مائیکل جیکسن
عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار۔مائیکل جیکسن امریکی ریاست انڈیانا میں انتیس اگست انیس سو اٹھاون کو پیدا ہوئے تھے۔ کنگ آف پاپ کے لقب سے پہچانے جانے والے مائیکل امریکی موسیقار اور گلوکار تھے۔ موسیقی سے لگاؤ کے باعث بہت کم عمر میں ہی اسٹار بننے کی جستجو میں لگ گئے اور امریکی تاریخ کے کامیاب ترین موسیقار بنے۔ ان کی موسیقی، رقص اورعوامی توجہ کی مرکز زندگی نے ان کو مقبول عام ثقافت کا چار دہایئوں تک مرکز بنائے رکھا۔
مائیکل جیکسن | |
---|---|
(انگریزی میں: Michael Jackson) | |
![]() |
|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Michael Joseph Jackson) |
پیدائش | 29 اگست 1958ء [1][2][3][4][5][6][7] گری |
وفات | 25 جون 2009ء (51 سال)[8][9][10][11][12][4][5] لاس اینجلس [13][8] |
وجہ وفات | دورۂ قلب |
مدفن | قبرستان فارسٹ لان میموریل پارک [14] |
شہریت | ![]() |
قد | 175 سنٹی میٹر [15] |
مذہب | یہوواہ کے گواہ [16] |
طبی کیفیت | برص |
زوجہ | لیزا میری پریسلے (26 مئی 1994–20 اگست 1996) |
والد | جو جیکسن |
والدہ | کیتھرین جیکسن |
بہن/بھائی | ریبی جیکسن ، جینٹ جیکسن ، لا ٹویا جیکسن ، جرمین جیکسن ، مارلن جیکسن ، رینڈی جیکسن ، جیکی جیکسن ، ٹیٹو جیکسن ، برینڈن جیکسن |
خاندان | جیکسن خاندان |
فنکارانہ زندگی | |
نوع | پاپ موسیقی ، سول موسیقی ، رقص موسیقی ، ڈسکو ، راک موسیقی ، بلوز موسیقی ، ردھم اینڈ بلوز ، ہپ ہاپ موسیقی ، ہارڈ راک ، سامبا ، ڈانس پاپ |
نوع صوت | دھیوٹ |
آلہ موسیقی | صوت ، پیانو [17][18][19] |
پروڈکشن کمپنی | ایپک ریکارڈ ، سونی میوزک ، یونیورسل میوزک گروپ |
پیشہ | رقاص ، گلو کار-گیت نگار ، کاروباری شخصیت ، انسان دوست ، فلم ہدایت کار ، منظر نویس ، آپ بیتی نگار ، میوزک پروڈیوسر ، فلم اداکار ، اداکار ، کارجو ، ریکارڈنگ آرٹسٹ ، گلو کار [20]، صوتی اداکار [21]، آرٹ کولکٹر ، نغمہ نگار ، ماڈل ، شاعر ، نغمہ ساز ، موسیقی ترتیب کار ، کوریوگرافر |
مادری زبان | امریکی انگریزی ، انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | امریکی انگریزی ، انگریزی [22] |
شعبۂ عمل | پرفارمنگ آرٹس ، تماش کاری ، کمپوزنگ ، فلمی صنعت |
مؤثر | چارلی چیپلن ، ڈیانا راس ، بیٹلز |
اعزازات | |
گریمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ (2010) اسٹار آن ہالی ووڈ واک آف فیم |
|
دستخط | |
![]() |
|
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
![]() |
IMDB پر صفحہ[23][24] |
السينما.كوم | السینما۔ کوم پر صفحہ |
درستی - ترمیم ![]() |
ان کے اعزازات میں گنیز بک برآئے عالمی ریکارڈ میں ایک سے زائد اندراجات، تیرہ گریمی اعزاز، 13 نمبر ایک گانے اور 750 ملین البم کی کاپیوں کی فروخت شامل ہیں۔
کیرئیر کا آغاز
ترمیممائیکل جیکسن نے سنہ 1964ء میں اپنے بھائیوں کے پاپ گروپ جیکسن فائیو میں شمولیت اختیار کی تھی اور ابتدائی طور پر وہ اس گروپ میں طنبورہ اور بونگو بجاتے تھے۔ تاہم جلد ہی وہ اس گروپ کے مرکزِ نظر بن گئے اور مرکزی گلوکار کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
