تبادلۂ خیال صارف:Obaid Raza/وثق10
عبید رضا کے تبادلۂ خیال پر خوش آمدید! |
|
Obaid Raza (تبادلۂ خیال · شراکتیں · پابندی · محفوظ کردہ · حذف کردہ · منتقل کردہ · اختیارات · درخواست منتظم)
![]() وثائق |
---|
|
” | 19 جولائی 2015 سے 10 اکتوبر 2015 تک ہونے والے تبادلہ خیال، دیکھنے کے لیے تبادلۂ خیال جولائی تا اکتوبر 10، 2015ء پر جائیں | “ |
آلات ترمیم
ترمیمعبید بھائی، خانہ ترمیم کے نیچے جو آلات ترمیم موجود ہوتے ہیں، وہ میرے اصل کھاتہ میں کام نہیں کر رہے ہیں جبکہ دوسرے کھاتہ میں وہ بخوبی نظر آرہے ہیں۔ کیا آپ کے پاس بھی ایسا ہی ہے؟ یقیناً یہ کسی گیجٹ کی وجہ سے ہے۔ --:)
—خادم— 15:09, 11 اکتوبر 2015 (م ع و)
- میرے پاس ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ کب سے آپ کے ساتھ ایسا ہو رہا ہے۔میں آزمائشی نیا صفحہ اول کا نمونہ بنا رہا ہوں۔ ذرا دیکھ کر اصلاح فرمائیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:18, 11 اکتوبر 2015 (م ع و)
دیوان عام تجاویز
ترمیمآداب! کچھ وقت پہلے آپ نے فیس بک پر ذیلی صفحات بنانے اور مختصر مضامین لکھنے کی بات دو تین بار کہی تھی۔ اس کے کچھ ہی وقت بعد سے طاہر صاحب یہاں نظر نہیں آ رہے ہیں۔ نثار صاحب سے آپ کا پچھلا ربط سب جانتے ہیں۔ ترویج اردو صاحب سے بھی گفت و شنید کچھ خوش کن نہیں رہی۔ اب "دیوان عام تجاویز" کی بنیادی ہیئت " "تجاویز" پر گفتگو کی بات بالائے طاق رکتھے ہوئے آپ ایک صارف سے one-to-one discussion کی جگہ بنانے پر تلے ہیں۔ یہ تجویز کہ صارف کا جواب اس کے تبادلہ خیال پر کریں، آپ کو پسند نہیں آتا۔ اس کے برعکس اسی دیوان میں ایک زیرگفتگو موضوع پردیگر صارفین کی رائے کو بالائے طاق رکتھے ہوئے اپنی بات کو منوانا چاہتے ہیں۔ آخر آپ چاہتے کیا ہیں؟ کیا آپ ہی صحیح اور دنیا غلط ہے یا آپ اپنا مقام کچھ اور تصور کرتے ہیں؟--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:48, 11 اکتوبر 2015 (م ع و)
- ترویج اردو کے متعلق آپ جانتے کیا ہیں، اگر شوق ہے جاننے کا، تو ذرا میرے تبادلۂ خیال کے پچھلے دو وثق دیکھیں، طاہر صاجب نے یہ کب کہا کہ وہ میری کسی بات کی وجہ سے یہاں پر نہیں آ رہے۔ فیس بک پر اس بات کو شعیب، نثار اور امین نے لائیک کیا تھا اور یاد رہے وہ بات؛ اگست 23 کو لکھی گئی۔ جب کہ اس کے بعد سے بڑی عید تک طاہر صاحب یہاں تھے، بل کہ بعد میں بھی نظر آتے رہے ہیں۔ اس لیے غلط فہمیاں پیدا کرنے سے کچھ فائدہ نہیں۔ ذیلی صفحات کی بات آپ کو کھٹک رہی ہے تو میں کیا کر سکتا ہوں، میں نے اپنی رائۓ دی، وہ بھی فیس بک پر نہ کہ اسے اصول بنا کر کسی کو منع کیا۔نثار صاحب کو تعریف پسند تھی، تنقید برداشت نا کر سکے۔ ان کا بھی وہ والا تبادلۂ خیال دیوان عام (غیر متعلقہ جگہ) پر ابھی بھی موجود ہے، دیکھ لیں، کہ کیا باتیں ہوئیں۔ جب صارفین مجھے گالیوں سے نواز رہے ہوتے ہیں، تب تو کسی نے تسلی نا دی، جب کوئی صرف مجھے مخاطب کر کے سوال کرے،تب کسی کو کیوں تپ چڑ جاتی ہے، آپ نے پہلے تو میرے تبادلۂ خیال صفحہ پر کسی کا مواد کاپی پیسٹ کر دیا۔ جو کہ مناسب نہیں تھا۔ اوپر سے دل دکھانے کا نعرہ لگا دیا۔ جب میں اس صارف کو جواب دینے لگا تو اب وہ بات غیر متعلقہ ہو گی۔ طاہر صاحب کے متعلق میری رائے عرفان ارشد، شعیب اور کچھ لوگوں کے فیس بک پیغامات میں موجود ہے ان سے بولیں وہ بتا دیں گے۔ یا میں کبھی ضرورت پڑی تو ساری آراء سامنے لے آؤں گا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 20:11, 11 اکتوبر 2015 (م ع و)
شعیب صاحب کے تبادلہ خیال پر آپ نے خاکسار کا تذکرہ مزمل کے طور پر کیا جو کہ غالبًا آپ کے غصے کا اظہار تھا۔ میرا گمان ہے کہ میں عمر میں کم از کم آپ سے دوگنا ہوں اور اس ناتے کوئی ادب کا اظہار ہوتا تو اچھا تھا، حالانکہ ہو سکتا ہے طالب علم ہونے کے باوجود علم و عمل میں آپ مجھ سے اعلٰی اور افصح ہوں۔ اگرچہ شخصی گفتگو کے بارے میں میری ذاتی رائے وہی ہے اور کم ازکم ہندی ویکی پیڈیا اور کامنز پر تو ہم یہی عمل اپناتے آئے ہیں۔ بلکہ اگر آپ ہندی ویکیپیڈیا کے اس رائے شماری کے صفحے کے تبادلہ خیال hi:विकिपीडिया_वार्ता:पुनरीक्षक_पद_हेतु_निवेदन کو دیکھیں گے کہ میں نے ہی وہاں پر سنجیدہ گفتگو کے دوران غیر متعلقہ گفتگو تبادلہ خیال پر منتقل کرنے کا رواج رائج کیا تھا۔ اس کے باوجود میں محض شعیب بھائی کے کہنے کی وجہ سے دیوان عام تجاویز پر آپ کے استرجع کا باز استرجع نہیں کروں گا۔ میں اس قطعے کی ہیڈنگ بھی "کیا آپ تنہا اردو ویکی پیڈیا پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں؟" سے بدل کر"دیوان عام تجاویز" جس کا مقصد مصالحت اور بامقصد ترامیم جاری رکھنا ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:16, 12 اکتوبر 2015 (م ع و)
اطلاع
ترمیماصولی طور پر، کوئی منتظم کسی ترمیم کو استرجع کر دے اور آپ کے نزدیک ایسا کرنا درست نہ ہو اور واپس استرجع کر دیں، اور وہ منتظم پھر سے آپ کی استرجع کردہ ترمیم کو واپس پھیر دے تو لازما آپ کو پہلے اس منتظم سے گفتگو کرنا چاہیے۔ استرجع در استرجع کا یہ عمل محض حساسیت ہی میں اضافہ کرتا ہے۔ :)
—خادم— 20:55, 11 اکتوبر 2015 (م ع و)
- میں نے ہی پہلی بار استرجح کیا تھا، کیوں کہ میں نے جواب کافی وقت لگا کر دیا تو، وہ محفوظ نہیں ہوا، تنازع ترمیم کی وجہ سے، میں نے اپنا جواب کاپی کر لیا۔ صفحہ کو دیکھا تو اس صارف کا مواد تھا ہی نہیں وہاں، تب میں نے استرجع کیا اور جواب لکھ دیا، واپس اپنے تبادلۂ خیال پر آیا تو یہاں مواد کاپی کیا ہوا تھا۔ میں نے وہ ہٹانے کے لیے استرجع کیا، کیوں کہ وہ سب ایک ساتھ لکھا گیا تھا، اس لیے مزمل بھائی کی بات بھی ساتھ ہی استرجع ہو گی، (اس پر معذرت خواہ ہوں)۔ لیکن چند دن پہلے ہی مزمل اور نثار اور باقی لوگ مجھے جتا چکے تھے کہ تبادلۂ خیال صارف، صارف کا حق ہوتا ہے جیسے چاہے اس کے ساتھ کرے۔ میری وجہ سے ان کی کو تکلیف ہوئی ہوئی ہے، میں معافی چاہتا ہوں۔ لیکن میں یہ بات نہیں مانتا کہ دیوان عام کی بحث کو فوری طور پر میرے صفحہ پر پیسٹ کرنا درست عمل تھا۔ اور اسے ذاتی گفتگو بتانا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 03:42, 12 اکتوبر 2015 (م ع و)
