یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

رضا لائبریری (کتب خانہ رضا) رام پور، اتر پردیش، بھارت میں واقع ایک قدیمی کتب خانہ ہے جو ہند اسلامی ثقافت و تہذیب سے متعلق کتب ہائے نوادار، قدیمی مخطوطات اور قلمی نسخوں کی وجہ سے مشہور ہے ، جس کی بنیاد ریاست کے بانی نواب فیض اللہ خان نے رکھی تھی لیکن اس کتب خانے کی اصل ترقی کا دور نواب محمد سعید خان کی مسند نشینی سے شروع ہوتا ہے ، انھوں نے اس کتب خانے کی ترقی کی طرف خاص طور سے توجہ فرمائی قلمی کتابوں کی فراہمی کے ساتھ نادر و نایاب کتابوں کی نقلیں بھی کرائیں ، بعد ازاں یکے بعد دیگرے اس لائیبریری میں مسند نشینی اختیار کرتے رہے حکیم اجمل بھی اس لائبریری کے ناظم اعلی رہے ہیں ، بالآخر نواب رضا علی خان نے اس لائبریری کو قوم کے لیے وقف کر دیا ، یہ لائبریری ایشیا کے عظیم کتب خانوں میں سے ہے اور یہ ایک عالیشان عمارت میں واقع ہے ، جس کی سونے کے ذریعے ملمع سازی کی گئی ہے۔

رضا لائبریری، رام پور
نقشہ
محل وقوعبھارت
ٹائپعوامی کتب خانہ (پبلک لائبریری)
دیگر معلومات
ویب سائٹrazalibrary.gov.in