سلومی (شاگرد)
سلومی (عبرانی: שלומית، شلومیت) یا مریم سلومی یسوع کی ایک پیروکار تھی جس کا اناجیل اربعہ میں اختصاراً ذکر ملتا ہے۔ وہ زبدی کی بیوی اور یعقوب اور یوحنا کی ماں تھی۔[1][2] یہ اُن عورتوں میں سے ایک تھی جو گلیل میں مسیح کی خدمت کرتی تھیں۔[3] وہ مسیح کی مصلوبیت کے وقت وہاں موجود تھی اور ان عورتوں کے ساتھ تھی جو قیامت مسیح کی صبح یسوع کی لاش پر خوشبو ملنے قبر پر گئی تھیں۔[4]
