ابن سینا
} ! scope=col colspan="2" class="entete humain" style="line-height:1.5em; background-color:#C0C0C0;color:#000000" | ابو علی الحسین ابن عبد اللہ ابن سینا |- {{#لو:
{{#لو:مسلم سائنس دان | |
---|---|
{{#لو: | مسلم سائنس دان
}} |
|{{#لو:|| }} |(فارسی میں: ابن سینا) }}
معلومات شخصیت
پیدائشی نام
(عربی میں: أبو علي الحسين بن عبد الله بن الحسن بن علي بن سينا)
پیدائش
صفر 370ھ/ 22 اگست 980ء
افشنہ، نزد بخارا، دولت سامانیہ، موجودہ بخارا صوبہ، ازبکستان
وفات
منگل 4 رمضان 428ھ/ 21 جون 1037ء
(عمر: 57 سال شمسی، 58 سال قمری)
ہمدان، آل کاکویہ، موجودہ صوبہ ہمدان، ایران
مدفن
مقبرہ ابن سینا [1]
رہائش
رے
بخارا
گرکانج
گرگان
ھمدان
دیگر نام
شرف الملك، حجت الحق، الشيخ الرئيس
نسل
ایران
مذہب
اہل تشیع [2]
مناصب
وزیر
برسر عہدہ
1024 – 1037
در
عضد الدولہ
عملی زندگی
استاذ
ابو سہل مسیحی گرگانی
تلمیذ خاص
بہمنیار
پیشہ
فلسفی [3]، شاعر ، ماہر فلکیات [4][5]، طبیب [6][3][7]، موسیقی کا نظریہ ساز ، طبیعیات دان [8][9][10]، ریاضی دان [11][12]، کیمیادان [13][14][15]، ماہر حیاتی اخلاقیات ، فقیہ ، مصنف [16]، مصنف
مادری زبان
فارسی [17]
پیشہ ورانہ زبان
عربی [18][19]، فارسی
شعبۂ عمل
طب ، فلسفہ ، منطق ، علم کلام ، شاعری ، الٰہیات ، زمینیات ، فلسفۂ سائنس ، طبیعیات ، نفسیات ، فلکیات ، کیمیا ، ارضیات ، میکانیات
کارہائے نمایاں
القانون فی الطب
مؤثر
جعفر صادق، بقراط، ساسروتا، تشاركا، ارسطو، جالینوس، افلاطون، نو افلاطونیت، ہندی ریاضی، واصل ابن عطا، الکندی، الفارابی، الرازی، البیرونی، مسلم سرجن
متاثر
البیرونی، عمر خیام، امام غزالی، ابن طفیل، ابن رشد، نصیر الدین طوسی، ابن النفیس، رشدیت، علم التعلیم، البرٹ میگنس، جوہانس اسکاٹس، ایکویناس سینٹ، Jean Buridan، Giambattista Benedetti، گلیلیو، ولیم ہاروے، رینے دیکارت، سپینوزا
درستی - ترمیم
|}بو علی سینا کا مکمل نام علی الحسین بن عبد اللہ بن الحسن بن علی بن سینا (980ء تا 1037ء) ہے، جو دنیائے اسلام کے ممتاز طبیب اور فلسفی ہیں۔ ابن سینا یا ابی سینا فارس کے رہنے والے ایک جامع العلوم شخص تھے جنھیں ہارون الرشید کے دور میں اسلام کے سنہری دور کے سب سے اہم مفکرین اور ادیبوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ابن سینا کے نام پر ہی آج ادویات کو میڈیسن کہا جا تا ہے ابوعلی سینا کو مغرب میں Avicenna کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان کا لقب ’’الشیخ الرئیس‘‘ ہے۔ اسلام کے عظیم تر مفکرین میں سے تھے اور مشرق کے مشہور ترین فلسفیوں اور اطباء میں سے تھے۔ ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انھوں نے 450 کتابیں لکھیں جن میں سے قریبا 240 ہی بچی ہیں، ان میں سے فلسفہ پر 150 اور ادویات پر 40 تصنیفات تھیں۔ ان کی سب سے مشہور کتابوں میں "کتاب شفایابی، جو ایک فلسفیانہ اور سائنسی انسائیکلوپیڈیا اور ’طبی قوانین جو ایک طبی انسائیکلوپیڈیا تھا، شامل تھے۔ ان میں بہت چیزیں 1650 تک قرون وسطی کی یونیورسٹیوں میں ایک معیاری طبی کتب کے طور پر
پڑھائی جاتی رہیں۔ 1973 میں، ابن سینا oکی کتاب ’’طبی قوانین نیویارک میں دوبارہ شائع کی گئی۔ فلسفہ اور طب کے علاوہ، ابن سینا نے فلکیات، کیمیا، جغرافیہ اور ارضیات، نفسیات، اسلامی الہیات، منطق، ریاضی، طبیعیات اور شاعری پر بھی لکھا ہے۔ ابن سینا کو طبی دنیا کا آفتاب بھی کہا جاتا ہے۔
