ارجمند رحیم
ارجمند رحیم (ولادت: 1 جنوری 1974ء) پاکستانی ماڈل، اداکارہ، ہدایت کارہ اور فلم تخلیق کارہ ہیں۔ انھوں نے مختلف چینلوں کے کئی ڈراموں میں کام کیا ہے۔[1][2] ارجمند رحیم سنو چندا 2 میں اپنے کردار "پری" کے لیے کافی مشہور ہیں۔ ارجمند رحیم کو ڈرامے دنیا گول ہے (2007ء)، شاہ رخ خان کی موت (2005ء) اور من مائل (2016ء) کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ وہ مشہور پشتو گلوکار رحیم شاہ کی بڑی بہن ہیں۔
ارجمند رحیم | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 جنوری 1974ء (50 سال) کراچی |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | ٹیلی ویژن ہدایت کار ، ٹی وی پروڈیوسر ، ادکارہ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمارجمند رحیم 1 جنوری 1974ء کو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئیں۔
پیشہ وارانہ زندگی
ترمیمارجمند نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور اداکارہ 1995ء میں اپنے کالج سے کیا تھا [3]لیکن 2004ء میں انھوں نے بہت سارے ڈراموں میں اداکاری کر کے اپنے پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کیا۔ ارجمند رحیم کا کردار ڈراما میں اور تم میں اپنی اداکاری سے شہرت حاصل کی، اس ڈرامے میں فیصل قریشی بھی تھے۔ متعدد ڈراما سیریلز میں کام کے بعد، ارجمند اداکاری کے مواقع کی تلاش میںبھارت کی فلمی شہر ممبئی بھی کچھ وقت کے لیے گئیں تھیں۔[4] 2006ء میں ارجمند رحیم نے اپنا ایک پروڈکشن ہاؤس "آرٹ ریپووک" کھولا۔ انھوں نے 2005ء میں شاہ رخ خان کی موت پروڈیوس کیا اور ٹی وی ون گلوبل کے لیے ہوٹل بھی تیار کیا۔[5]
فلمو گرافی
ترمیمفلم
ترمیم- شاہ رخ خان کی موت - 2005ء (پروڈیوسر)
- منٹو بطور نازنین- 2015ء
ٹیلی ویژن
ترمیم- پہلا انڈس ڈراما ایوارڈ بطورپیش کنندہ- 2005ء
- ایریل موڈرس بطور خود- 2005ء
- آخری بارش [5]
- ہوٹل- (پروڈیوسر)
- عذر کی آئے گی برات- 2009ء
- کس کی آئے گی برات - 2010ء
- نیسلے نڈو ینگ اسٹارز بطورخود- 2010ء
- لیڈیز پارک بطورروبینہ- 2011ء[1]
- بڑی آپا بطورفردوس- 2012ء[1]
- من کے موتی بطورراحیل کی بیوی - 2012ء
- رشتے کچھ ادھورے سے بطورعالیہ - 2013ء
- بیلوببلو اور بھیا - 2013ء
- کتنی گرہیں باقی ہيں - 2013ء
- چپ رہو بطورمنال - 2014ء
- من مائل بطورکوکی - 2016ء
- کبھی بینڈ کبھی باجا (قسط 9)
- سنو چندا 2 بطورپری - 2019ء
- پھانس - 2021ء
بیرونی روابط
ترمیم- انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر ارجمند رحیم
- Arjumand Rahim at the TV.com.pk
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ "Biography of Arjumand Rahim"۔ tv.com.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ March 17, 2013
- ↑ Tribune.com.pk (2015-08-27)۔ "Arjumand Rahim — queen of all mediums"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مئی 2019
- ↑ "Work and career of TV actress Arjumand Rahim"۔ fashion47.pk۔ March 1, 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ March 17, 2013
- ↑ "Arjumand Rahim Biography"
- ^ ا ب "An interview of TV actress and producer"۔ tvkahani.com۔ 08 اپریل 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ March 17, 2013