شبانہ اعظمی

ہندوستان اداکارہ

شبانہ اعظمی (ولادت: 18 ستمبر 1950ء) بھارت کی مشہور اداکارہ ہیں۔ مشہور اردو شاعر کیفی اعظمی اور شوکت کیفی کی بیٹی اور شاعر جاوید اختر کی اہلیہ ہیں۔ شبانہ اعظمی کو ہندوستان میں ایک بہترین اداکارہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔[3] انھوں نے قومی فلم ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ پانچ بار حاصل کیا اور متعدد بین الاقوامی اعزازات جیت چکی ہیں۔[4][5] انھیں پانچ فلم فیئر ایوارڈز بھی مل چکا ہے اور انھیں ہندوستان کے تیسرے بین الاقوامی فلمی میلے میں "سنیما کی خواتین" سے بھی نوازا گیا تھا۔[6] 1988ء میں، حکومت ہند نے انھیں ملک کا چوتھا سب سے بڑا شہری اعزاز ، پدما شری سے نوازا۔

شبانہ اعظمی
(انگریزی میں: Shabana Azmi ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 18 ستمبر 1950ء (75 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعظم گڑھ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات جاوید اختر (1984–)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد کیفی اعظمی   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ شوکت کیفی   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
مناصب
رکن راجیہ سبھا   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
27 اگست 1997  – 26 اگست 2003 
عملی زندگی
مادر علمی سینٹ زیوئرس کالج، ممبئی
فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا
ممبئی یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فلم اداکارہ ،  منچ اداکارہ ،  گلو کارہ ،  مشہور شخصیت ،  سیاست دان ،  [[:اداکار|ادکارہ]]   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں اَنکُر ،  امر اکبر انتھونی ،  سوامی ،  ارتھ ،  موسم ،  فائر (1996ء فلم) ،  گاڈ مدر (فلم)   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
IMDB پر صفحہ[2]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور پس منظر

ترمیم

شبانہ اعظمی 18 ستمبر، 1950ء کو بھارت کے حیدرآباد کے سید مسلم گھرانے میں پیدا ہوئیں۔[7]اُن کے والد کیفی اعظمی ایک شاعر تھے۔ اُن کی والدہ شوکت اعظمی انڈین پیپلز تھیٹر ایسوسی ایشن سٹیج اداکارہ تھیں۔[8] شبانہ اعظمی کے والدین دونوں ہی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ارکان تھے۔ شبانہ اعظی کے بھائی بابا اعظمی سینماٹو گرافر ہیں اور اُن کی بھابھی تانوی اعظمی بھی ایک اداکارہ ہیں۔ شبانہ کے والدین اسے منی کے نام سے پکارتے تھے۔ شبانہ گیارہ سال کی عمر تک منی کے نام سے ہی جانی جاتی رہیں پھر علی سردار جعفری نے انھیں شبانہ کا نام دیا۔ بابا اعظمی کو پروفیسر مقصود صدیقی نے احمر اعظمی کا نام دیا۔ شبانہ اعظمی کے والدین نے ہمیشہ فکری محرک اور نشو و نما جذبے کو فروغ دینے میں ان کی تائید کی۔[9][10][11]

ذاتی زندگی

ترمیم

1970ء کی دہائی میں شبانہ اعظمی کی منگنی بنجمن گیلانی سے ہوئی تھی لیکن بعد میں یہ منگنی ٹوٹ گئی۔[12] 9 دسمبر 1984ء کو اُن کی شادی شاعر جاوید اختر سے ہو گئی اور یوں وہ اختر اعظمی فلم فیملی کا حصہ بن گئیں۔[13] جاوید اختر کی پہلی شادی ہنی ایرانی سے ہوئی تھی۔ ہنی ایرانی سے جاوید اختر کی دو اولادیں زویا اختر اور فرحان اختر ہیں۔[14][15] شبانہ کے خاندان نے ا ُن کی ایک شادی شدہ اور صاحب اولاد مرد سے شادی پر اعتراض کیا تھا۔ بھارتی فلم اداکارائیں تبو اور فرح ناز شبانہ اعظمی کی بھتیجیاں ہیں۔

فلمی زندگی

ترمیم

پہلے تھیٹر میں اداکاری کی۔ پھر شیام بینیگل نے فلم انکور میں انھیں متعارف کرایا۔ اس کے بعد آرٹ فلموں میں کام کیا۔ چند کمرشل فلمیں بھی کیں لیکن انھوں نے خود کو جگمگاتی دنیا تک محدود نہیں رکھا بلکہ وہ غرباء خصوصًا کچی آبادیوں میں رہنے والوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بیس سال پہلے کھڑی ہوئیں ایک طویل لڑائی لڑی اور آج ان کی کوششوں نے بے گھر افراد کو گھر دلایا۔ وہ پہلی بھارتی خاتون ہیں جنہیں 2006ء میں گاندھی انٹرنیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

فلمیں

ترمیم
 
نیرجا کی کامیابی پر'

انھوں نے مین سٹریم اور متوازی سیمنا کی ایک سو سے زائد فلموں میں کام کیا۔ان کی کچھ منتخب فلیں درج ذیل ہیں۔

فلم فیئر ایوارڈز

ترمیم

فاتح:

نامزدیاں:

حوالہ جات

ترمیم
  1. ربط: https://www.imdb.com/name/nm0000818/ — اخذ شدہ بتاریخ: 20 جون 2019
  2. میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/d2e7bcee-f0f9-4323-ac6a-1f4e255beab0 — اخذ شدہ بتاریخ: 16 ستمبر 2021
  3. "Shabana Azmi | FCCI". Journal of Indian Cinema (بزبان برطانوی انگریزی). 18 Sep 2020. Archived from the original on 2021-09-21. Retrieved 2020-10-26.
  4. PTI (22 جولائی 2005)۔ "Parallel cinema seeing changes: Azmi"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 2012-11-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-01-31
  5. Nagarajan, Saraswathy (18 دسمبر 2004)۔ "Coffee break with Shabana Azmi"۔ دی ہندو۔ Chennai, India۔ 2004-12-31 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-01-31
  6. "Directorate of Film Festival" (PDF)۔ 2013-01-30 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا
  7. "Shabana Azmi presented Akkineni award"۔ The Hindu۔ 14 جنوری 2007۔ 2007-10-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-02-06
  8. Gulzar؛ Nihalani, Govind؛ Chatterjee, Saibal (2003)۔ Encyclopaedia of Hindi cinema۔ Popular Prakashan۔ ص 524۔ ISBN:978-81-7991-066-5
  9. Kaifi Azmi (28 مئی 1997)۔ "Kaifi Azmi"۔ آؤٹ لک۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-03-05
  10. Shabana Azmi (2 اکتوبر 2010)۔ "To Abba... with love"۔ Screen۔ 19 دسمبر 2009 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 مارچ 2010
  11. "A conversation with actress and social activist Shabana Azmi"۔ Charlie Rose۔ 6 مارچ 2006۔ 7 جولائی 2009 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 مارچ 2010
  12. "Actor and rebel: Shabana Azmi"۔ filmfare.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-06-14
  13. "THE DYNAMIC DYNASTIES: What would the world of films be without them?"۔ Screen۔ 22 ستمبر 2000۔ 2010-02-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
  14. Ali Peter John (8 دسمبر 2000)۔ "Javed Akhtar: It's not so easy"۔ Screen۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-03-05[مردہ ربط]
  15. "For Abba with Love by Shabana Azmi"۔ Kaifiyat۔ 2013-01-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-31

بیرونی روابط

ترمیم