بین الاقوامی اولمپک کمیٹی
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (IOC؛ فرانسیسی: Comité international olympique، CIO) ایک بین الاقوامی، غیر منافع بخش، غیر سرکاری تنظیم ہے جس کا مرکز لوزان، سویٹزرلینڈ میں واقع ہے۔ اسے پیری دو کوبرٹن نے 23 جون 1894ء کو قائم کیا تھا اور دیمیتریو وکیلاز اس کے پہلے صدر مقرر ہوئے تھے۔ آج یہ تنظیم 100 فعال اراکین، 32 اعزازی اراکین اور ایک معزز رکن پر مشتمل ہے۔ IOC عالمی پیمانے پر جدید اولمپک تحریک کا مقتدر ادارہ ہے۔
قِسم | انجمن کھیل |
---|---|
ہیڈکوارٹر | لوزان، سویٹزرلینڈ |
ارکانhip | 105 فعال اراکین، 32 اعزازی اراکین |
دفتری زبان | فرانسیسی اور انگریزی اور جہاں ضروری ہو، وہاں میزبان ملک کی سرکاری زبان |
اعزازی صدر | جیک راگ [1] |
تھامس بیش [1] | |
نائب صدر | Nawal El Moutawakel Craig Reedie John Coates Zaiqing Yu [1] |
ویب سائٹ | Olympic.org |
آئی او سی جدید اولمپک کھیلوں اور یوتھ اولمپک کھیل کھیلوں کا انعقاد کرتی ہے جو ہر چوتھے سال سردیوں اور گرمیوں میں منعقد ہوتے ہیں۔ آئی او سی کی جانب سے پہلے گرمائی اولمپکس 1896ء میں، ایتھنز، یونان میں منعقد ہوئے تھے؛ جبکہ پہلے سرمائی اولمپکس 1924ء میں، شامونی، فرانس میں منعقد ہوئے تھے۔ 1992ء تک، سرمائی اور گرمائی، دونوں اولمپکس ایک ہی سال منعقد ہوا کرتے تھے۔ لیکن اس سال کے بعد، آئی او سی نے سرمائی اولمپکس کو گرمائی اولمپکس کے بعد جفتی سال میں منتقل کر دیا تاکہ دو بڑے مقابلوں کے انعقاد کی منصوبہ بندی میں مدد ملنے کے علاوہ آئی او سی کا مالیاتی میزان بھی بہتر ہو سکے جسے ہر اولمپک برس میں خاصی آمدنی ہوتی ہے۔ پہلے یوتھ گرمائی اولمپکس کا انعقاد سنگاپور میں 2010ء میں ہوا تھا اور پہلے یوتھ سرمائی اولمپکس 2012ء میں انسبروک میں منعقد ہوئے تھے۔
اغراض و مقاصد
ترمیممجلس عاملہ
ترمیمعہدہ | نام | ملک |
---|---|---|
صدر | ڈاکٹر تھامس باخ | جرمنی |
نائب صدور | محترمہ ناول المتوکل | المغرب |
سر کریگ ریڈی | مملکت متحدہ | |
جناب جان کوٹس | آسٹریلیا | |
جناب Zaiqing Yu | چین | |
ڈائریکٹر جنرل | جناب کرسٹوفی دی کیپر | بلجئیم |
عاملہ اراکین | جناب وو جینگ گو | چینی تائی پے |
ڈاکٹر رینی فاصل | سویٹزرلینڈ | |
جناب پیٹرک جوزف ہیکی | جمہوریہ آئرلینڈ | |
محترمہ کلاڈیا بوکل | جرمنی | |
جناب خوان انتونیو سامارانش | ہسپانیہ | |
جناب سرگے ببکا | یوکرین | |
جناب Willi Kaltschmitt Luján | گواتیمالا | |
محترمہ انیتا دی فرانز | ریاستہائے متحدہ | |
پروفیسر ڈاکٹر Uğur Erdener | ترکیہ | |
محترمہ گنیلا لنڈبرگ | سویڈن |