گلیڈی نائٹ اور بابی ٹیلر جیسے گلوکاروں نے جیکسن فائیو کو ریکارڈ لیبل کمپنی مو ٹاؤن کے سربراہ بیری گورڈے سے ملوایا اور ڈیٹرائٹ سے تعلق رکھنے والی اس کمپنی کے ساتھ جیکسن فائیو کی پہلی ریلیز ’آئی وانٹ یو بیک‘ سنہ 1969ء میں موسیقی چارٹس پر سرفہرست رہی۔ اس وقت مائیکل کی عمر صرف گیارہ برس تھی۔ آنے والے چھ برس میں اس گروپ نے اے بی سی، دا لو یو سیو اور آئی ول بی دیئر جیسے ہٹ نغمات بنائے۔
سولو البم
ترمیم’وذرڈْ آف اوز‘ کی شہری پس منظر میں پیشکش ’وز‘ کی تیاری کے دوران جیکسن کی ملاقات موسیقار کوئنسی جونز سے ہوئی۔ انھوں نے مائیکل کو اپنا سولو البم بنانے کو کہا اور اس فرمائش کا نتیجہ کلاسیک ڈسکو البم ’آف دی وال‘ کی صورت میں سامنے آیا۔ اس البم کی دس ملین کاپیاں فروخت ہوئیں اور اس میں 'ڈونٹ سٹاپ ٹل یو گٹ اینف' اور 'راک ودھ یو' جیسے مشہور گانے شامل تھے۔
تھرلر
ترمیم1982ء مائیکل جیکسن نے اپنا شہرۂ آفاق پاپ میوزک البم ’تھرلر‘ پیش کیا جس نے پاپ میوزک کی تشہیر کی نئی تاریخ رقم کی۔ اس البم کو دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم قرار دیا جاتا ہے۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس البم کی پینسٹھ ملین کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ اس البم کے نو گانوں میں سے سات میوزک چارٹس پر جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
مون واک
ترمیم1983ء میں مو ٹاؤن ٹی وی سپیشل میں مائیکل جیکسن نے تھرلر البم کے گیت 'بلی جین' پر رقص میں ایک نئی حرکت متعارف کروائی جسے دیکھ کر لوگ ششدر رہ گئے۔ اس حرکت کو بعد ازاں 'مون واک' کا نام دیا گیا۔ مون واک رقص ميں ناظر کی نظر کو دھوکا دینے والا ایک ایسا کرتب ہے جس میں رقاص بظاہر آگے کی طرف قدم اٹھاتا ہے لیکن بجائے آگے بڑھنے کے پیچھے کی طرف جاتا ہے۔ مو ٹاؤن کے اس ٹیوی پروگرام کے اگلے ہی روز تھرلر کی فروخت میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
بیڈ اور پلاسٹک سرجری
ترمیم1987ء میں اپنے البم بیڈ کی ویڈیو میں مائیکل سفید فام شکل میں نظر آئے جس سے یہ افواہیں زور پکڑ گئیں کہ انھوں نے پلاسٹک سرجری یا سکن بلیچنگ کرائی ہے۔ لیکن یہ افواہیں مائیکل کی مقبولیت کو نقصان نہ پہنچا سکیں اور ان کے البم ’بیڈ‘ کی تیس ملین سے زائد کاپیاں فروخت ہوئیں۔ اس البم کی مقبولیت کے بعد جیکسن نے اپنا پہلا سولو ٹور شروع کیا۔ ’بیڈ‘ کے کانسٹرس میں جہاں جادوئی کمالات اور لیزر کا استعمال تھا وہیں ایک موقع پر جیکسن ایک کرین پر شائقین کے سروں کے اوپر سے گزرتے بھی دکھائی دیے۔ اس ٹور کے اختتامی دنوں میں جیکسن نے اپنی سوانح حیات تحریر کی اور لکھا کہ
میں دنیا کے چند سب سے تنہا افراد میں سے ایک ہوں۔
ہیپ ہاپ
ترمیمہپ ہاپ موسیقی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مائیکل جیکسن نے 1991ء میں اپنی نئی البم ’ڈینجرس‘ کے لیے موسیقار ٹیڈی رائلی کی خدمات حاصل کیں۔ شائقین اور ناقدین دونوں کو اگرچہ یہ البم زیادہ پسند نہ آئی لیکن اس میں مائیکل کے چند مشہور ترین گانے شامل تھے۔ ان گانوں میں بلیک اینڈ وائٹ، ریممبر دا ٹائم اور ان دا کلوزٹ شامل ہیں۔