فقہ جعفری
ترمیمجناب منتظم صاحب اس مضمون میں آپ کی توجہ درکار ہے۔ ایک منتظم صاحب نے میرے سوال کو نظرانداز کرتے ہوئے یک طرفہ فیصلہ کر دیا ہے اور غور نہیں فرمایا کہ کس نے کیا خلاف ورزی کی ہے۔؟--علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 21:56, 11 اکتوبر 2015 (م ع و)
ویکی جدول
ترمیمویکیپیڈیا میں آسانی سے جدول بنانے کے لیے ایک بہترین ٹول ملا ہے۔ نیز یہ تبادلہ خیال صفحات میں جو پیغام آرہا ہے وہ خاصا طویل ہے، نیز ان میں بارڈر بھی لگا دیں تو بہتر ہو جائے گا۔ --:)
—خادم— 07:50, 14 اکتوبر 2015 (م ع و)
- صفحہ اول پر یومیہ تاریخ کو اپنے حساب سے مناسب مقام پر رکھا ہے، آپ کو جہاں موزوں معلوم ہو چسپاں کر دیں۔ --
:)
—خادم— 15:20, 14 اکتوبر 2015 (م ع و)
دعوت رائے دہی
ترمیمجناب Obaid Raza/وثق10 صاحب/صاحبہ! اس رائے شماری میں آپ کی رائے درکار ہے۔ میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 16:19، 14 اکتوبر 2015 (م ع و)
- اگر وقت مناسب ہو تو ٹیم ویور پر آ سکتے ہیں، اس تعلق سے آپ کو فیس بک پر میں نے پیغام دیا ہے۔ --
:)
—خادم— 17:31, 14 اکتوبر 2015 (م ع و)
- جی میں نے جواب دیا ہے، اب آپ کے جواب کا انتظار ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:48, 14 اکتوبر 2015 (م ع و)
- مجھے اب تک آپ کا جواب موصول نہیں ہوا۔ --
:)
—خادم— 17:56, 14 اکتوبر 2015 (م ع و)
- لگتا ہے کوئی گڑ بڑ ہے، کیوں کہ کل رات میرے ساتھ یہ ہو رہا تھا کہ ایک ربط آپ کو بھیج رہا تھا ،مگر وہ جا نہیں رہا تھا۔ صفحہ ریفریش کیا تب گيا۔ ابھی صفحہ تازہ کیا ہے، اب دیکھیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:04, 14 اکتوبر 2015 (م ع و)
- مجھے ایمیل کر دیجیے، فیس بک پر کچھ کام نہیں ہو پا رہا ہے۔ --
:)
—خادم— 18:16, 14 اکتوبر 2015 (م ع و)
- لیجیے تجدید شدہ شماریات --
:)
—خادم— 19:49, 14 اکتوبر 2015 (م ع و)
- لیجیے تجدید شدہ شماریات --
- مجھے ایمیل کر دیجیے، فیس بک پر کچھ کام نہیں ہو پا رہا ہے۔ --
- لگتا ہے کوئی گڑ بڑ ہے، کیوں کہ کل رات میرے ساتھ یہ ہو رہا تھا کہ ایک ربط آپ کو بھیج رہا تھا ،مگر وہ جا نہیں رہا تھا۔ صفحہ ریفریش کیا تب گيا۔ ابھی صفحہ تازہ کیا ہے، اب دیکھیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:04, 14 اکتوبر 2015 (م ع و)
- مجھے اب تک آپ کا جواب موصول نہیں ہوا۔ --
- جی میں نے جواب دیا ہے، اب آپ کے جواب کا انتظار ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:48, 14 اکتوبر 2015 (م ع و)
ربط شامل
ترمیماندرونی ربط ڈالنے کیلئے پہلے آپشن آتا تھا کہ کس لفظ کا انتخاب کرنا ہے اب وہ نہیں آتا کلک کرنے پرربط کا عنوان تو ڈال دیتا ہے آپشن نہیں دیتا--ابو السرمدمحمد یوسف (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:46, 16 اکتوبر 2015 (م ع و)
- کیا آپ کا مطلب یہ ہے کہ پہلے آپ [[ یہ علامت ڈال کر لکھنا شروع کرتے تھے تو ایک طرف اوپر خودکار طور پر تجاویز آنی شروع ہو جاتی تھیں، (جن پر مضامین موجود ہوتے ہیں)، اگر اب وہ ظاہر نہیں ہو رہے تو آپ اپنی ترجیحات میں جا کر قوسین [[ | {{ تحریر کرتے وقت عناوینِ مقالات وسانچہ جات کی تجاویز نامی آلہ منتخب کر لیں۔ اگر کچھ کہہ رہے تو، معذرت پھر میں سمجھا نہیں۔ آپ بس کشی ایک شہر، یا سن یا شخصیت کے نام ربط بنا دیں۔
--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:51, 16 اکتوبر 2015 (م ع و)
ہنری جیمز مکمل طور پر دوبارہ لکھا ہے۔ امید ہے پسند آئے گا--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:54, 16 اکتوبر 2015 (م ع و)
- اگر ناو سانچے بھی کثرت سے بنائے جائیں تو یہ کام بھی ہو سکتے ہیں۔ --
:)
—خادم— 19:40, 16 اکتوبر 2015 (م ع و)
- یہ کام تو درست ہے، مگر اس طرح ایسے سانچوں کی بھرمار ہو سکتی ہے، جوش میں آ کر، جن میں اردو روابط ہی نا ہوں۔ اور یہ سانچہ کیا صرف تجرباتی ہے۔کیوں سانچہ موجود نہیں، مگر روبہ سے لگ گيا ہے۔۔۔ اور لگا بھی غیر متعلقہ صفحات پر ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 03:27, 17 اکتوبر 2015 (م ع و)
- جی تجرباتی ہے، بہرحال روک دیا ہے۔ --
:)
—خادم— 07:57, 17 اکتوبر 2015 (م ع و)
- ہمارا حالیہ سانچہ {{خانہ معلومات مذہبی شخصیت}} بھی عربی ویکیپیڈیا ہی کی ط۔رح مجھے لگ رہا ہے۔ --
:)
—خادم— 13:59, 17 اکتوبر 2015 (م ع و)
- میں سمجھا یہ کسی انگریزی ویکی کے مطابق ہے۔ اس لیے الگ نا مدیا، ویسے بھی اس کو خود سے ترمیزات ڈال کر مضمون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اب اسے عربی ویکی سے کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں۔ وہ عربی ویکی کے نام سے رجوع مکرر بھی ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:37, 17 اکتوبر 2015 (م ع و)
- ہمارا حالیہ سانچہ {{خانہ معلومات مذہبی شخصیت}} بھی عربی ویکیپیڈیا ہی کی ط۔رح مجھے لگ رہا ہے۔ --
- جی تجرباتی ہے، بہرحال روک دیا ہے۔ --
- یہ کام تو درست ہے، مگر اس طرح ایسے سانچوں کی بھرمار ہو سکتی ہے، جوش میں آ کر، جن میں اردو روابط ہی نا ہوں۔ اور یہ سانچہ کیا صرف تجرباتی ہے۔کیوں سانچہ موجود نہیں، مگر روبہ سے لگ گيا ہے۔۔۔ اور لگا بھی غیر متعلقہ صفحات پر ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 03:27, 17 اکتوبر 2015 (م ع و)
شکریہ
ترمیمبہت شکریہ آپ کے رسپانس کا۔ چند ماہ پہلے ویکی پیڈیا پر ہونے والے ایک مضمون نگاری کے کمپٹیشن میں حصہ لیا تھا اور اول آیا تھا۔ اس کے بعد ابھی ایک دو ترجمے کئے ہیں۔ فی الحال ہودبھائی والے مضمون کی سائٹیشن اور ریفرنسز دے رہا ہوں۔ کوڈنگ مشکل کرتی ہے کام کو، وزی وگ سٹائل ہوتا تو آسانی رہتی۔ ایک مضمون شروع کیا تو معلوم ہوا کہ اس سے جڑے کئی مضمون ایسے ہیں جن کا ترجمہ کرنے کی ضرورت ہے لہذا ایک جال میں گھُس گیا ہوں اور اب یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ شکریہ۔ ذیشان
