سلطان حسین مرزا بایقرا
ابوالغازی سلطان حسین مرزا بایقرا (پیدائش: جون 1438ء— وفات: 4 مئی 1506ء) تیموری سلطنت کی ہرات میں شاخ کا حکمران تھا جس نے 1469ء سے 4 مئی 1506ء تک حکومت کی۔ سلطان حسین مرزا بایقرا ہرات میں تیموری سلطنت کی فرمانروائی کا آخری حکمران تھا جس کے بعد ہرات سے تیموریوں کی حکومت ختم زوال پزیر ہوتے ہوئے ختم ہو گئی۔ سلطان بایقرا کی سیاسی و ذاتی زندگی کسی حد تک ظہیر الدین محمد بابر کی زندگی سے مشابہت رکھتی ہے۔
| |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
![]() |
|||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | جون1438ء ہرات |
||||||
وفات | 4 مئی 1506ء (67–68 سال)[1] | ||||||
مدفن | مصلائے ہرات ، ہرات ، افغانستان | ||||||
شہریت | ![]() |
||||||
اولاد | بدیع الزماں مرزا | ||||||
والد | معزالدین عمر شیخ مرزا اول | ||||||
والدہ | فیروزہ سلطان بیگم | ||||||
خاندان | تیموری خاندان | ||||||
مناصب | |||||||
سلطان تیموری سلطنت (ہرات) | |||||||
برسر عہدہ مارچ 1469 – 4 مئی 1506 |
|||||||
| |||||||
دیگر معلومات | |||||||
پیشہ | حاکم | ||||||
درستی - ترمیم ![]() |
نام و نسب
ترمیمسلطان حسین مرزا بایقرا کا نسب امیر تیمور تک پہنچتا ہے جس کی نسبت وہ تیموری تھا۔ سلطان کا نام حسین مرزا اور کنیت ابوالغازی تھی۔ عوام میں نام سلطان بایقرا تھا جو اُس کے دادا کے بایقرا مرزا کے نام پر تھا۔ نسب یوں ہے: حسین مرزا بایقرا بن غیاث الدین منصور مرزا بن بایقرا مرزا بن عمر شیخ مرزا بن امیر تیمور۔ سلطان حسین مرزا کی والدہ فیروزہ بیگم امیر تیمور کے بیٹے میران شاہ کی پڑپوتی اور پڑنواسی تھی۔ اِس طرح دونوں اطراف سے سلطان حسین مرزا تیموری نسب سے تھا۔[2]
ابتدائی حالات
ترمیممزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ https://pantheon.world/profile/person/Sultan_Husayn_Bayqara — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ظہیر الدین بابر: بابر نامہ، صفحہ 256۔