سوانح
ترمیمبو علی سینا ابتدائی حالات
ترمیمصفر 370ھ بمطابق 980ء کو فارس کے ایک چھوٹے سے گاؤں "افنشہ" میں پیدا ہوئے، ان کی والدہ اسی گاؤں سے تعلق رکھتی تھیں، جبکہ ان کے والد بلخ (موجودہ افغانستان) سے آئے تھے۔ بچپن میں ہی ان کے والدین بخارا (موجودہ ازبکستان) منتقل ہو گئے تھے، جہاں ان کے والد کو سلطان نوح بن منصور السامانی کے کچھ مالیاتی امور کی ادارت سونپی گئی تھی۔ بخارا میں دس سال کی عمر میں قرآن مکمل کیا اور فقہ، ادب، فلسفہ اور طبی علوم کے حصول میں سرگرداں ہو گئے اور ان میں کمال حاصل کیا۔
حالات زندگی
ترمیمسلطان بخارا نوح بن منصور بیمار ہو گئے۔ کسی حکیم کی دوائی کارگر ثابت نہ ہو رہی تھی۔ اٹھارہ سال کی عمر میں انھوں نے سلطان نوح بن منصور کے ایک ایسے مرض کا علاج کیا تھا، جس سے تمام تر اطباء عاجز آچکے تھے۔ ابن سینا جیسے کم عمر اور غیر معروف طبیب کی دوائی سے سلطان صحت یاب ہو گئے۔ چنانچہ سلطان نے خوش ہوکر انعام کے طور پر انھیں ایک لائبریری کھول کر دی تھی۔ بیس سال کی عمر تک وہ بخارا میں رہے اور پھر خوارزم چلے گئے، جہاں وہ کوئی دس سال تک رہے (392ھ-402ھ) خوارزم سے جرجان پھر ری اور پھر ہمدان منتقل ہو گئے، جہاں نو سال رہنے کے بعد اصفہان میں علاء الدولہ کے دربار سے منسلک ہو گئے، اس طرح گویا انھوں نے اپنی ساری زندگی سفر کرتے گزاری۔
آخری ایام
ترمیمان کا انتقال ہمدان میں شعبان 427ھ بمطابق 1037ء کو ہوا۔
کہا جاتا ہے کہ اپنی زندگی کے آخری ایام میں وہ قولنج کے مرض میں مبتلا ہو گئے تھے اور جب انھیں اپنی اجل قریب نظر آنے لگی تو انھوں نے غسل کرکے توبہ کی، اپنا مال صدقہ کر دیا اور غلاموں کو آزاد کر دیا۔
علمی خدمات و کا رہائے نمایاں
ترمیمبو علی کا حافظہ بہت تیز تھا۔ جلد ہی سلطان نوح بن منصور کا کتب خانہ چھان مارا اور ہمہ گیر معلومات اکٹھی کر لیں۔ اکیس سال کی عمر میں پہلی کتاب لکھی۔ ایک روایت کے مطابق بو علی سینا نے اکیس بڑی اور چوبیس چھوٹی کتابیں لکھی تھیں۔ بعض کے خیال میں اس نے ننانوے کتابیں تصنیف میں لائیں۔
علمی خدمات
ترمیمابن سینا نے علم ومعرفت کے بہت سارے زمروں میں بہت ساری تصانیف چھوڑیں ہیں جن میں اہم یہ ہیں :
ادبی علوم
ترمیماس میں منطق، لغت اور شعری تصانیف شامل ہیں۔
نظری علوم
ترمیماس میں طبیعیات، ریاضی، علومِ الہی وکلی شامل ہیں۔
عملی علوم
ترمیماس میں کتبِ اخلاق، گھر کی تدبیر، شہر کی تدبیر اور تشریع کی تصانیف شامل ہیں۔
ان اصل علوم کے ذیلی علوم پر بھی ان کی تصانیف ہیں
ریاضی کی کتابیں
ترمیمابن سینا کی کچھ ریاضیاتی کتابیں یہ ہیں :
- رسالہ الزاویہ
- مختصر اقلیدس
- مختصر الارتماطیقی
- مختصر علم الہیئہ
- مختصر المجسطی
- ’رسالہ فی بیان علۃ قیام الارض فی وسط السماء‘ (مقالہ بعنوان زمین کی آسمان کے بیچ قیام کی علت کا بیان) یہ مقالہ قاہرہ میں 1917ء میں شائع ہو چکا ہے۔
طبیعیات اور اس کے ذیلی علوم
ترمیم- رسالہ فی ابطال احکام النجوم (ستاروں کے احکام کی نفی پر مقالہ)
- رسالہ فی الاجرام العلویہ (اوپری اجرام پر مقالہ)
- اسباب البرق والرعد (برق ورعد کے اسباب)
- رسالہ فی الفضاء (خلا پر مقالہ)
- رسالہ فی النبات والحیوان (پودوں اور جانوروں پر مقالہ)
طبی کتب
ترمیمابن سینا کی سب سے مشہور طبی تصنیف کتاب القانون ہے، جو نہ صرف کئی زبانوں میں ترجمہ ہوکر شائع ہو چکی ہے بلکہ انیسویں صدی عیسوی کے آخر تک یورپ کی یونیورسٹیوں میں پڑھائی جاتی رہی۔ ان کی دیگر طبی تصانیف یہ ہیں :