گزارش
ترمیمآداب! مجھ سے ویکیپیڈیا:ویکیپیڈیا ایشیاء کا ماہ، نومبر 2015 بنانے کی گزارش کی گئی تھی۔ اب جو بھی اوٹ پٹانگ میں بنا سکتا تھا، وہ میں بنا چکا ہوں۔ آپ بھی اسے ملاحظہ فرمائیں۔ متن میں اگر کچھ درستی کا امکان لگے تو ضرور پہل کریں۔ بلکہ مجھے خوشی ہو گی اگر آپ آرگنائزر بھی بنیں۔ اس کے لیے صرف نام درج کرنا ہوگا۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:10, 23 اکتوبر 2015 (م ع و)
- جزاک اللہ، مبارکبار کا بہت بہت شکریہ جناب--ساجد امجد ساجدپیغام لکھئے 11:04, 23 اکتوبر 2015 (م ع و)
ساجد بھائی امید کہ اس منصوبے میں آپ کا تعاون ہمارے ساتھ رہے گا۔
عبید بھائی منصوبے میں جو آپ کی اور تبدیلیاں ہیں، وہ تو ٹھیک ہیں، تاہم "ابھی کھاتہ بنائیں" کا زریہ سمجھ میں نہیں آیا خاص جبکہ یہ بھی "ابھی شامل ہوں" زریے کا ہی نتیجہ دیتا ہے۔ اس الگ نام کے زریے کی کیا ضرورت ہے؟ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:32, 23 اکتوبر 2015 (م ع و)
- کیا آپ اسے اردو ویکیپیڈیا میں لا سکتے ہیں؟ --
:)
—خادم— 19:59, 23 اکتوبر 2015 (م ع و)
- ملاحظہ فرمائیں۔ --
:)
—خادم— 14:06, 26 اکتوبر 2015 (م ع و)
- ملاحظہ فرمائیں۔ --
انھیں، جنھیں، جیسے الفاظ کا املا
ترمیمعبید بھائی! آپ نے حال ہی میں بعض جگہ لفظ انھیں کو انہیں کیا ہے۔ میں آپ کی توجہ دلانا چاہوں گا کہ ایسے الفاظ کا درست املا، جنھیں، اُنھیں، تمھیں، دو چشمی ھ ہی سے ہے۔ --عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:51, 30 اکتوبر 2015 (م ع و)
- جی، بلکل درست، وہ کل ایک سافٹویئر سے ہم کام کر رہے تھے، جس کے سکرپٹ میں یہ لفظ شامل ہو گیا تھا، غلطی سے۔ اسے نکال دیا ہے، ممکنہ طور پر ان مضامین کو واپس پہلی حالت میں کرنے کی کوشش کی تھی۔ بہت شکریہ!--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:54, 30 اکتوبر 2015 (م ع و)
تکنی مدد
ترمیممکرمی! صفحہ علامہ اقبال اکسپرس کے مطالعہ کے دوران نوٹ کی گئی تکنی بات کی جانب آپ کی توجہ چاہتا ہوں۔ الف کا سانچہ ب میں یوں تبدیل ہو رہا ہے۔ جبکہ اس کی صورت ج والی ہونی چائیے تھی۔
- الف) ۔ یہ کراچی سے سيالكوٹ تک کا 1,362 کلومیٹر (846 میل) فاصلہ 25 گھنٹوں اور 5 منٹوں میں طے کرتی ہے۔ ( صفحہ ترمیم پر موجود سانچہ والی عبارت)
- ب) ۔ یہ کراچی سے سيالكوٹ تک کا 1,362 kiloمیٹرs (846 میل) فاصلہ 25 گھنٹوں اور 5 منٹوں میں طے کرتی ہے۔ (صفحہ مطالعہ پر نظر آرہی عبارت)
- ج) ۔ یہ کراچی سے سيالكوٹ تک کا 1,362 kiloمیٹر(846 میل) فاصلہ 25 گھنٹوں اور 5 منٹوں میں طے کرتی ہے۔
(متوقع عبارت)--Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:38, 31 اکتوبر 2015 (م ع و)
گزارش
ترمیمعالی جناب، یہ سن کر افسوس ہؤا کہ خالد محمود صاحب اب بقید حیات نہیں ہے۔ ان کے بارے میں آپ نے جو یہ تذکرہ کیا کہ وہ کئی ویکی مینیا میں شامل ہوئے، درست نہیں۔ ۲۰۱۲ اور ۲۰۱۴ کی ویکی مینیاؤں میں انہیں بلایا تو گیا تھا، مگر وہ تشریف نہیں لے جاسکے۔ صرف امسال وہ جاسکے۔ وہ جناتی اردو کے ناقد تھے، تاہم ان کی یہ رائے استرجع جیسا لفظ بھی استعمال نہ کیا جائے، میرے لیے ناقابل فہم تھا۔ میں نے ان کا انٹرویو کچھ اور پنجابی ویکیپیڈینز کے ساتھ لیا تھا۔ ایک پیرا مرحوم سے بھی جڑا ہے: http://blog.wikimedia.org/2014/08/08/two-shades-of-wikipedia-in-punjabi/
--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:53, 1 نومبر 2015 (م ع و)
- او افسوس ہوا۔ اصل میں جب وہ اس سال جا رہے تھے، تب ، عرفان ارشد نے لکھا تھا کہ وہ پہلے بھی کئی بار جا چکے ہیں۔ وہی بات یاد تھی۔ میں تحقیق کر کے اس درست کر دیتا ہوں۔ ہاں وہ اسی وجہ سے ناراض ہو کر اردو ویکی سے گئے تھے، لیکن اچھا ہوا، اس طرح پنجابی ویکی کو انھوں نے بہت بہتر کر دیا۔ اور ان کی پنجابی سے شدید محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تھی۔خدا بخشے بہت سی خوبیاں تھیں مرنے والے میں!--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:01, 1 نومبر 2015 (م ع و)
ویکی مینیا کی تعداد اگر آپ خود درست فرما دیں تو مناسب ہوگا، جیساکہ آپ نے ارشاد فرمایا ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:09, 1 نومبر 2015 (م ع و)
دعوت رائے دہی
ترمیمآپ کی خدمت میں سلام عرض ہے، اردو ویکیپیڈیا میں نیا تبادلۂ خیال نظام Flow نصب کرنے کے لیے آپ کی موافقت درکار ہے، امید ہے یہاں جاری رائے شماری میں اپنی تائیدی رائے سے نوازیں گے۔ ممنون! میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 19:19، 2 نومبر 2015 (م ع و)
گزارش
ترمیممحترم، آپ کی ہرفن مولا شخصیت کا دلچسپ پہلو ہے کہ آپ ہمیں رہنمائی عنایت فرماتے ہیں شاہ مکھی پنجابی پر بھی تعاون کرتے ہیں۔ جیساکہ آپ نے خالد صاحب کے سانحہ ارتحال کی خبر سنائی، اسی طرح آپ جانتے ہوں گے کہ اس ویکیپیڈیا پر ثانوی درجہ اگر کسی ورتن کا ہے تو وہ عباس دھوتڑ جی ہیں۔ کچھ گفت و شنید کے بعد وہ منتظمی کے لیے راضی ہوئے ہیں۔ چونکہ آپ شاہ مکھی پنجابی کے ایک معاون ہیں، اس لیے آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ عباس جی کے ہاتھ مضبوط کیجیے۔ اگر اس بے یارومددگار ویکیپیڈیا کے لیے کچھ اور تجویز آپ کے من میں ہے، تو اس کا بھی اظہار کرسکتے ہیں۔ ربظ یہاں ہے: pnb:ویونت:بیٹھک#Adminship --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:47, 3 نومبر 2015 (م ع و) جی بہت شکریہ! میں نے صبح ان کو اپنے تبادلۂ خیال پر جواب دیا ہے۔ خالد صاحب سے میرا رابطہ 8 ستمبر کے بعد نہیں ہوا۔ انھوں نے فون پر، فیس بک پر اور ویکی پر بارہا مجھے کہا کہ میں کام کروں میں نے کچھ کام کیا بھی ، کچھ منصوبے میرے ذہن میں تھے، تمام دائیں سے بائيں والی زبانون کے لیے (پاکستانی زبانوں کے لیے) مگر اس دوران میں اردو ویکی پر آلات میں وقت رہا تھا، جس وجہ سے میں ادھر نہیں جا سکا۔ انھوں نے مجھے پنجابی ویکی پر منتظم بنانے کی بات بھی کی (تا کہ میں آلات جیسا کام وہاں کر سکوں) پنجابی میں باقاعدہ لکھنا میرے لیے، وقت والا کام ہے۔ مگر میں چاہتا ہوں کہ جنوری کے بعد وہاں اگر وہ مجھے 3 ماہ کے ہی سہی، منتطم کے اختیارات دیں تو میں کچھ ضروری آلات (فوری زمرہ بندی، کامن اور جے ایس کا بنیادی سکرپٹ، اور صفہ اول بنا دوں۔ اصل میں خالد صاحب کو سادگی بھی انتہا کی پسند تھی، میں نے وہاں صفہ اول پر کام کیا انھوں نے تعریف کی،مگر اسے واپس کر دیا کہ ہم بلکل سادہ رکھیں گے، مگر افسوس کہ وہ، موجودہ عوام کی سادگی بے رغبتی کو خیال میں نہیں لاتے تھے، جیسے ابھی بھی صفا اول ایسا کہ جیسے کوئی، عام سا بلاگ ہو۔ وہاں پر خانہ معلومات کو بھی وہ انگریزی میں قبول کرنے کو تیار نہیں تھے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ خود ایک مخصوص کوڈ سے صفحات پر خانہ معلومات لگاتے رہے۔ اور میں اس کا عادی نہیں تھا، ہم تو انگریزی ویکی سے مواد سمیت خانہ معلومات کاپی کر دیتے ہیں، جس وجہ میں وہاں پر کام جاری نا رکھ سکا، دوسرا وہ اردو ویکی کے سبھی افراد کو بھی (انتہائی افسوس کے ساتھ موجودہ لوگ بھی شامل ہیں) مشکوک ںظروں سے دیکتھے تھے، ان کو روبہ سے مضامین بنا کر پنجابی ویکی سے آگے نکلنا، برا لگا تھا۔ وہ اس پر تنقید کرتے تھے، (اور میں خود بھی کسی حد اس کا مخالف ہوں) آپ کی ان سے ملاقات تو ہوئی ہو گی، آپ کے سامنے بھی انھون نے دل کی بھڑاس نکالی ہو گی۔ لیکن وہ مخلص تھے، ہم سب سے زیادہ، علم سے بہت محبت کرنے والے، ان کتوں سے بہت پیار تھا، ان کو فلکیات سے دلچسپی ہوئی تو وہ اپنی ٹیلی سکوپ لے آئے، میرے مشورہ پر انھوں نے فیس بک پرپنجابی ویکی اقتباسات کا صفہ شروع کیا (یا اسے متحرک کیا)، میں نے ان کو پنجابی ویکی اقتباسات کو انکوبیٹر سے نکلوانے کا کہا کہ اب بہت ہو گيا، ان سے بولیں کہ اسے اب باقاعدہ ویکی کا درجہ دیں، وہ بہت پر امید تھے کہ 2015 میں ضرور پنجابی ویکی اقتباسات، انکوبیٹر سے نکل آئے گا۔ پنجابی ویکی لغت پر وہ مجھے سانچوں میں کام کرنے کا کہتے رہے، اور منتطم بن جانے کا بھی (وہ چاہتے تھے کہ اس طرح میں پنجابی سے خوب آشنا ہو جائں گا، تو ویکی پر کام کر سکوں گا)۔ انھوں نے مجھے اپنے گھر آنے کی دعوت دی، اور خود پنڈی گھیب آنے کی بات کی (تا کہ وہ تصاویر لے سکیں)۔ میری ان سے فون پر کافی لمبی باتیں ہوئیں ہیں، تھوڑے سا یہ عرصہ اپنے یادیں چھوڑ گیا ہے۔ بس ان سے بڑی غلطی ہوئی کہ اپنے ساتھ کسی دوسرے کو منتطم نہیں بنایا، موجودہ صارف منتطم بن بھی گئے، تب بھی ماموراداری والے کام کرنے میں ان کو بہت مشکل ہو گی، اور منتظم والے بھی۔۔۔۔ مجھ سے جو ہوسکا کروں گا۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:14, 3 نومبر 2015 (م ع و)
مدد کی درخواست
ترمیمعبید رضا صاحب برائے مہربانی آپ اس ربط :pnb:ویونت:بیٹھک#Adminship پر آ کر ایڈمن شب کے لئے میری حمایت کریں ، اور آپ کی ہمیں پنجابی ویکی پر کجھ تکنیکی امور پر مدد کی ضرورت ہے (سانچوں کو ٹھیک کرنے کے لئے کیونکہ پنجابی ویکی پر سانچے ٹھیک نہیں بنتے) اس کے لئی اگر آپ ایڈمن اختیارات لے سکتے ہیں تو بتائیں یہ کس طرح ہو گا ۔ ہم ہر وقت جنوری سے پہلے یا بعد ہم منتظر ہیں ۔--Abbas dhothar (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 20:28, 6 نومبر 2015 (م ع و)
پھر درخواست
ترمیمعبید رضا صاحب برائے مہربانی آپ اس ربط :pnb:ویونت:بیٹھک#Adminship پر آ کر ایڈمن شپ کے لئے میری حمایت کریں تاکہ پنجابی ویکی کے معاملات کو بہتر چلایا جا سکے ، شکریہ۔--Abbas dhothar (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:32, 7 نومبر 2015 (م ع و)
وضاحت درکار
ترمیماگر آپ اپنے اس عمل کی وضاحت کردیں تو مہربانی ہوگی۔الکاتب 10:13, 4 نومبر 2015 (م ع و)
- محترم!
- اس میں آپ مزید کیا سمجھنا چاہتے ہیں، جوسانچہ جات لگائے ہیں ان میں عبارات شامل ہیں۔ ایک یہ کہ اس میں کسی بات کا حوالہ شامل نہیں، دوسری یہ کہ اس کی زبان درست نہیں، املا درست نہیں، محاورات درست نہیں۔
جیسے یہ الفاظ، عقبارہ ، وارثین، حمت، نازل نہی، نظریعے، اءمہ، وارظین ، خڈا، --Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:05, 4 نومبر 2015 (م ع و)
یہ صفحہ (مایکروبیولوجی )حذف کیوں ہوا۔
گزارش
ترمیممحترم، یہ خوش آئند بات ہے کہ آپ فیس، واٹس اپ اور دیگر سوشل میڈیا پر اردو ویکیپیڈیا کو مزید فعال بنانا چاہتے ہیں۔
آپ سے صرف اتنی گزارش ہے کہ ان میڈیاؤں پر موجود منتظمین یا فعال صارفین سے گروپ میں شامل ہوتے ہوئے دیگر صارفین کو ربط کرنے کی اپیل تو ٹھیک ہے لیکن بطور خاص آن لائن دوست بنانے یا شخصی پیام کی اپیل نہ کریں۔ اس کے کچھ وجوہ ہیں:
- ہمیں تشہیری اور غیر کارآمد پیامات بہ کثرت ملتے ہیں۔
- کبھی چاہو نہ چاہو ہم آن لائن نہیں رہتے (مثلاً انٹرنیٹ ہی کی علاقے میں عدم دستیابی)
- ہر صارف مثبت رویہ نہیں رکھتا۔ اردو ویکیپیڈیا جب ایک تشہیری مضمون میں نے حذف کیا تو ایک صاحب کافی وقت کی اس کی بحالی کے لیے مجھ سے فیس بک پر اصرار کر رہے تھے۔
--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:39, 9 نومبر 2015 (م ع و)
- میں آپ کی بات کا مطلب بلکل بھی نہیں سمجھا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:54, 9 نومبر 2015 (م ع و)
دراصل میری نظر آپ کے ریتخانے پر پڑی تھی۔ ہو سکتا ہے کہ یا تو مجھ سے کچھ سمجھنے میں غلطی ہوئی ہے یا پھر آپ کا کچھ اچھا منصوبہ ہے جو پوری طرح تیار نہیں ہؤا اور اس لیے اسے موضوع گفتگو بنانا غیرضروری ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 20:03, 9 نومبر 2015 (م ع و)
- ویکیپیڈیا:سوالات دیکھیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:25, 10 نومبر 2015 (م ع و)
Language-related help needed
ترمیمI've been unable to find any community pages (whether something comparable to en:WP:VP or to en:WP:HD) at which to leave this request, so I'm asking here because I discovered you by accident; I hope it's not too much work.
