ملک نواب شیر وسیر ایک پاکستانی سیاست دان جو اگست 2018 سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔ اس سے قبل وہ 2008 سے 2013 تک بھی رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

سیاسی دور

ترمیم

وہ 2008 کے پاکستانی عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار کے طور پر حلقہ NA-76 (فیصل آباد-II) سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انھوں نے 43,294 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان مسلم لیگ (ق) (پی ایم ایل-ق) کے امیدوار زاہد نذیر کو شکست دی تھی ۔ [1]

انھوں نے 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں پی پی پی کے امیدوار کے طور پر حلقہ این اے 76 (فیصل آباد-II) سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب لڑا لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔ انھوں نے 35,750 ووٹ حاصل کیے اور وہ نشست محمد طلال چوہدری سے ہار گئے۔ اسی الیکشن میں، انھوں نے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی-53 (فیصل آباد-III) سے آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیا لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔ انھوں نے 174 ووٹ حاصل کیے اور وہ نشست عفت معراج اعوان سے ہار گئے۔ [2]

وہ 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ NA-102 (فیصل آباد-II) سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار کے طور پر دوبارہ قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے اور اپوزیشن پارٹی کے لیے لوٹا (بکاؤ) بن گئے۔

انتخابی تاریخ

ترمیم
]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "2008 election result" (PDF)۔ ECP۔ 2018-01-05 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-25
  2. "2013 election result" (PDF)۔ ECP۔ 2018-05-26 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-26
  3. "ECP – Election Commission of Pakistan"۔ www.ecp.gov.pk۔ 2020-08-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-08


پاکستان کے عام انتخابات، 2018ء: این اے۔102[3]
جماعت امیدوار ووٹ %
پاکستان تحریک انصاف ملک نواب شیر وسیر 109,708 40.20
پاکستان مسلم لیگ (ن) طلعت چودھری 97,869 35.86
پاکستان پیپلز پارٹی شاجہاں خان 19,557 7.33
دیگر Others (thirteen candidates) 39,058 14.66