- کتاب الادویہ القلبیہ
- کتاب دفع المضار الکلیہ عن الابدان الانسانیہ
- کتاب القولنج
- رسالہ فی سیاسہ البدن وفضائل الشراب
- رسالہ فی تشریح الاعضاء
- رسالہ فی الفصد
- رسالہ فی الاغذیہ والادویہ
- ارجوزہ فی التشریح
- ارجوزہ المجربات فی الطب
اور کئی زبانوں میں ترجم ہوکر شائع ہونے والی
- الالفیہ الطبیہ
موسیقی
ترمیمابن سینا نے موسیقی پر بھی لکھا، ان کی موسیقی پر تصانیف یہ ہیں :
- مقالہ جوامع علم الموسیقی
- مقالہ الموسیقی
- مقالہ فی الموسیقی
اہم تصانیف
ترمیم- کتاب الشفاء
- القانون فی الطب
- اشارات
تاثرات
ترمیمیورپ میں ان کی بہت سی کتابوں کے ترجمے ہوئے اور وہاں ان کی بہت عزت کی جاتی ہے۔
ابنِ سینا امریکی ناول نگار نواح گورڈن کا 1986 ء مین شائع ہونے والا ناول ’ڈی فزیشن‘ میں خاص کردار ادا کرتا ہے۔ 2013ء میں بننے والی فلم ’ڈی فیزیشن‘ میں بین کینگسلی اس کی اداکاری کرتا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://iranarchpedia.ir/entry/17118
- ↑ مصنف: سید محسن الامین — جلد: 6 — صفحہ: 71 — أعيان الشيعة
- ↑ این این ڈی بی شخصی آئی ڈی: https://www.nndb.com/people/631/000097340/
- ↑ http://www.tandfonline.com/doi/full/10.1080/00131911.2012.668873
- ↑ http://www.tandfonline.com/doi/pdf/10.1080/00131911.2012.668873
- ↑ http://www.worldatlas.com/webimage/countrys/asia/uzbekistan/uzfamous.htm
- ↑ http://www.infoplease.com/biography/philosophers.html
- ↑ http://www.glewengineering.com/blog/bid/94319/Engineering-in-the-Kitchen-Refrigeration-and-Thermal-Management
- ↑ http://democracy-handbook.org/wiki/index.php?title=Islam_-_Rise_and_Fall
- ↑ http://www.chicagocrescent.com/crescent/newsDetail2010.php?newsID=20560
- ↑ http://www-history.mcs.st-and.ac.uk/Mathematicians/Avicenna.html
- ↑ http://www.unesco.org/science/wcs/newsletter/newsletter_full_texts.html
- ↑ http://www.marxists.org/archive/malaka/1948-Philosophy.htm
- ↑ http://muslimheritage.com/topics/default.cfm?ArticleID=1149
- ↑ http://www.tebyan.net/newindex.aspx?pid=100043
- ↑ عنوان : Library of the World's Best Literature — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.bartleby.com/lit-hub/library
- ↑ https://althikr.edu.sa/ShareEduPanelAr2A.asp?GoToLink=&GoToLinkP=
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : BnF catalogue général — ناشر: فرانس کا قومی کتب خانہ — ربط: بی این ایف - آئی ڈی — اخذ شدہ بتاریخ: 8 اکتوبر 2016
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/27321955
- ↑ Corbin، (1993) p.170
ویکی ذخائر پر ابن سینا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
بیرونی روابط
ترمیم- http://www.farhangsara.com/ibn_sina.htmآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ farhangsara.com (Error: unknown archive URL)
- http://www.muslimphilosophy.com/sina/default.htm
- http://www.formalontology.it/avicenna.htm
- القانون فی الطب کی سکین شدہ مکمل کاپی بزبان عربیآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ddc.aub.edu.lb (Error: unknown archive URL)
- https://www.aust.edu.lb/