فیئرفیلڈ ٹاؤنشپ، واشنگٹن کاؤنٹی، اوہائیو and فیئرفیلڈ ٹاؤن شپ، واشنگٹن کاؤنٹی، اوہائیو are separate articles that appear to be written about the same topic. Both link to the same English Wikipedia article, and their contents are essentially identical, as far as I can see (with my completely nonexistent familiarity with Arabic/Urdu script); it's much more than just using the same image. Could you fix this, or at least could you mark it for fixing by someone else? Thanks! Nyttend (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:16, 11 نومبر 2015 (م ع و)
- Thanks،
تکمیل۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:30, 11 نومبر 2015 (م ع و)
- Wikipedia:Help desk = ویکیپیڈیا:معاونت میز
- Wikipedia:Village pump = ویکیپیڈیا:دیوان عام
- Thank you. I had seen both pages because of babel links from the en:wp pages, but I thought that there must have been some sort of error, because the Help Desk hasn't been edited since July, and the Village Pump hasn't been edited in 2½ years. Nyttend (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:45, 11 نومبر 2015 (م ع و)
برائے ملاحظہ
ترمیمپاکی سیٹیڈائی کا خانہ معلومات خراب ہو رہا ہے، دیکھتے اسے؟ --:)
—خادم— 19:25, 11 نومبر 2015 (م ع و)
- درست ہو گیا۔
:)
—خادم— 19:27, 11 نومبر 2015 (م ع و)
- اس ترمیم کا خلاصہ مبہم معلوم ہوتا ہے۔ --
:)
—خادم— 13:29, 14 نومبر 2015 (م ع و)
- غیر ضروری مواد کا اخراج--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:57, 14 نومبر 2015 (م ع و)
- اس ترمیم کا خلاصہ مبہم معلوم ہوتا ہے۔ --
ہجری مضامین
ترمیمعبید بھائی، آٹو ویکی براؤزر کے ذریعہ خودکار طور پر میں نے ابھی ہجری سالوں کے کچھ مضامین بنائے ہیں، اگر آپ انھیں جانچ لیں تو تسلی ہو جائے۔ ان مضامین کو بنانے کا سانچہ یہاں موجود ہے۔ --:)
—خادم— 09:47, 15 نومبر 2015 (م ع و)
- جی درست بنے ہیں۔ صرف نا مکمل کا سانچہ اور بیرونی روابط میں خلا کم کر دیں۔ میں نے در دن پہلے سمجھنے کی کوشش کی کہ آخر مضمون کیسے تخلیق کیا جا سکتا ہے اس سے مگر کچھ پہلے نا پڑا۔ آٹو ویکی سے ایک ویکی والوں نے 11 لاکھ مضامین تخلیق کیے ہیں، اور کئی کروڑ ترامیم اس سے کی ہیں، وہ بھی صرف 7، 8 صارفین نے۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:57, 15 نومبر 2015 (م ع و)
ایک غلطی
ترمیمآپ کے اور میرے بنائے ہوئے 589ھ تک تمام صفحات میں ایک غلطی نظر آئی ہے وہ یہ کہ مذکورہ تمام صفحات میں صدی ہجری غلط ہے مثلاً 589ھ پانچویں صدی ہجری کے بجائے چھٹی صدی ہجری میں آئے گا، و علی ہذا القیاس۔ --:)
—خادم— 12:18, 15 نومبر 2015 (م ع و)
- وہ املا کی غلطی کی وجہ سے خلا کر دیں، لکھا ہوا تھا، اسے خلا کم کر دیں، لکھنا تھا (اب درست کر دیا)، صدی والی غلطی صرف پہلی ہجری کے مضامین میں آئی ہے۔
پہلی اور چوتھی صدی کے صفحات پر یہ غلطی ہوئی ہے کہ سانچہ غلط لگ گيا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:28, 15 نومبر 2015 (م ع و)
خلاصہ ترمیم
ترمیمخوب کے ذریعہ آپ کی حالیہ ترامیم کا خلاصہ ترمیم "درستی املا" درج کیا جا رہا ہے جو فی الواقع غلط ہے، اس طرح کی تبدیلیوں کو تحسینی تبدیلیاں (cosmetic changes) کہا جاتا ہے. براہ کرم خلاصہ ترمیم درست فرما لیں. :)
—خادم— 16:59, 15 نومبر 2015 (م ع و)
نومبر 2015
ترمیم سلام! میں محمد شعیب ہوں، آپ کی خدمت یہ یہ اطلاع پیش کرنا ہے کہ ابھی میں نے آپ کی حالیہ شراکتوں کو واپس کر دیا ہے —جو آپ نے اس ترمیم کے ذریعہ کلابریا میں کی ہے— اس لیے کہ مجھے یہ تعمیری نہیں معلوم ہوئی۔ اگر آپ کے خیال میں مجھ سے غلطی ہوئی ہے یا آپ کے ذہن میں اس سے متعلق کوئی سوال ہو تو آپ مجھے میرے تبادلۂ خیال صفحہ پر پیغام دے سکتے ہیں۔ ممنون!
