کلپنا چاولہ
اس مضمون میں ویکیپیڈیا کے معیار کے مطابق صفائی کی ضرورت ہے، (جانیں کہ اس سانچہ پیغام کو کیسے اور کب ختم کیا جائے) |
بھارت کی پہلی خاتون خلا نورد۔ وہ بنارسی لال کے ہاں ہریانہ کے قصبہ کرنال میں پیدا ہوئیں۔ پنجاب انجینئرنگ کالج، چندی گڑھ سے ایروناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری لی۔ پورے کالج میں صرف 6 لڑکیاں تھیں اور وہ ایروناٹیکل انجینئری میں داخلہ لینے والی واحد لڑکی۔ 1987ء میں جب پائلٹ کا اجازت نامہ ملا تو پہلی بار خلا نورد بننے کے بارے میں غور کیا۔ دسمبر 1994ء میں جب امریکی خلائی ادارے ناسا کو خلا نوردوں کی ضرورت پیش آئی تو انھوں نے درخواست گزار دی چنانچہ تربیت کے لیے بلا لیا گیا۔ اور والد کی اجازت سے امریکی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔ وہاں ان کی ملاقات جین بیرئر سے ہوئی جو فلائنگ انسٹرکٹر تھے۔ انھوں نے چاولہ کو ان کے خوابوں کی تعبیر پانے کے لیے بہت مدد کی اور انھیں حوصلہ دیا کہ وہ سب کچھ کر سکتی ہیں۔ چنانچہ امریکی خلائی ادارے ناسا میں تربیت کا موقع مل گیا۔
| ||||
---|---|---|---|---|
![]() |
||||
معلومات شخصیت | ||||
پیدائش | 17 مارچ 1962ء [1] کرنال [2] |
|||
وفات | 1 فروری 2003ء (41 سال)[1][2] ٹیکساس |
|||
مدفن | آرلنگٹن قومی قبرستان [3] | |||
طرز وفات | حادثاتی موت | |||
شہریت | ![]() ![]() |
|||
عملی زندگی | ||||
مادر علمی | پنجاب انجینئرنگ کالج یونیورسٹی آف کولوراڈو بولڈر (–1986) یونیورسٹی آف کولوراڈو بولڈر (–1988)[2] |
|||
تخصص تعلیم | ہوا پیمائی ،ہوافضائی ہندسیات | |||
تعلیمی اسناد | بیچلر آف انجینئرنگ ،ایم اے ،ڈاکٹر آف فلاسفی | |||
پیشہ | خلانورد [2] | |||
نوکریاں | ناسا | |||
خلا میں وقت | 45534 منٹ [2] | |||
مشن | ||||
اعزازات | ||||
![]() |
IMDB پر صفحہ | |||
درستی - ترمیم ![]() |
خلائی مشن
ترمیم19 نومبر 1997ء کو ناسا کی ایماء پر خلائی شٹل کولمبیا کے ذریعے 16 روز کر اپنے ساتھیوں کے ساتھ خلا میں پرواز کی۔ خلا میں اس ٹیم نے دھاتوں اور کرسٹلز کے علاوہ کشش ثقل کے اثرات کو ختم کرنے کے بارے میں تجربات کیے۔
وفات
ترمیمکلپنا یکم فروری، 2003ء کو سانحہ خلائی شٹل کولمبیا میں اپنے دیگر ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/7135439 — بنام: Kalpana Chawla — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب پ ت ٹ ث https://history.nasa.gov/columbia/Troxell/Columbia%20Web%20Site/Biographies/Crew%20Profile%20Information/Crew%20Biographies/ASTRON%7E1.HTM — اخذ شدہ بتاریخ: 14 مئی 2019
- ↑ فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/7135439 — اخذ شدہ بتاریخ: 20 اپریل 2023