ٹپوری سے مراد وہ نوجوان ہے جو گلی محلوں میں بلا مقصد گھومتا پھرتا ہے، بے وجہ دوسروں سے لڑائی جھگڑے میں ملوث ہوتا ہے اور ایک مخصوص انداز میں عوامی زبان استعمال کرتے ہوئے بے روک ٹوک گالیاں دیتا ہے۔ اس کا حلیہ، چال ڈھال اور رہن سہن بھی عام لوگوں سے مختلف ہوتا ہے۔ وہ شراب، ڈانس، مستی، گانے بجانے، بدمعاشی اور ناجائز دھندے کا شوقین ہوتا ہے۔ پچھلے چند برسوں سے ٹپوری کے کردار والی فلمیں مسلسل بن رہی ہیں جن میں بڑے بڑے فن کاروں نے ٹپوری کا کردار ادا کیا ہے، مثلاً سلمان خان، سنجے دت، انیل کپور، وویک اوبرائے، عامر خان، ارشد وارثی اور شاہ رخ خان۔[1]

ان کا ہندوستانی بولنے کا انداز ممبئی میں بولی جانے والی متعدد زبانوں کا مجموعہ ہے۔ اس میں زیادہ تر مراٹھی زبان سے اور کچھ کوکنی اور گجراتی زبانوں سے مستعار الفاظ شامل ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "آئٹم سانگ کی طرح ہرجگہ دھوم مچانے والے ۔۔'ٹاپ 10 ٹپوری گیت'"۔ وائس آف امریکہ اردو۔ 27 مئی 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-02-05