پاکستان آرڈیننس فیکٹریاں

پاکستان آرڈیننس فیکٹریاں (POF) آتشیں اسلحے اور دفاع کا ایک بڑا ٹھیکیدار ہے جس کا صدر دفتر واہ کینٹ، پنجاب، پاکستان میں ہے۔[1] حکومتِ پاکستان کی طرف سے "وزارت دفاعی پیداوار کے تحت سب سے بڑا دفاعی صنعتی کمپلیکس، جو بین الاقوامی معیار کے مطابق روایتی اسلحہ اور گولہ بارود تیار کرتا ہے" کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔[2]

پاکستان آرڈیننس فیکٹریاں
سرکاری ادارہ
صنعتآتشی اسلحہ, دفاع, آلات
قیام1951؛ 74 برس قبل (1951)
صدر دفترواہ کینٹ، پنجاب، پاکستان
علاقہ خدمت
عالمی
کلیدی افراد
لیفٹیننٹ جنرل سید طاہر حمید شاہ (چیئرمین)
مصنوعاتپستولیں، رائفلز، سب مشین گن، مشین گن, شاٹ گنیں، گولہ بارود، دھماکا خیز مواد، مشین اوزار
مالکMoDP
ملازمین کی تعداد
>27,000
ویب سائٹwww.pof.gov.pk
POF Youtube Channel
کراچی، پاکستان میں آئیڈیاز 2008 دفاعی نمائش میں نمائش کے لیے پی او ایف کے تیار کردہ مختلف قسم کے دستی بم، توپ خانے کے گولے، مارٹر گولے اور دیگر گولہ بارود۔

تاریخ

ترمیم

برصغیر میں انگریزوں نے برطانوی راج میں سولہ آرڈیننس فیکٹریاں بنائیں، جن میں سے زیادہ تر ہندوستان کو وراثت میں ملی تھیں۔ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان نے پاکستان کے قیام/تخلیق کے چار ماہ کے اندر 0.303 کیلیبر رائفلیں بنانے کے لیے برطانوی رائل آرڈیننس فیکٹری کے ساتھ مل کر ایک آرڈیننس فیکٹری قائم کرنے کی ہدایت جاری کی۔ دسمبر 1951 میں پاکستان کے دوسرے وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین نے چھوٹے سے قصبے واہ چھاؤنی میں پہلی چار پی او ایف ورکشاپس کا افتتاح کیا۔[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Mateen Haider (28 نومبر 2014)۔ "Made in Pakistan"۔ Dawn newspapers, 2014۔ Dawn newspapers۔ 24 دسمبر 2014 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 دسمبر 2014
  2. Pakistan Ordnance Factories۔ "About Us"۔ 3 فروری 2015 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 جون 2015
  3. John Pike۔ "Wah Cantonment – Pakistan Special Weapons Facilities"۔ GlobalSecurity.org website۔ 3 جون 2015 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2022