اس البم کی تشہیر کے دوران جیکسن نے امریکی ٹی وی میزبان اوپرا ونفری کو اپنی رینچ ’نیور لینڈ‘ پر مدعو کیا کہ وہ اپنا ایک شو وہاں سے پیش کریں جس میں مائیکل نے شرکت کی۔ اس شو کے دوران مائیکل نے بتایا کہ ان کے والد انھیں مارتے پیٹتے تھے، انھوں نے دو مرتبہ پلاسٹک سرجری کروائی ہے اور ان کی کھال کی بدلتی رنگت کھال کے مساموں کو خراب کرنے والی ایک بیماری کا نتیجہ ہے۔
الزامات
ترمیم1993ء میں گیارہ سالہ بچے جوڈی چینڈلر کے اہلِ خانہ نے مائیکل پر بچے سے بدسلوکی کا الزام لگایا۔ مائیکل جیکسن نے ان الزامات سے انکار کیا تاہم لاس اینجلس پولیس نے مائیکل کے گھر پر اس وقت چھاپہ مارا جب وہ مشرقِ بعید کے ٹور پر تھا۔ بعد ازاں مائیکل نے اس بچے کے خاندان سے عدالت کے باہر ایک اندازے کے مطابق بیس ملین ڈالر کے عوض تصفیہ کر لیا۔ جوڈی چینڈلر کے والد نے ایک فون کال میں قبول کیا، مائیکل جیکسن معصوم تھا اور الظامات کا مقصد دولت موصول کرنا تھا۔
شادی
ترمیم1994 میں مائیکل نے آنجہانی امریکی گلوکار ایلوس پریسلے کی بیٹی لیزا میری پریسلے سے شادی کر لی جو صرف انیس ماہ چل سکی۔ انیس سو ستانوے میں مائیکل جیکسن کو راک اینڈ رول ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا اور انھوں نے غیر متوقع طور پر ایک نرس ڈیبی رو سے شادی کر لی جس سے ان کا بیٹا پرنس مائیکل پیدا ہوا۔ 1998ء میں ان دونوں کی ایک بیٹی پیرس مائیکل کیتھرین پیدا ہوئی جبکہ سنہ 1999ء میں مائیکل اور ڈیبی میں طلاق ہو گئی جبکہ بچے مائیکل کے پاس ہی رہے۔
مجسمے
ترمیم1995ء میں ایک ایسے وقت میں جب مائیکل کے سر سے پاپ موسیقی کے شہنشاہ کا تاج کھسک رہا تھا مائیکل نے یورپ میں اپنی نئی البم ’ہز سٹوری‘ کی تشہیر کے لیے اپنے قدآور مجسمے نصب کروائے۔ یہ البم ان کے مقبول ترین گانوں اور نئے گانوں کی سی ڈیز پر مشتمل تھی۔ اگلے برس مائیکل نے برٹ ایوارڈز میں اپنا ہٹ گانا ارتھ سونگ پیش کیا۔
شہرت میں کمی
ترمیم2003ء میں چھ برس کے عرصے میں تیار ہونے والی مائیکل کی نئی البم ’ان ونسبل‘ میوزک چارٹس پر صرف چھ ہفتے ہی ٹھہر سکی۔ اس البم کا صرف ایک گانا ’راک مائی ورلڈ‘ دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا۔ جیکسن نے تشہیر کی کمی کو البم کی ناکامی کی وجہ قرار دیا اور کہا کہ یہ کمی اس لیے ہوئی کیونکہ انھوں نے سونی کمپنی کے ساتھ اپنے معاہدے کی تجدید سے انکار کر دیا تھا۔
اسی دوران مائیکل کی ذاتی زندگی ایک بار پھر اس وقت خبروں میں آئی جب انھوں نے اپنے گیارہ ماہ کے بیٹے پرنس مائیکل کو کمبل میں لپیٹ کر ایک جرمن ہوٹل کی کھڑکی سے لٹکا دیا۔ ایک ٹی وی دستاویزی فلم میں مائیکل نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے بچوں کو اپنے ساتھ سلاتے ہیں۔
گرفتاری
ترمیم2003ء میں پولیس نے ایک مرتبہ پھر مائیکل کی نیور لینڈ رینچ پر چھاپہ مارا اور اس کے بعد ایک چودہ سالہ لڑکے گیون آرویزو سے بدسلوکی کے الزام کے تحت ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ مائیکل نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا اور انھیں ہتھکڑی لگا کر تھانے لے جایا گیا۔
یہ مقدمہ پانچ ماہ تک چلا اور عدالت نے مائیکل کو بے قصور قرار دے دیا۔ اس مقدمے اور دیوالیہ ہونے کی خبروں کے بعد مائیکل نے بحرین میں سکونت اختیار کر لی۔.
