شاہ فضیل قادری
سید شاہ فضیل قادریسلسلہ قادریہ کے بڑے بزرگ ہیں۔
- سید شاہ فضیل قادری 14 صفر المظفر 871ھ بروز بدھ سلطان بہلول لودھی کے دور میں سندھ میں آئے۔ آپ انتہائی پرہیزگار اور صاحب کرامت بزرگ تھے۔
- سید شاہ فضیل قادری نے 14 ربیع آلاخر 887ھ بوقت عصرسید شاہ گدارحمان ثانی سے خلافت حاصل کی۔
- شاہ فضیل قادری نےسید شاہ کمال کے والد سید عمر کو شاہ کمال کی پیدائش سے کافی مدت پہلے ایک نامی گرامی فرزند کی بشارت دی تھی جس کا ولایت میں اعلیٰ مقام ہو گا جو وحید العصر ہو گا۔ جب شاہ کمال کی ولادت ہو گئی‘ تو شاہ فضیل قادری تشریف لائے اور بچے کو گود میں لے کر فرمایا کہ یہ بچہ غوث اعظم کی اس پیشین گوئی کی ہوبہو اور جیتی جاگتی تصویر ہو گا جو سینہ بہ سینہ چلی آ رہی ہے۔ انھوں نے سید عمر کو شاہ کمال کی خصوصی نگہداشت اور تعلیم و تربیت کی ہدایت فرمائی۔
- شاہ فضیل قادری 17محرم 999ھ کو اس دارفانی سے رخصت ہوئے۔ آپ کا مزار ٹھٹھہ، سندھ میں واقع ہے۔[1]
شجرہ سلسلہ قادریہ
ترمیم- حضرت مجدد الف ثانی احمد سرہندی
- شاہ سکندر کیتھلیؒ
- شاہ کمال الدین حسن کیتھلیؒ
- سید شاہ فضیل قادری ٹھٹھویؒ
- سید گدا رحمن ثانیؒ
- سید شمس الدین عارفؒ
- سید گدا رحمن باخدا کشمیریؒ
- سید شمس الدین صحرائیؒ
- سید عقیل شاہؒ
- سید بہاؤ الدین شاہؒ
- سید عبد الوہاب شاہؒ
- سید شرف الدین قتالؒ
- سید تاج الدین عبد الرزاق بغدادیؒ
- حضرت عبد القادر جیلانیؒ
حوالہ جات
ترمیم- ↑ آئینۂ تصوف، پروفیسر ضیاء الحسن فاروقی تصوف فاؤنڈیشن، لاہور، 1999ء