عصمت اللہ درانی
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
بلوچستان کے نامور شاعر
پیدائش
ترمیمڈاکٹر عصمت اللہ درانی 5 ستمبر 1968ء کو تحصیل گلستان ضلع پشین کے ایک گاؤں منگلزئی میں احمد شاہ کے ہاں پیدا ہوئے
تعلیم
ترمیمانھوں نے میٹرک تعمیر نو ہائی اسکول کوئٹہ سے پاس کیا آپ نے مڈل میں بلوچستان بھر میں اول پوزیشن حاصل کی۔میٹرک میں تیسری پوزیشن لی ایف ایس سی( میڈیکل گروپ) میں صوبہ بھر میں دوم رہے غرض ایم بی بی ایس تک شاندار تعلیمی کیرئیر رہا۔ 1993 میں ایم بی بی ایس کے بعد پوسٹ گریجویشن کیا
شعروادب
ترمیمآپ نے تعلیمی دور ہی میں شاعری کا آغاز کر دیا تھا اور پشتو و اردو دو زبانوں میں اظہار کرتے ہیں آپ کو گھر ہی سے ادبی ذوق اور ماحول ملا بلوچستان کے معروف شاعر عبید اللہ درویش اور باقی درانی آپ کے بڑے بھائی ہیں آپ کو شاعری کے علاوہ افسانہ نگاری سے بھی لگاو رہا ان کے کئی مضامین اور تحقیقی مقالے اخبارات کی زینت بنتے رہے ہیں ان کا کلام اور مضامین ادبی رسائل اخبارات میں تواتر سے شائع ہوتا ہے اور آج کل سوشل میڈیا پر ان کی شاعری بہت پسند کی جاتی ہے
مجموعہ کلام
ترمیمان کا پہلا اردو شعری مجموعہ ( نرسلوں میں ہوا) شائع ہو چکا ہے۔