مہندر سنگھ ٹکیت (6 اکتوبر 1935 - 15 مئی 2011) ریاست اتر پردیش ، بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک ہندوستانی کسان رہنما تھے۔ وہ 1935 میں اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے گاؤں سیسولی میں پیدا ہوئے۔ وہ بھارتیہ کسان یونین (BKU) کے صدر رہے۔