ناصر شہزاد
ناصر شہزاد (پیدائش: 21 دسمبر، 1937ء - وفات: 22 دسمبر، 2007ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور شاعر تھے۔
ناصر شہزاد | |
---|---|
پیدائش | سید ناصر شہزاد 21 دسمبر 1937 ء شیخوشریف، ضلع اوکاڑہ، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) |
وفات | 22 دسمبر 2007 ضلع اوکاڑہ،پاکستان | (عمر 70 سال)
قلمی نام | ناصر شہزاد |
پیشہ | شاعر |
زبان | اردو |
نسل | پنجابی |
شہریت | ![]() |
اصناف | غزل، دوہا، گیت |
نمایاں کام | چاندنی کی پتیاں بن باس کون دیس گئیو |
حالات زندگی
ترمیمناصر شہزاد 21 دسمبر، 1937ء کو شیخو شریف، ضلع اوکاڑہ، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں پیدا ہوئے[1][2][3]۔
ان کا وطن ساہیوال ہے۔ ابتدائی تعلیم گاؤں میں حاصل کرنے کے بعد وہ بہ سلسلہ تعلیم ساہیوال منتقل ہو گئے۔ اپنی تعلیمی منازل وہیں کے اسکول اور کالج سے طے کیے۔ ناصر شہزاد کی شاعری نسیم انور، شبنم دل اور پروفیسر صلاح الدین جیسے قابل اساتذہ کے علاوہ مجید امجد جیسے معتبر لوگوں کی صحبت میں پروان چڑھی۔
وہ غزل کے ساتھ ساتھ دوہے اور گیت نگاری میں بھی اختصاص رکھتے تھے۔ ان کے شعری مجموعے چاندنی کی پتیاں اور بن باس کے نام سے اشاعت پزیر ہوئے جبکہ مجید امجد کی شاعری اور شخصیت پر لکھی ہوئی ان کی کتاب کون دیس گئیو کے نام سے شائع ہوئی۔[1]ان کی وفات کے بعد ان کی باقیات شاعری "پکارتی رہی بنسی"کے نام سے منظرعام پرآئی۔
تصانیف
ترمیم- بن باس (شاعری)
- چاندنی کی پتیاں (شاعری)
- کون دیس گئیو (تنقید)
- پکارتی رہی بنسی(شاعری)
نمونۂ کلام
ترمیمغزل
تجھ سے ملنے کی التجا کیسی | ہونٹ پر آ گئی دعا کیسی | |
جھڑ گئے بال ڈھیلی پڑ گئی کھال | دل میں اب خوشبوئے حنا کیسی | |
سیج کیا ہے بغیر سیاں کے | پانیوں کے بناں گھٹا کیسی | |
کوئی ہنگامہ کوئی سر نامہ | ورنہ اس زیست میں بقا کیسی | |
رشوتیں رہزنی ڈکیتی قتل | لگ گئی شہر کو ہوا کیسی | |
حرف حق ظرف کائنات بنا | کربلا ہو گئی کتھا کیسی[4] |
غزل
حسرت عہد وفا باقی ہے | تیری آنکھوں میں حیا باقی ہے | |
بات میں کہنہ روایات کا لطف | ہاتھ پر رنگ حنا باقی ہے | |
ابھی حاصل نہیں ظالم کو دوام | ابھی دنیا میں خدا باقی ہے | |
پاؤں کے نیچے سرکتی ہوئی خاک | سر میں مسند کی ہوا باقی ہے | |
بیچ میں رات، بچن، بیتے ملن | اوٹ میں جلتا دیا باقی ہے | |
دیکھ یہ چاند ندی پھول نہ جا | رت میں رس شب میں نشہ باقی ہے[5] |
وفات
ترمیمناصر شہزاد 22 دسمبر، 2007ء کو ضلع اوکاڑہ، پاکستان میں وفات پاگئے۔[1][2][3]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ عقیل عباس جعفری: پاکستان کرونیکل، ص 998، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء
- ^ ا ب ناصر شہزاد، سوانح و تصانیف ویب، پاکستان
- ^ ا ب تعارف: ناصر شہزاد، ریختہ ڈاٹ کام، بھارت
- ↑ تجھ سے ملنے کی التجا کیسی (غزل)، ناصر شہزاد، ریختہ ویب، بھارت
- ↑ حسرت عہد وفا باقی ہے (غزل)، ناصر شہزاد، ریختہ ویب، بھارت