:)
—خادم— 13:58, 16 نومبر 2015 (م ع و)
خوم
ترمیمکیا خوم خوب نہیں چلایا ہم نے؟!!--علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:53, 19 نومبر 2015 (م ع و)
چلے چلو کہ وہ منزل ابھی نہیں آئی
ترمیمدن | تاریخ | تعداد مضامین (حالیہ) | فی صد | آج کا اضافہ | مزید درکار مضامین (کُل) | بقیہ دن | مزید درکار مضامین (یومیہ) |
---|---|---|---|---|---|---|---|
1 | 1 اکتوبر | 81641 | 81.64% | 025 | 18334 | 91 | 201 |
2 | 2 اکتوبر | 81666 | % 81.66 | 027 | 18307 | 90 | 203 |
3 | 3 اکتوبر | 81693 | % 81.69 | 025 | 18282 | 89 | 205 |
4 | 4 اکتوبر | 81718 | % 81.71 | 029 | 18253 | 88 | 207 |
5 | 5 اکتوبر | 81747 | % 81.74 | 034 | 18219 | 87 | 209 |
6 | 6 اکتوبر | 81781 | % 81.78 | 013 | 18206 | 86 | 212 |
7 | 7 اکتوبر | 81794 | % 81.79 | 065 | 18141 | 85 | 213 |
8 | 8 اکتوبر | 81859 | % 81.85 | 032 | 18109 | 84 | 216 |
9 | 9 اکتوبر | 81891 | % 81.89 | 042 | 18067 | 83 | 218 |
10 | 10 اکتوبر | 81933 | % 81.93 | 123 | 17944 | 82 | 219 |
11 | 11 اکتوبر | 82056 | % 82.05 | 020 | 17924 | 81 | 221 |
12 | 12 اکتوبر | 82076 | % 82.07 | 022 | 17902 | 80 | 224 |
13 | 13 اکتوبر | 82098 | % 82.09 | 113 | 17789 | 79 | 225 |
14 | 14 اکتوبر | 82211 | % 82.21 | 024 | 17765 | 78 | 228 |
15 | 15 اکتوبر | 82235 | % 82.23 | 75 | 17690 | 77 | 230 |
16 | 16 اکتوبر | 82310 | % 82.31 | 320 | 17370 | 76 | 230 |
17 | 17 اکتوبر | 82630 | % 82.63 | 110 | 17260 | 75 | 230 |
18 | 18 اکتوبر | 82740 | % 82.74 | 94 | 17166 | 74 | 232 |
19 | 19 اکتوبر | 82834 | % 82.83 | 82 | 17084 | 73 | 234 |
20 | 20 اکتوبر | 82916 | % 82.91 | 163 | 16921 | 72 | 235 |
21 | 21 اکتوبر | 83079 | % 83.07 | 189 | 16732 | 71 | 236 |
22 | 22 اکتوبر | 83268 | % 83.26 | 170 | 16562 | 70 | 237 |
23 | 23 اکتوبر | 83438 | % 83.43 | 182 | 16380 | 69 | 237 |
24 | 24 اکتوبر | 83620 | % 83.62 | 182 | 16198 | 68 | 238 |
25 | 25 اکتوبر | 83802 | % 83.80 | 643 | 15555 | 67 | 232 |
26 | 26 اکتوبر | 84445 | % 84.44 | 211 | 15344 | 66 | 232 |
27 | 27 اکتوبر | 84656 | % 84.65 | 582 | 14762 | 65 | 227 |
28 | 28 اکتوبر | 85238 | % 85.23 | 218 | 14544 | 64 | 227 |
29 | 29 اکتوبر | 85456 | % 85.45 | 672 | 13872 | 63 | 220 |
30 | 30 اکتوبر | 86128 | % 86.12 | 223 | 13649 | 62 | 220 |
31 | 31 اکتوبر | 86351 | % 86.35 | 396 | 13253 | 61 | 217 |
32 | 1 نومبر | 86747 | % 86.74 | 35 | 13218 | 60 | 220 |
33 | 2 نومبر | 86782 | % 86.78 | 77 | 13141 | 59 | 223 |
34 | 3 نومبر | 86859 | % 86.85 | 320 | 12821 | 58 | 222 |
35 | 4 نومبر | 87179 | % 87.17 | 625 | 12196 | 57 | 214 |
36 | 5 نومبر | 87804 | % 87.80 | 240 | 11956 | 56 | 214 |
37 | 6 نومبر | 88044 | % 88.28 | 248 | 11708 | 55 | 213 |
38 | 7 نومبر | 88292 | % 88.29 | 45 | 11663 | 54 | 216 |
39 | 8 نومبر | 88337 | % 88.33 | 76 | 11587 | 53 | 219 |
40 | 9 نومبر | 88413 | % 88.41 | 79 | 11508 | 52 | 221 |
41 | 10 نومبر | 88492 | % 88.49 | 627 | 10881 | 51 | 213 |
42 | 11 نومبر | 89119 | % 89.11 | 617 | 10264 | 50 | 205 |
43 | 12 نومبر | 89736 | % 89.73 | 34 | 10230 | 49 | 209 |
44 | 13 نومبر | 89770 | % 89.77 | 641 | 9589 | 48 | 200 |
45 | 14نومبر | 90411 | % 90.41 | 20 | 9569 | 47 | 204 |
46 | 15نومبر | 90431 | % 90.43 | 262 | 9307 | 46 | 202 |
47 | 16نومبر | 90693 | % 90.69 | 237 | 9070 | 45 | 202 |
48 | 17نومبر | 90930 | % 90.93 | 53 | 9017 | 44 | 205 |
49 | 18نومبر | 90983 | % 90.98 | 509 | 8508 | 43 | 198 |
50 | 19نومبر | 91492 | %91.49 | 239 | 8269 | 42 | 197 |
51 | 20نومبر | 91731 | جاری | جاری | جاری | جاری | جاری |
52 | 21نومبر | ||||||
100 | 30 دسمبر | 100000 | % 100 | - | - | - | - |
دوستو! ہم ہدف کوبس پانے ہی والے ہیں۔ اورانشا اللہ پا بھی لیں گے۔ پہلی بار یومیہ درکارمضامین کی تعداد 200 سے کم پرٹہری ہے۔(18 اور19 نومبر کی تاریخیں ملاحظہ ہوں) مبارک ہو! دعا ہے کہ ہماری دلچسپی اورمحنت قائم رہےاور ہم اپنے قمیتی وقت کا عطیہ اردو ویکی پیڈیا کودینےکاسلسلہ بھی برقرار رکھیں اور ہم سب کی نظر ہندی (+1,01,000) پرہی نہیں بلکہ عربی (+3,89,000) اور فارسی (+4,73,000) پربھی ہو۔ اس کے لیے ہمیں نہ صرف نئے اردوویکی پیڈین حضرات کوEach one Bring One کے تحت لانا ہو گا بلکہ ان لا ئق حضرات تک بھی رسائی حاصل کرنی ہو گی جو پہلے سےاردو ویکی پیڈیا پر فعال تھے اورکسی وجہ سے اب نہیں ہیں۔ التماس اور دعاؤں کے ساتھ ۔ خیرخواہِ اردوزبان اور اردو ویکی پیڈیا۔--Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 00:15, 20 نومبر 2015 (م ع و)
انگریزی سے اردو ترجمہ
ترمیمعبید صاحب! میں درج ذیل دو صفحات کا اردو ویکیپیڈیا پر ترجمہ کرنا چاہتا ہوں https://en.wiki.x.io/wiki/Wikipedia:Identifying_reliable_sources https://en.wiki.x.io/wiki/Wikipedia:Notability_(academics) کہیں ان کے متبادل صفحات پہلے ہی سے موجود تو نہیں؟ اور آپ سے دوسری درخواست یہ ہے ان کے عنوان کیا رکھے جائیں، بلکہ آپ مجھے ان کے عنوان تخلیق کر دیں باقی کام میں کر دوں گا۔ ان شاءاللہ عبدالرزاق قادری (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:51, 21 نومبر 2015 (م ع و)
- Identifying reliable sources = ویکیپیڈیا:قابل اعتماد مآخذ کی شناخت
- Notability (academics) = ویکیپیڈیا:معروفیت (اکادمیات)
- ویکیپیڈیا:معروفیت اور ویکیپیڈیا:قابل تثبیت بھی دیکھ لیں۔ اگر ان میں اضافہ ہو سکے تو، یاد رہے، کچھ اصول و ضوابط مقامی طور پر (اردو زبان) کے لیے مختلف ہو سکتے ہیں، آپ ایک بار ترجمہ کریں، اگر کسی اصول کو اردو ویکی کے لیے مناسب نا مانا گیا تو اسے نکالا یا ترمیم کی جا سکتی ہے۔ ان پر مضمون موجود نہیں آپ یہ ضروری صفحات ضرور ترجمہ کریں۔ یہ بہت اہم کام ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:17, 21 نومبر 2015 (م ع و)
رائے درکار
ترمیمجناب Obaid Raza/وثق10، اس رائے شماری میں آپ کی رائے درکار ہے. میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 12:08، 21 نومبر 2015 (م ع و)
گزارش (3)
ترمیمآداب!
