پاکستان بحری اکیڈمی
پاکستان بحری اکیڈمی جسے پی این ایس رہبر یا پاکستان نیول بیس رہبر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، پاکستان بحریہ کے افسر کیڈٹس کے لیے ایک تربیتی مرکز ہے جہاں کمیشن سے نوازا جاتا ہے۔[1] 1970 میں وائس ایڈمرل سید محمد احسن کی قیادت میں منوڑہ، کراچی میں قائم کی گئی یہ درسگاہ، پاکستان میں تکنیکی طور پر جدید ترین عسکری ٹریننگ اکیڈمی ہے جو پیشہ ورانہ تعلیمی ڈگریاں پیش کرتی ہے۔ اس کے افعال اور کردار اناپولس، میری لینڈ، ریاستہائے متحدہ میں ریاستہائے متحدہ بحری اکیڈمی سے ملتے جلتے ہیں اور یہ اپنے طلبہ کو مزید جدید کورسز کے لیے کبھی کبھار ریاستہائے متحدہ بحری اکیڈمی بھیجتی ہے۔
![]() | |
شعار | رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا |
---|---|
اردو میں شعار | اے میرے رب میرے علم میں اضافہ کر |
قسم | وفاقی عسکری اکیڈمی |
قیام | 8 دسمبر، 1970 |
کمیدان | ریئر ایڈمرل محمد خالد SI(M) |
انڈر گریجویٹ | 4,451 |
مقام | منوڑہ، کراچی، ، پاکستان |
رنگ | بحری نیلا سفید |
وابستگیاں | جامعۂ بحریہ قومی جامعہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی پاکستان بحریہ انجینئری کالج پاکستان ایجوکیشنل ریسرچ نیٹ ورک |
ویب سائٹ | https://www.paknavy.gov.pk/rahbar.html |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Navy holds commissioning parade". Dawn (newspaper) (بزبان انگریزی). 27 Jun 2021. Retrieved 2022-03-08.