بی بی کا مقبرہ (Tomb of the Lady) [1] [2] ایک مقبرہ ہے جو اورنگ آباد، مہاراشٹر ، ہندوستان میں موجود ہے۔ اس کی تعمیر مغل بادشاہ اورنگزیب نے سترہویں صدی کے اواخر میں کروائی تھی (اورنگ زیب کے شاہزادے اعظم شاہ کو بھی اسے تعمیر کروانے میں حصے دار بتایا جاتا ہے)۔ [3] [4] [5] یہ مقبرہ تاج محل سے بہت مشابہت رکھتا ہے جو اورنگ زیب کی والدہ ممتاز محل کے لیے تعمیر کیا گیا۔ [6] یہ مقبرہ اکبر اور شاہ جہاں کے دور کی شاہی تعمیرات کے طرز تعمیر کا نمونہ ہے۔ تاج محل سے تقابل کی وجہ سے اس کو دکن کا تاج محل یا غریبوں کا تاج محل کہا جاتا ہے۔ بی بی کا مقبرہ اورنگ زیب کی بنائی عمارات میں بادشاہی مسجد کے بعد دوسرے بڑی عمارت ہے۔ [7] تاج محل سے موازنہ کی وجہ سے اکثر اس عمارت کی دلکشی حقیقی معنوں میں سامنے نہیں آتی۔ [8] قریبی مماثلت کی وجہ سے ، اسے دکھنی تاج (دکن کا تاج) بھی کہا جاتا ہے۔ [9] بی بی کا مقبرہ اورنگ آباد کے تاریخی شہر کی "مرکزی یادگار" ہے۔ [10] [11] داخلی دروازے پر لکھی عبارت کے مطابق اس مقبرے کو عطا اللہ (ماہر تعمیرات) اور ہنسپت رائے (معمار) نے بنایا تھا۔

بی بی کا مقبرہ۔
قریبی منظر۔

[1][مردہ ربط]


حوالہ جات

ترمیم
  1. Donald F. Lach؛ Kley, Edwin J. Van (1998)۔ Asia in the Making of Europe : Volume III, the Century of Advance (Pbk. ایڈیشن)۔ University of Chicago Press۔ ص 738۔ ISBN:9780226467672
  2. Rupani, Bob۔ India's 100 best destinations۔ ISBN:9788192526201۔ OCLC:1027216185
  3. Donald F. Lach؛ Kley, Edwin J. Van (1998)۔ Asia in the Making of Europe : Volume III, the Century of Advance (Pbk. ایڈیشن)۔ University of Chicago Press۔ ص 738۔ ISBN:9780226467672
  4. Abraham Eraly (2008)۔ The Mughal world: India's tainted paradise۔ Weidenfeld & Nicolson۔ ص 376
  5. "The Taj of Deccan"۔ Deccan Herald۔ 19 فروری 2011
  6. Madan Gopal (1990)۔ K.S. Gautam (مدیر)۔ India through the ages۔ Publication Division, Ministry of Information and Broadcasting, حکومت ہند۔ ص 174
  7. Abraham Eraly (2008)۔ The Mughal world: India's tainted paradise۔ Weidenfeld & Nicolson۔ ص 376
  8. Gascoigne, Bamber؛ Gascoigne, Christina (1971)۔ The Great Moghuls۔ Cape۔ ص 229
  9. Ebba Koch (1997)۔ King of the World: The Padshahnama۔ Azimuth۔ ص 104
  10. "Bibi Ka Maqbara"۔ 2013-02-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-28
  11. "World Heritage Sites. Bibi-Ka-Maqbar"۔ 2011-10-11 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-28

بیرونی روابط

ترمیم

نگار خانہ

ترمیم