جناب والا، ایشیائی مہینے کے تحت لکھے گئے مضامین کا میں جائزہ لے چکا ہوں اور ایک مختصر رپورٹ اپنے ریتخانے میں تیار کر چکا ہوں۔ اسے آپ دیکھ لیجیے۔ اس میں ہو سکتا ہے کہ کچھ مواد تخمینی ہو، کچھ واضح طور پر تصحیح طلب ہو۔ چونکہ آپ ایک عقابی نظر کے مالک ہیں، حسب موقع تبدیلی کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کل شام تک یہ دیکھنے کا کام کرلیں تو معاونین سے ضروری کمیوں کو پورا کرنے کی گزارش کرسکتے ہیں اس لیے کہ ابھی وقت باقی ہے۔--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:09, 23 نومبر 2015 (م ع و)
جدید ترمیمی سہولیات
ترمیمجناب Obaid Raza/وثق10 صاحب! اردو ویکیپیڈیا کے خانہ ترمیم کے لیے دیگر ٹیکسٹ ایڈیٹرز کی طرز پر تدوینی شارٹ کٹس ترتیب دیے گئے ہیں، جن کی تفصیلات آپ یہاں اس صفحہ پر ملاحظہ کر سکتے ہیں؛ امید ہے ان سہولیات سے محظوظ ہونگے اور آپ کی ترمیم کاری کا عمل مزید تیز تر ہوگا۔ مخلص میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 13:17، 25 نومبر 2015 (م ع و)
آپ کی رائے ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب مضمون/اربعین پر درکار ہے--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:55, 27 نومبر 2015 (م ع و)
- عبید بھائی، تقی الدین النبہانی میں تصویر ظاہر نہیں ہو رہی ہے، دیکھ سکتے ہیں؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:30, 28 نومبر 2015 (م ع و)
- تصویر کامنز پر نہیں تھی اور مضمون میں دو بار تصویر کی ترمیز موجود تھی۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:25, 28 نومبر 2015 (م ع و)
ناحق ہم مجبوروں پر تہمت ہے مختاری کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔Happy to see you around...--Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:45, 29 نومبر 2015 (م ع و)
- حضور غصہ تھوک دیں۔ اب انہوں نے معذرت کر لی ہے۔ بہرحال ہم آپ کا استعفی منظور نہیں کرتے (بھلے ہمیں اختیار نہیں ہے۔) اچھا یہ بتائیں جتنے ناوبوکس ہیں وہ سب جگہ پر کھلے کے کھلے نظر آ رہے ہیں اس کی کیا وجہ اور کیا راہ حل ہے دیکھیں (سانچہ:صحیح اعداد)؟۔علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:00, 29 نومبر 2015 (م ع و)
- آپ تمام محترم حضرات کا شکریہ! میں نے منتظم کے اختیارات ختم کرانے کی درخواست دی تھی، اور وہ قبول نہیں ہوئی، لیکن میں انتظامی کام جو منتخب مضمون یا صفحہ اول سے متعلقہ ہیں، یا جن سے صارفین کو ڈیل کیا جاتا ہے، وہ نہیں کرنا چاہوں گآ۔ باقی ویکیپیڈیا کسی کی جاگیر نہیں کہ کوئی مجھے نکالے یا یہ بھی نہیں کہ میں چلا جاؤں کہ میرے بغیر کام نہیں ہوگا، تو بات یہ ہے کہ قبرستان بھرے پڑے ہیں ۔ میں نےویکیپیڈیا سے جانے کی بات نہیں کی۔ بلکہ ہر ایک واپس آنے والے سے یہی تو کہتا ہوں کہ یہ آپ کا گھر ہے، اسے آباد رکھیں، بنایا ہے تو ویران نہ کریں۔ وہ مسئلہ مجھے ابھی نظر آیا شام کو، مگر تب وقت نہیں تھا کہ دیکھتا۔ شاید کامن سی ایس ایس میں کچھ ترمیم کرنے سے یہ پیدا ہوا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:34, 29 نومبر 2015 (م ع و)
سانچہ ویکی منصوبہ اعلان
ترمیمسانچہ {{WPBannerMeta}} میں کیا مسئلہ ہو رہا ہے؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:39, 2 دسمبر 2015 (م ع و)
- شعیب بھائی اب دیکھیے، نیے سرے سے بنایا ہے۔--جا:Obaid Raza/دستخط (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:45, 10 دسمبر 2015 (م ع و)
دعوت رائے دہی
ترمیمآداب جناب Obaid Raza/وثق10! اس رائے شماری میں آپ کی قیمتی رائے درکار ہے، امید ہے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے نوازیں گے، والسلام --میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 19:25، 3 دسمبر 2015 (م ع و)
لاپتہ
ترمیمعبید بھائی آپ نے میرے وثق کے صفحے کو حزف کر کے اسے دوسرے نام سے منتقل کیا تھا اب میں اپنے اس صفحے کو ڈونڈھ نہیں پارہا ( یہ میرے ذیلی صفحات میں بھی موجود نہی اور نا ہی تلاش میں یہ دیکھائی دیا )کیا آپ اس کا پتہ بتائیں گے؟--
بلتستانی کاتبتبادلہ خیال 12:29, 5 دسمبر 2015 (م ع و)
- آپ کے اپنے تبادلۂ خیال صفحہ پر اوپر بائیں جانب ایک خانہ میں وثق کے نام سے جو ربط ہے اس پر کلک کریں۔ تبادلۂ خیال کو تبادلۂ خیال نام فضا میں ہی ہونا چاہیے۔ اس لیے منتقل کیا تھا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:32, 5 دسمبر 2015 (م ع و)
- تبادلۂ خیال صارف:محمد افضل/وثق1--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:42, 5 دسمبر 2015 (م ع و)
Wikiproject Pakistan on Sindhi Wikipedia needs attention
ترمیمHi dear Kindly complete the reuired tasks , templates and Categories with your Bot for sd:Wikipedia:وڪي منصوبو پاڪستان on Sindhi Wikipedia . I have worked on it it takes me hours to accomplish a single task as I have not Bot. Kindly help .Thanks--Jogi don (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:08, 5 دسمبر 2015 (م ع و)
اعزاز برائے عالی ظرفی
ترمیم![]() |
اردو ویکیپیڈیا کو ہمہ جہت، ہمہ پہلواور ہمہ قومی دائرۃ المعارف بنانے کے لیے ان تھک کوششوں کے اعتراف کے لیے!! |
حالیہ عرصے میں جس طرح آپ اردو ویکیپیڈیا پر تعاون کر رہے ہیں وہ یقینًا قابل تعریف ہے! ہماری نیک تمناؤں کے گزارش ہے کہ اسی طرح فعال رہ کر اس شمع علم کی تابناکی کو صحیح سمت میں گامزن کرتے رہیں۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:17، 7 دسمبر 2015 (م ع و) |
- بہت شکریہ مزمل بھائی!
میں خود کو کسی اعزاز کے قابل نہیں سمجھتا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:10, 7 دسمبر 2015 (م ع و)
- ہم بھی یہ اعزاز دیتے ہیں بھلے ہمارے اعزاز کی حیثیت مجہول ہے۔ ہم آپ کو قابل تعریف سمجھتے ہیں۔علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:58, 7 دسمبر 2015 (م ع و)
نور بخش خراسانی کا دعویٰ مہدویت
ترمیمآپنے مضمون نور بخش خراسانی میں مدعیان مہدویت کا زمرہ ڈالا ہے شاید آپ اسے فارسی ویکی کو دیکھ کر ایسا کر رہے ہیں میں نے کافی عرصے قبل فارسی ویکی پر جاکر اسے ختم کرنے کی کوشش کی تو انھوں نے اسے تخریب کاری سمجھ کر مجھ پر پابندی عائد کر دی لیکن فارسی سےواقفیت نارکھنے کے سبب وہاں میں کچھ نا کر سکا میری آپ سے درخواست ہے کہ اس زمرے کو مہربانی کر کے اس مضمون سے نکال دیں کیونکہ سید محمد نوربخش نے کبھی ایسا دعویٰ نہی کیا میں ایسا اس لئے کہہ رہا ہوں کہ میرا تعلق نوربخشی فرقے سےہے اور ہم ایسا کوئی اعتقاد نہی رکھتے انکی حیثیت ہمارے ہاں ایک فقہ اور ہمارےروحانی سلسلے کے ایک پیر کی ہے نا کہ امام مہدی کی۔-- 16:36, 7 دسمبر 2015 (م ع و)
سانچہ:Infobox Olympic games
ترمیمعبید بھائی، سانچے میں Summer کو گرمائی میں تبدیل کرنے سے کئی خرابیاں ہوتی ہیں۔ دیکھیے 2012ء گرمائی اولمپکس کھیلوں میں اردو نام کے نیچے کھلیوں کے رسمی انگریزی نام کی بجاِئے۔ نیچے سرمائی اولمپکس Games آ رہا ہے۔ جبکہ یہ گرمائی کھیل ہیں۔
| titleclass =گرمائی - اصل میں | titleclass =summary یہ Summer نہیں ہے۔
اس کے علاوہ گرمائی میں تبدیل کرنے سے شہر اور ملک کا نام بھی نہیں آتا۔ آپ اپنی ترمیم کو استرجع کر کے فرق دیکھیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:50, 9 دسمبر 2015 (م ع و)
- Summer پیرامیٹر کے طور پر منتقل ہو رہا ہے۔ کچھ اور صفحات میں بھی تبدیلی کی ہے آپ دیکھ لیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:46, 9 دسمبر 2015 (م ع و)
اردو ویکیپیڈیا پر ایک لاکھ مضامین کی تکمیل
ترمیممحترم،
جیساکہ آپ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 95000 سے زائد مضامین ہیں اور ہم تیزی سے ایک لاکھ کے ہدف کی تکمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
اس سلسلے میں ایک تجویز ہے کہ ایک ویکیمیڈیا بلاگ لکھا جائے۔
آپ ان سوالوں کو اس صفحہ پر پاسکتے ہیں اور یہیں ایک قطعہ بناکر اپنا جواب درج کرسکتے ہیں۔
آپ کے اس تعاون کا تہ دل سے پیشگی شکریہ!!
