ذوالفقار علی عطرے

پاکستانی گلوکار

ذو الفقار علی عطرے پاکستانی گلوکار تھے۔ انھوں نے 50 سے زیادہ فلموں کے گانے ترتیب دیے۔ انھیں 2024ء میں صدارتی اعزاز سے نوازا گیا تھا۔[1]

ذوالفقار علی عطرے
معلومات شخصیت
مقام پیدائش لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 17 جنوری 2025ء   ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ گلو کار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کیرئیر

ترمیم

ذو الفقار علی عطرے نے کم عمری میں بطور موسیقار کیریئر کا آغاز کیا، انھوں نے پہلا گانا محض 17 برس کی عمر میں ترتیب دیا۔ معروف موسیقار نے اپنے نصف صدی پر محیط کیریئر میں 50 سے زائد فلموں کے گانوں کی موسیقی ترتیب دی، جس میں سے زیادہ تر فلمیں اور گانے پنجابی زبان کے تھے۔ ان کو ان کی خدمات کے عوض حکومت پاکستان نے 2024ء میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا تھا۔ اپنے کیریئر میں انھوں نے شاندار موسیقی ترتیب دینے پر دوسرے بھی متعدد فلمی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

مشہور گیت

ترمیم
  • میرے دل دے شیشے وچ سجنا
  • اکھاں وچ کجلا ڈھولنا وے تیرے ناں دا
  • ناں جا ناں جا نا جا ناں میرے ڈھول جانیا
  • کراں میں نظارہ جدوں اوھدی تصویر دا
  • توں تے میری اکھیاں دی نیند چرائی
  • لائیاں لائیاں میں تیرے نال ڈھولنا وے
  • جو وہ کہواں گی میں سچ کہواں گی
  • اڈ کوٹھے اتوں کانواں وے
  • نیڑے آ آ آ ظالما وے میں مر گئی آں

وفات

ترمیم

ذو الفقار علی عطرے ایک پنجابی فلم کی موسیقی ترتیب دینے میں مصروف تھے، تاہم 17 جنوری کی صبح ہارٹ اٹیک کے باعث وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "ذوالفقار علی عطرے کی وفات"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-01-17
  2. "Zulfiqar Ali Atre"۔ 17 جنوری 2025۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-01-17