بصورت کڑھا ئی اور ڈیزائن کے باعث قیمتی اور مشہور ہیں۔ بلوچ مرد بھی اپنے روایتی لباس زیب تن کرکے تلواروں کے سائے میں پر جوش بلوچی رقص پیش کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پر شکوہ بلوچ ثقافت دنیا کی توجہ کا مرکز ہے اوربلوچ یوم ثقافت اس کا آئنہ ہے۔ بلوچ دین اسلام کی پیروی کرتے ہیں اور ان کی ثقافتی شناخت میں مذہب ایک اہم جز ہے انھیں یکجا کرنے اور متحدہ رہنے میں مدد دیتا ہے۔ جہاں بلوچی مردوں کے ڈر یس کوڈ کا تعلق ہے، مردوں کی مقبول پوشاک میں پگڑی شامل ہے، ڈ ھیلی چوڑے گھیرکی شلوار اور گھٹنوں سے نیچی ڈ ھیلی قمیص شوق سے پہنی جا تی ہے۔ بلوچ یوم ثقافت بلوچستان کے دارا لحکومت کوئٹہ کے علاوہ اسلام آبا د، لاہور،فیصل آباد،ملتان،ساھیوال،ڈیرہ غازی خان اور کراچی میں دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ یہ دن متنوع بلوچ ثقافت کو سمجھنے اور اجاگر کر نے کے لیے اچھا موقع ہے۔ اس میں بلوچ ادب اور موسیقی بھی مضبوط روایات اور ثقافتی اقدار کا حصہ ہیں۔ یہ خوش آئند بات ہے کہ امریکی، جرمن اور چند یورپی سفارت خانے بھی بلوچ یوم تقریبات کا انتظام ہوتا ہے۔ بلوچ ثقافت کی عکاسی کی خاطر بلوچ کھانے، لوک گا نے اور رقص و موسیقی کا اہتمام کیا جا تا ہے۔
بلوچ قبائل
بلوچ قبائل قبائل کی فہرست درج ذیل ہے :
حوالہ جات
- ↑ Vidya Prakash Tyagi (2009)۔ Martial Races of Undivided India۔ Gyan Publishing House۔ ص 7–9۔ ISBN:8178357755۔ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-11-03
- ↑ Central Intelligence Agency (2013)۔ "The World Factbook: Ethnic Groups"۔ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-11-03
- ↑ Iran, Library of Congress, Country Profile . Retrieved December 5, 2009.
- ↑ Joshua Project (28 اکتوبر 2006)۔ "Baloch, Southern of Oman Ethnic People Profile"۔ Joshuaproject.net۔ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-08-01
- ↑ Languages of Oman, Ethnologue.com . Retrieved December 5, 2009.
- ↑ Oman آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ cia.gov (Error: unknown archive URL), CIA World Factbook . Retrieved December 5, 2009.
- ↑ Afghanistan آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ cia.gov (Error: unknown archive URL), CIA World Factbook . Retrieved December 5, 2009.
- ↑ Languages of United Arab Emirates, Ethnologue.com (retrieved 5 December 2009)
- ↑ Baloch, Eastern of India Ethnic People Profile. Joshuaproject.net (2008-08-01). Retrieved on 2013-07-12.
- ↑ KOKAISLOVÁ, Pavla, KOKAISL Petr. Ethnic Identity of The Baloch People. Central Asia and The Caucasus. Journal of Social and Political Studies. Volume 13, Issue 3, 2012, p. 45-55., ISSN 1404-6091
- ↑ Baloch people in Turkmenistan (1926–1989), http://beludzove.central-asia.su
- ↑ {{cite web|url=http://gulf2000.columbia.edu/images/maps/GulfReligionGeneral_lg.png%7Ctitle=Demography of Religion in the Gulf|work=Mehrdad Izady|year=2013}}