واپسی
ترمیم2009ء مارچ میں مائیکل نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ وہ پاپ میوزک کی دنیا میں آخری بار دوبارہ قدم رکھ رہے ہیں اور ان کی واپسی لندن میں پچاس کانسرٹس کے ایک ٹور کے ساتھ ہوگی۔ ان کانسرٹس کے ساڑھے سات لاکھ ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کیے گئے اور ابتدائی چند دن میں تمام ٹکٹ فروخت ہو گئے۔ مئی میں اس پروگرام کے منتظمین نے ابتدائی چند شوز کی تاریخوں میں یہ کہہ کر ردوبدل کیا کہ مائیکل کو ریہرسلز کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ لیکن ان کی واپسی ممکن نہیں ہو سکی۔ اور موت نے انھیں آ لیا۔
انتقال
ترمیم25 جون 2009ء کو ایک انجیکشن کے نتیجے میں جسم میں غیر معمولی مقدار میں پروپوفول نامی دوا کی وجہ سے حركت قلب بند ہو جانےكے باعث50 سال كى عمرميں لوس اينجلس ميں انتقال كر گئے۔
بیرونی روابط
ترمیم- دفتری ویب سائٹ
- مائیکل جیکسن انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس پر
- مائیکل جیکسنآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mtv.com (Error: unknown archive URL) ایم ٹی وی پر
- مائیکل جیکسن فیس بک پر
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118711083 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ عنوان : Jackson, Michael, 1958-2009 — بنام: Michael Jackson — ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w64467gw — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ عنوان : Michael Jackson — بنام: Michael Jackson — فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/38746353 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب Babelio author ID: https://www.babelio.com/auteur/wd/75665 — بنام: Michael Jackson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/15885 — بنام: Michael Jackson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ بنام: Michael Jackson — Nederlandse Top 40 artist ID: https://www.top40.nl/top40-artiesten/michael-jackson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Michael Joseph Jackson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب Michael Jackson Artist Biography by Steve Huey — اخذ شدہ بتاریخ: 14 جولائی 2015 — اقتباس: on the afternoon of June 25, 2009, he was found unresponsive at his home. Jackson was rushed to the UCLA Medical Center, where he was pronounced dead at the age of 50. His death was later ruled a homicide, the result of ingesting a lethal amount of prescription drugs.
- ↑ جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/118711083 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 اگست 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12088047p — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w64467gw — بنام: Michael Jackson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/38746353 — بنام: Michael Jackson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118711083 — اخذ شدہ بتاریخ: 30 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ https://www.europe1.fr/culture/exclusif-voici-lemplacement-exact-du-tombeau-de-michael-jackson-3906414
- ↑ https://www.imdb.com/name/nm0001391/bio
- ↑ https://www.latimes.com/archives/la-xpm-1987-06-07-me-1060-story.html
- ↑ یوٹیوب ویڈیو آئی ڈی: https://www.youtube.com/watch?v=ZkhOXXhSIhU
- ↑ یوٹیوب ویڈیو آئی ڈی: https://www.youtube.com/watch?v=Kxz9t-MHHIs
- ↑ AllMusic album ID: https://www.allmusic.com/album/mw0000123992
- ↑ https://cs.isabart.org/person/79015 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
- ↑ Behind The Voice Actors person ID: https://www.behindthevoiceactors.com/Michael-Jackson/ — اخذ شدہ بتاریخ: 19 اپریل 2021
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/60055907
- ↑ میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/f27ec8db-af05-4f36-916e-3d57f91ecf5e — اخذ شدہ بتاریخ: 19 اگست 2021
- ↑ ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/15885 — اخذ شدہ بتاریخ: 19 اکتوبر 2021