روی ٹنڈن
روی ٹنڈن (انگریزی: Ravi Tandon) بھارتی فلمی صنعت کے ایک ہدایت کار اور فلم پروڈیوسر تھے۔ انھوں نے بالی ووڈ کی متعدد ہٹ فلموں کی ہدایت کاری کی، ان میں سب سے زیادہ مشہور کھیل کھیل میں (1975ء)، انہونی، جواب، مجبور اور خدا گواہ (1982ء) ہیں۔ روی بھارت، اتر پردیش، آگرہ میں ایک پنجابی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ وہ بالی وڈ کی معروف اداکارہ روینا ٹنڈن کے والد ہیں۔ روی ٹنڈن جمعہ 11 فروی 2021ء کی صبح 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
روی ٹنڈن | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 17 فروری 1935ء آگرہ |
وفات | سنہ 2022ء (86–87 سال) ممبئی |
شہریت | برطانوی ہند ڈومنین بھارت بھارت |
اولاد | روینا ٹنڈن |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلم ہدایت کار |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
فلموں کی فہرست
ترمیمسال | فلم | نوٹ |
---|---|---|
بطور ڈائریکٹر | ||
1987 | نذرانہ | |
1986 | ایک میں اور ایک تُو | |
1985 | جواب | |
راہی بدل گئے | ||
1984 | آن اور شان | |
1982 | خوددار | |
1981 | وقت کی دیوار | |
1979 | جھوٹا کہیں کا | |
1978 | چور ہو تو ایسا | |
مقدر | ||
1976 | زندگی | |
1975 | اپنے رنگ ہزار | |
کھیل کھیل میں | ||
1974 | مجبور | |
نرمان | ||
1973 | انہونی | |
بطور پروڈیوسر | ||
1986 | ایک میں اور ایک تُو | |
1975 | اپنے رنگ ہزار | |
1973 | انہونی | |
بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر | ||
1963 | یہ راستے ہیں پیار کے | chief assistant director |
1960 | لو ان شملہ | assistant |
بطور کہانی کار | ||
1973 | انہونی | story |
بطور اداکار | ||
1960 | لو ان شملہ |