ساکشی تنور
سَاکْشی تَنْوَر (انگریزی: Sakshi Tanwar) ایک بھارتی فلمی اور ٹی وی اداکارہ ہیں۔[1]
ساکشی تنور | |
---|---|
Sakshi Tanwar at فیمینا مس انڈیا pageant
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | الوار، راجستھان، بھارت |
12 جنوری 1973
رہائش | ممبئی، مہاراشٹر، بھارت |
قومیت | بھارتی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | لیڈی سری رام کالج برائے نسواں |
پیشہ | ماڈل، اداکار، ٹی وی پیشکارہ |
وجہ شہرت | کہانی گھر گھر کی اور بڑے اچھے لگتے ہیں میں بطور کردار پاروتی اور پریا۔ |
![]() |
IMDB پر صفحہ |
درستی - ترمیم ![]() |
ابتدائی زندگی
ترمیمساکشی تنور 12 جنوری 1973 کو راجستھان میں سنگھ تنور کے گھر پیدا ہوئیں۔ان کے سی بی آئی کے ایک ریٹائرڈ افسر تھے۔جن کا تعلق ایک متوسط طبقے سے تھا۔ نئی دہلی کے لیڈی شری رام کالج سے گریجویشن کرنے سے پہلے انھوں نے بہت سے کینڈریہ اسکولوں میں تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد فائیو اسٹار ہوٹل میں سیلز ٹرینی کی حیثیت سے کام کرتی تھی [2] ۔وہ کالج میں ڈرامائی سوسائٹی کی سکریٹری اور صدر تھیں [3]۔
کیریئر
ترمیم1998 میں البیلا سور میلہ سے ٹیلی ویژن کی شروعات کرنے بعد ،انھوں نے اسٹار پلس کے شہرہ آفاق ڈرامے کہانی گھر گھر کی میں پاروتی اگروال کے کردار کی وجہ سے شہرت حاصل کی۔[4] 2011 اور 2014 کے درمیان انھوں نے رام کپور کے ساتھ بڑے اچھے لگتے ہیں میں پریا کپور کا کردار ادا کیا [5] دسمبر 2012 میں انھوں نے کون بنے گا کروپتی میں دوسری بار شرکت کی۔ [6]
2016 کی فلم دنگل میں انھوں نے سابق پہلوان مہاویر سنگھ فوگٹ کی اہلیہ دایا کور کا کردار ادا کیا تھا جو اپنی بیٹیوں کو معاشرتی مشکلات کے خلاف عالمی سطح پر پہلوان بننے کی تربیت دیتا ہے۔[7]
ذاتی زندگی
ترمیم2018 میں ساکشی نے نو ماہ کی بچی دیتیہ تنور کو گود لیا [8]۔
فلموں کی فہرست
ترمیمسال | فلم | کردار |
---|---|---|
2006 | او رے منوا | سندھیا |
2008 | سی کے کمپنی | ٹیلیوژن اداکارہ (خصوصی ظہور) |
2009 | سلون | سسیجی |
2009 | کوفی ہاؤس | کویتا |
2011 | آتنکوادی انکل | سمترا |
2011 | بورا من | پلوی |
2015 | کتیار کلجت گھسالی | نبیلہ - مراٹھی فلم |
2015 | محلہ اسی[9] | ساوتری |
2016 | دنگل | دیا کور[10] |
اعزازات و معرفت
ترمیمسال | اعزاز | زمرہ | کردار | برائے | نتیجہ |
---|---|---|---|---|---|
2003 | انڈین ٹیلی ایوارڈ | بہترین اداکارہ (اہم کردار) | پاروتی اگروال | کہانی گھر گھر کی | فاتح[11] |
2004 | کلاکار ایوارڈ | بہترین اداکارہ | پاروتی اگروال | کہانی گھر گھر کی | فاتح[12] |
2010 | انڈین ٹیلیوژن اکیڈمی ایوارڈ | آئی ٹی اے میلسٹون ایوارڈ | پاروتی اگروال | کہانی گھر گھر کی | فاتح[13] |
2011 | انڈین ٹیلیوژن اکیڈمی ایوارڈ | بہترین اداکارہ - ڈراما (جیوری) | پریا کپور | بڑے اچھے لگتے ہیں | فاتح[14] |
2012 | 11 واں انڈین ٹیلی ایوارڈ | بہترین اداکارہ - اہم کردار (جیوری) | پریا کپور | بڑے اچھے لگتے ہیں | فاتح[15] |
2012 | اپسرا فلم & ٹیلیوژن پروڈیوسرز گیولڈ ایوارڈ | بہترین اداکارہ ڈراما سیریز | پریا کپور | بڑے اچھے لگتے ہیں | فاتح[16] |
2012 | داداصاحب پھالکے اکیڈمی ایوارڈ | بہترین ٹیلیوژن اداکارہ (اہم کردار) | پریا کپور | بڑے اچھے لگتے ہیں | فاتح[17] |
2012 | پیپلز چائس ایوارڈ انڈیا | بہترین ڈراما اداکارہ | پریا کپور | بڑے اچھے لگتے ہیں | فاتح[18] |
2013 | اسٹار گیولڈ ایوارڈ | بہترین اداکارہ ڈراما سیریز | پریا کپور | بڑے اچھے لگتے ہیں | فاتح[19] |
متعلقہ روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر ساکشی تنور سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Sakshi Tanwar"
- ↑ "Sakshi Tanwar"۔ FilmiBeat۔ 2014-04-20 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-25
- ↑ Divya Kaushik (21 مارچ 2017)۔ "Sakshi Tanwar: Worked in a Delhi five-star, bought a sari with first salary"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-05-26
- ↑ "Ekta's next on Sony with Sakshi & Ram titled Bade Achhe Lagte Hain"۔ 2014-08-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-25
- ↑ "KBC 6: Ram Kapoor, Sakshi Tanwar on hot seat again!"۔ IBNLive۔ 2012-12-21 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-25
- ↑ "This is Why Aamir wanted Sakshi Tanwar to play his onscreen wife in Dangal"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 14 دسمبر 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-05-26
- ↑ "Sakshi Tanwar to come back with new season of Tyohaar Ki Thaali"۔ انڈیا ٹی وی۔ 19 فروری 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-17
- ↑ "Sakshi bids farewell to Kahaani Ghar Ghar Kii"۔ Rediff
- ↑ "Sakshi to play lead in Mohalla Assi"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-06
- ↑ "'Sakshi Tanwar to play Aamir Khan's wife in Dangal?'"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-06
- ↑ "Winners of Indian Telly Awards 2003"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-06
- ↑ "Winners of Kalakar Awards" (PDF)۔ 2019-01-10 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-06
- ↑ "Kahaani Ghar Ghar Kii Team honoured at ITA Milestone Awards"۔ 2015-04-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-06
- ↑ "Winners of Indian Television Academy Awards 2011"۔ 2012-05-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-06
- ↑ "Sakshi wins Best Actress (Jury) at 11th Indian Telly Awards"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-06
- ↑ Bollywood Hungama۔ "Winners of 7th Chevrolet Apsara Film and Television Producers Guild Awards - Latest Movie Features - Bollywood Hungama"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-06
- ↑ "Ekta & team shine at DadaSaheb Phalke Awards!"۔ The Times of India۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-06
- ↑ "Sakshi wins 1st People's Choice Awards"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-06
- ↑ "Star Guild Awards - Winners"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-06