مراٹھی ویکیپیڈیا
مراٹھی ویکیپیڈیا آزاد دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا کا مراٹھی نسخہ ہے۔ اس کا آغاز یکم مئی، 2003ء کو ہوا۔ ویکیپیڈیا کا مراٹھی نسخہ جنوبی ایشیائی نسخوں میں ایک ممتاز نسخہ ہے کیونکہ یہ ویکیپیڈیا کے کئی معیاروں میں اونچے مقام پر ہے۔ [1] مراٹھی ویکیپیڈیا پر 51,326 سے زیادہ مضامین اور 88,175 سے زیادہ مندرج صارفین ہیں۔[2] الیکسا انٹرنیٹ کی مراٹھی زبان کی ویب سائٹوں کے مشاہدہ کی درجہ بندی میں مراٹھی ویکیپیڈیا 10 ویں مقام پر ہے۔[3]
![]() | |
سائٹ کی قسم | انٹرنیٹ دائرۃ المعارف |
---|---|
دستیاب | مراٹھی زبان |
مالک | ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن |
ویب سائٹ | mr.wiki.x.io |
تجارتی | نہیں |
اندراج | اختیاری |
آغاز | 1 مئی 2003 |
تاریخ
ترمیمآغاز
ترمیمویکیپیڈیا کا یہ نسخہ 1 مئی 2003ء سے http://mr.wiki.x.io ڈومین پر دستیاب ہے اور پہلا مضون 2 مئی کو لکھا گیا تھا۔ mr انگریزی میں مراٹھی کا مخفف ہے۔
ابتدائی ترقی
ترمیمسنہ 2006ء سے مراٹھی ویکیپیڈیا میں ترقی ہونی شروع ہوئی۔ 13 جنوری 2006ء تک مراٹھی ویکیپیڈیا پر 1500 مضامین موجود تھے۔
27 فروری کو یوم مراٹھی منایا جاتا ہے۔
صارفین اور مقالہ نویس
ترمیمتعداد صارف کھاتہ | کل مضامین | تعداد فائل | تعداد منتظمین |
---|---|---|---|
168413 | 99283 | 8103 | 10 |
تنظیم اور تقاریب
ترمیممیڈیا کوریج اور ترقی
ترمیممراٹھی روزنامہ مہاراشٹر ٹائمز نے 27 جولائی 2006ء کو مراٹھی ویکیپیڈیا کے متعلق خبر شائع کی اور لوگوں کو اس پر تعاون کرنے کی ترغیب دی۔[4]
رسم الخط
ترمیممراٹھی رسم الخط نظام کا کوئی بھی یونی کوڈ مراٹھی ویکییڈیا پر کام کرتا ہے۔ کچھ صارفین انسکرپٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ اکثریت آیا گوگل فونیٹک ٹرانسلٹریشن یا یونیورسل لینگویج سیلیکٹر کا استعمال کرتی ہے۔ یہ سہولت مراٹھی ویکیپیڈیا پر موجود ہے۔فونیٹک کی سہولت ابتدائی طور پر جاوا پر مبنی تھی لیکن بعد میں نارایم ایکسٹینشن کے تعاون سے فونیٹک ان پٹ کی سہولت مہیا کی گئی۔ فی الحال مراٹھی ویکیپیڈیا کو یونیورسل لینگویج سیلیکٹر (یو ایل ایس کا تعاون حاصل ہے جس کی وجہ سے فونیٹک تختہ کلید م(مراٹھی: अक्षरांतरण) اورانسکرپٹ تختہ کلید کی سہولت موجود ہے۔ (مراٹھی: मराठी लिपी)۔
اشفاق احمد
ترمیمسانچہ:سموں بیدائش 15۔3 2006
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Wikipedia Statistics – Tables – Marathi"۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-06
- ↑ "List of Wikipedias – Meta"۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-01
- ↑ "Alexa – Top Sites by Category: World/Marathi"۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-06
- ↑ "Maharashtra Times"۔ indiatimes.com۔ 10 جولائی 2012۔ 2012-07-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
{{حوالہ ویب}}
: الوسيط غير المعروف|deadurl=
تم تجاهله (معاونت)