اردو ہمیشہ فارسی رسم الخط میں تحریر کی جاتی رہی ہے، تاہم بعض لوگ رومن اور دیوناگری رسم الخط کے بھی حامی رہے ہیں۔ اس حوالے سے ہندوستانی شاعر سرفراز بزمی کا ایک نہایت پُراثر قطعہ یوں ہے:
سوداگرانِ شعر و ادب، تاجرانِ حرف | رومن تمہیں عزیز تمہیں ”ناگری“ پسند | |
اردو کا خط ہے اصل میں اس کا حسیں لباس | ہے ”ریختہ“ کا حُسن خطِ ریختہ میں بند |