فہد مرزا
فہد مرزا (
Fahad Mirza | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 26 اپریل 1979ء (46 سال) کراچی |
زوجہ | ثروت گیلانی (2014–) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ڈاؤ میڈیکل کالج |
پیشہ | ماڈل ، ٹیلی ویژن اداکار |
درستی - ترمیم ![]() |
Fahad Mirza
اردو: فہد مرزا ) ایک پاکستانی اداکار ، ماڈل اور پلاسٹک سرجن ہیں ۔ وہ 2012 میں ڈراما سیریل بڑی آپا میں بطور عیسی اداکاری سے شروعات کر چکے ہيں۔ وہ مزید ان ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہوئے 'مٹھی بھر مٹی' (2008)، میں دیوانی (2014) اور شناخت (2014) جس میں کام کی وجہ سے انہيں بہترین معاون اداکار کے لئے تیسرے ہم ایوارڈ میں نامزد کیا گیا .
ابتدائی زندگی اور کیریئر
ترمیمفہد 26 اپریل 1985 کو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ [1] انھوں نے ڈاؤ میڈیکل کالج [2] سے ایم بی بی ایس میں گریجویشن کی اور لیاقت نیشنل اسپتال سے پلاسٹک اینڈ ریکسٹرکیوٹو سرجری کی تربیت حاصل کی۔ [3] فہد نے 2007 میں اپنی تعلیم کے دوران ماڈلنگ کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر ہم ٹی وی کے ڈراما سیریل بڑی آپا میں ایک کردار کے لیے آڈیشن دیا اور آخر کار انھیں ایک کردار مل گیا ، اس سے قبل وہ عمیرہ احمد کی ایک ٹیلی فلم مٹھی بھر مٹی میں ایک چھوٹا سا کردار ادا کرچکے تھے ۔ 2014 میں وہ ہم ٹی وی کے دو ڈراما سیریل ، میں دیوانی اور شناخت میں نظر آئے جس کے لیے ان کو بڑے پیمانے پر پزیرائی اور شہرت ملی۔ اداکاری کے علاوہ وہ کئی فیشن شوز اور ٹیلی ویژن کے اشتہارات میں بھی نظر آئے۔ 2014 میں ، انھوں نے اپنی اہلیہ ثروت گیلانی کے ساتھ انتہائی مشہور مختصر فلم "بات چیت" میں اداکاری کی ۔
فلمی گرافی
ترمیمٹیلی ویژن
ترمیمسال | ڈراما | کردار |
---|---|---|
2008 | مٹھی بھر مٹی | |
2012 | بڑی آپا | |
2014 | میں دیوانی | |
2014 | شناخت | روہان |
2017 | بلقیس ارف بٹٹو | سرمد |
2018 | نولکھا | |
2018 | بیٹی | اظہر |
مختصر فلم
ترمیم- بات چیت
ٹی وی کمرشلز
ترمیم- Oreo
- ٹپال چائے
ذاتی زندگی
ترمیمفہد نے اداکارہ ثروت گیلانی سے 2003 میں ملاقات کی جب دونوں طالب علم تھے اور ایک رشتہ میں جڑ گئے جو تین سال تک جاری رہا۔ [4] 2013 میں دس سال بعد ، فہد نے ثروت سے ان کے تھیٹر ڈراما 'دھانی' میں ملاقات کی جس کے بعد دونوں نے 11 اکتوبر ، 2013 کو [5] کو منگنی کی اور ان کی شادی 14 اگست 2014 کو ایک نجی تقریب میں ہوئی۔ [6] ساتھ میں ان کے دو بیٹے ہیں۔ [7] [8]
ایوارڈز اور نامزدگی
ترمیمیار | ایوارڈ تقریب | قسم | نتائج | ریفری |
---|---|---|---|---|
2014 | تیسرا ہم ایوارڈ | بہترین معاون اداکار کا ہم ایوارڈ | نامزد | [9] |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Hottie of the Week: Fahad Mirza"۔ The Tribune۔ 1 اکتوبر 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-01
- ↑ "Fahad Mirza Biography"۔ Ayman Naseem۔ Showbiz۔ 7 ستمبر 2014۔ 2015-11-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-01
- ↑ "Highly educated Pakistai Actor-Fahad Mirza"۔ Nida Zaidi۔ Rich income Ways۔ 31 مئی 2015۔ 2020-07-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-01
- ↑ "Fahad Mirza is my first love: Sarwat Gilani"۔ Mahjabeen Mankani۔ ڈان نیوز۔ 8 اگست 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-01
- ↑ "Sarwat gilani is engaged come what may true love finds its way"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-07-31
- ↑ "Sarwat Gilani married to Fahad Mirza"۔ Celebrity News۔ 2014-08-21 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-08-19
- ↑ "Sarwat Gilani and Fahad Mirza welcome a baby boy"۔ Desi TV۔ 30 مئی 2015۔ 2017-11-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-01
- ↑ "Sarwat Gilani, Fahad Mirza expecting first baby"۔ ڈان نیوز۔ 29 نومبر 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-08-01
- ↑ "3rd Hum TV Awards: Complete Nomination List 2015"۔ Rida Sadiq۔ Brand Synario۔ 24 مارچ 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-03-25
بیرونی روابط
ترمیم- Fahad Mirza فیس بک پر
- فہد مرزا ٹویٹر پر