--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:35, 9 دسمبر 2015 (م ع و)
اعداد کا سانچہ
ترمیمحضور اعداد کا سانچہ (یعنی باکس Infobox number) جو ہر عدد کے ابتدا میں لگا ہے اس کے اندر (سانچہ:Infobox number/box) میں کچھ پیرامیٹر تبدیل کرنا چاہتا ہوں مگر میں یہ کام نہیں جانتا کیا کوئی رہنمائی کر سکتے ہیں۔ اور اگر مناسب ہو تو اس کی چوڑائی آدھی کر دیں نیز اس کا ظاہر عربی میں موجود ایسے باکس جیسا بنادیں یا اجازت دیں میں ایسا کرنے کی کوشش کروں --علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:40, 14 دسمبر 2015 (م ع و)
تکمیل--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:09, 14 دسمبر 2015 (م ع و)
- سانچہ {{Infobox settlement}} میں آپ کی حالیہ تبدیلیوں کے بعد یہ سانچہ درست کام نہیں کر رہا ہے، دیکھیں کرم ایجنسی، چیسٹر فیلڈ، مسوری۔ کیا اسے دیکھ سکتے ہیں؟ --
:)
—خادم— 09:18, 16 دسمبر 2015 (م ع و)
- سانچہ {{Infobox settlement}} میں آپ کی حالیہ تبدیلیوں کے بعد یہ سانچہ درست کام نہیں کر رہا ہے، دیکھیں کرم ایجنسی، چیسٹر فیلڈ، مسوری۔ کیا اسے دیکھ سکتے ہیں؟ --
منتخب فہرست
ترمیمآپ فہرست بارہ امام کو کب سرورق پر آویزاں کرینگے-- 12:51, 16 دسمبر 2015 (م ع و)
تکمیل--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:00, 22 دسمبر 2015 (م ع و)
اردو املا کے متعلق اور اہم فیصلہ کن رائے شماری
ترمیممحب گرامی! اردو ویکیپیڈیا پر اردو زبان کی املا سے متعلق ایک اہم اور فیصلہ کن رائے شماری جاری ہے، آپ سے درخواست ہے کہ اپنی رائے بھی یہاں اس صفحہ میں درج فرمائیں، نوازش -- میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 07:17، 22 دسمبر 2015 (م ع و)
بارہ امام
ترمیممعذرت کے ساتھ اس کو صفحہ اول پر دوبارہ لگائیں میں اس کی تصحیح نہیں کر پایا تھا اب کچھ بہتر ہو گیا ہے۔--علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:44, 23 دسمبر 2015 (م ع و)
- لفظ سن (سین کے نیچے زیر) عمر کے معنی میں استعمال ہوتا ہے، اگر سال والا لکھنا ہے تو اس کا درست املا سنہ ہے۔ --
:)
—خادم— 10:25, 25 دسمبر 2015 (م ع و)
آج کا لفظ
ترمیمعبید بھائی، عربی ویکیپیڈیا کے صفحہ اول کی طرح میری خواہش ہے کہ یہاں پر بھی "آج کا لفظ" عنوان سے ایک خانہ ہونا چاہیے، کیا آپ صفحہ اول پر اس خانہ کا اضافہ کر سکتے ہیں؟ میں تمام ضروری صفحات تیار کر چکا ہوں، ملاحظہ فرمائیں۔ ممنون! --:)
—خادم— 17:39, 25 دسمبر 2015 (م ع و)
- جی ضرور--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:43, 25 دسمبر 2015 (م ع و)
شکریہ
ترمیمشکریہ عبید بھائی۔ کافی تبدیلی ہو چکی ہے۔ انشاءاللہ کچھ وقت نکالتا ہوں۔ ایک لاکھ مضامین پورے کرنے میں کچھ حصہ ڈالنے کی کوشش کروں گا۔--سید سلمان رضوی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:24, 26 دسمبر 2015 (م ع و)
کلیدی تختہ
ترمیممیرا کلیدی تختہ اسی جملے کو ایسے لکھ رہا ہے۔(عمبیدرما ککیلبیردبی ٹتگخٹتجہ ماوسبی اجعمیلپے ککصو مابیوسپے یلککءھ درجہما جہپے) کیا مسئلہ ہوا ہو گا۔ رہنمائی فرمائیں۔--علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:13, 26 دسمبر 2015 (م ع و)
- ایسا اس وقت ہوتا ہے، جب سرور پر مواد اپڈیٹ ہو رہا ہوتا ہے۔ ایسا میرا ساتھ بھی کئی بار ہو چکا ہے۔ چند منٹ بعد ہی درست ہو جاتا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:27, 26 دسمبر 2015 (م ع و)--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:27, 26 دسمبر 2015 (م ع و)
- 5 دن ہو گئے ٹھیک نہیں ہوا۔علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:53, 28 دسمبر 2015 (م ع و)
- آپ لاگ آؤٹ ہو کر دیکھیے، اگر تب بھی درست نہ ہو تو یہ آپ کے اپنے پاس مسئلہ ہے، آپ اپنی ڈیوائس میں اردو فونٹ اور ترجیحات کو ختم کر کے نئے سرے سے اردو کی سہولت کو فعال کریں۔ اور اگر ممکن ہو تو ایک بار آن اسکرین کی بورڈ استعمال کر کے دیکھیے، کیا وہ درست کام کر رہا ہے؟--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:49, 29 دسمبر 2015 (م ع و)
- 5 دن ہو گئے ٹھیک نہیں ہوا۔علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:53, 28 دسمبر 2015 (م ع و)
گزارش
ترمیممحترم،
حال ہی میں احقر حال ہی میں حیدرآباد ، بھارت میں منعقدہ ویکی اجلاس میں شریک ہؤا تھا۔ اس کی روداد آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
میں آپ سے تبصرے کی گزارش کرنا چاہوں گا اس لیے کہ کچھ باتیں شاید ایسی ہیں کہ دوسری ویکی برادریوں میں ہے جنہیں ہم اپنا سکتے ہیں۔ کچھ نئی باتوں کو سوچ سکتے ہیں۔ انہی میں ویکی اجلاسوں کے باضابطہ مراکز، ویکی کانفرنسوں کے بارے میں سوچنا وغیرہ ہیں جو کہ عمومی حیثیت رکھتے ہیں۔
اس کا کچھ حصہ بھارت کے صارفین سے ہی متعلق ہے۔ اگر آپ بھارتی صارف ہیں تو اس پر بھی تبصرہ کر سکتے ہیں۔ اگر نہیں، تو اپنے ملک میں ان سہولتوں کو لانے کے بارے سوچ سکتے ہیں۔
--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 20:32, 26 دسمبر 2015 (م ع و)
18 صدی قبل مسیح
ترمیمعبید بھائی 18 صدی قبل مسیح اور اٹھارویں صدی قبل مسیح میں فرق ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:29, 27 دسمبر 2015 (م ع و)
Mass deletion of meaningless articles
ترمیمسلام ہو بھائی جان، بہت خوشی ہویی کے آپ نے وہ سارے فاتلو صفحات مٹا ڈالے ہیں۔ مجھے بھی لگ رہا تھا کے وہ کام واجب نہیں ہے۔--ستدیپ گل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:10, 28 دسمبر 2015 (م ع و)
اخری مضمون ایک لکھ میں
ترمیممیری خواہش ہے کہ ایک لاکھ ہدف میں آخری مضمون آپ کا ہو۔ --ترویج اردو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:26, 29 دسمبر 2015 (م ع و)
- معذرت میں ترویج اردو صاحب کی خواہش دیکھ نہیں سکا تھا۔ اصل میں ایک لاکھ ویں مضمون کےلیے ہمیں خصوصی تیاری کرنی چاہیےتھی، مگر کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ ہدف پورا ہوتے ہوئے یوں ایک ایک مضمون کا اضافہ ہوگا۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 22:34, 29 دسمبر 2015 (م ع و)
- ایک لاکھویں مضمون کا وقت اور تاریخ تصحیح طلب ہے۔علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 23:19, 29 دسمبر 2015 (م ع و)