چروکی (Cherokee) ایک مقامی امریکی قوم ہے جو تاریخی طور پر جنوب مشرقی امریکا میں آباد رہے ہیں (بنیادی طور پر جارجیا، شمالی کیرولائنا، جنوبی کیرولائنا اور مشرقی ٹینیسی

چروکی
Cherokee
ᏣᎳᎩ
ᎠᏂᏴᏫᏯᎢ
اوپر سے, بائیں-دائیں: جان راس; کرنل الیئس; سیموئیل سمتھ; للی سمتھ; والینی; مارسیا پاسکل; للین گراس; ولیم پین; تھامس ایم کک
کل آبادی
(316,049+
(مشرقی بینڈ: 13,000+,چروکی قوم: 288,749, متحدہ کیتوواہ بینڈ: 14,300)[1])
گنجان آبادی والے علاقے
ریاستہائے متحدہ کا پرچم ریاستہائے متحدہ امریکا
(شمالی کیرولائنا کا پرچم شمالی کیرولائنا, اوکلاہوما کا پرچم اوکلاہوما)
زبانیں
انگریزی, چروکی
مذہب
مسیحیت, کیتوہوا, چار ماں سوسائٹی,[2] مقامی امریکی چرچ[3]

تاریخ

ترمیم

ریاستہائے متحدہ امریکا کے جنوب مشرقی ووڈ لینڈز کے مقامی لوگ چیروکی کہلاتے ہیں۔ اٹھارہویں صدی سے پہلے وہ اپنے آبائی علاقوں میں دریائی وادیوں کے ساتھ والے قصبوں میں جو اب جنوب مغربی شمالی کیرولائنا، جنوب مشرقی ٹینیسی، جنوب مغربی ورجینیا، مغربی جنوبی كيرولائنا کے کناروں، شمالی جارجیا اور شمال مشرقی الاباما میں رہتے تھے جو تقریباً 40000 مربع میل پر مشتمل تھا۔ چیروکی زبان Iroquoian زبان کے گروپ کا حصہ ہے۔ انیسویں ویں صدی میں ایک ابتدائی امریکی نسل نگار جیمز مونی نے ایک زبانی روایت درج کی جس میں بتایا گیا کہ قبیلے نے قدیم زمانے میں عظیم جھیلوں کے علاقے سے جنوب کی طرف ہجرت کی تھی، جہاں دیگر اروکوی (Iroquoian) لوگ مقیم تھے۔ تاہم ماہر بشریات ٹھامس آر۔ وائٹ (Thomas R. Whyte) نے 2007ء میں لکھا، لوگوں کے درمیان تقسیم کی تاریخ پہلے کی طرح ہے۔ اس کا ماننا ہے کہ ماقبل اروکوی (Proto-Iroquoian) زبان کی ابتدا غالباً اپالاچین خطہ تھی اور شمالی اور جنوبی ایروکوئین زبانوں کے درمیان تقسیم 4،000 سال پہلے شروع ہوئی تھی۔ انیسویں صدی تک سفید فام امریکی آباد کاروں نے جنوب مشرق کے چیروکی کو خطے میں پانچ مہذب قبائل میں سے ایک کے طور پر درجہ بندی کر لیا تھا۔

چیروکی قبیلے میں ایک رسم ہے جس میں لڑکے کا مرد بننے کا فیصلہ ایک رات میں ہوتا تھا باپ اپنے بیٹے کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر سر شام کسی ویرانے میں بٹھا دیتا۔ اب لڑکا وہاں بیٹھا رہتا یہاں تک کے اگلی صبح کا سورج نکلتا پھر اس کی پٹی کھول دی جاتی ساری رات ویرانے میں جانوروں کی آوازیں اور کیڑے مکوڑوں کا مقابلہ کر کے صبح کرنے والا مرد کہلاتا۔ کہتے ہیں اولاد کی محبت میں اکثر چیروکی والد رات بھر اپنے بچے کی رکھوالی کرنے کسی اوٹ میں چھپے رہتے۔ لیکن رات بہرحال بچے کو ہی گزارنی ہوتی یہی اس کا امتحان تھا۔ آج کی ریاست اوکلاباما کبھی چیروکی قبائل کا گڑھ تھا۔ معدنیات سے مالا مال اور اس زرخیز زمین پر سفید فام نسل کو چیروکی بہت برے لگتے تھے۔ اس لالچ و نفرت نے سنہ 1832ء میں سفید فام امریکیوں سے انڈین ریمول ایکٹ منظور کرایا اور پھر ان قبائل کو جلا وطن کر دیا گیا۔ جس راستے سے یہ اجتماعی طور پر نقل مکانی کر رہے تھے اسے آج بھی آنسوؤں کا راستہ کہتے ہیں۔ برا اعظم امریکا میں ایک سرے سے دوسرے سرے تک پھیلے بھانت بھانت کے ریڈ انڈین قبائل کے بڑے اپنی نسلوں کو ایک محدود تعداد کی سفید فام نسل کے مقابلے میں نہ اتفاق دے سکے نہ تعلیم نہ ٹیکنالوجی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Pocket Pictorial." Oklahoma Indian Affairs Commission. 2010: 6 and 37. (retrieved June 11, 2010)
  2. Sturtevant and Fogelson, 613
  3. Minges, Patrick, "Middle and Valley Towns in Western North Carolina." Cherokee Prayer Initiative Journal. 1999 (retrieved June 11, 2010)

بیرونی روابط

ترمیم