بابائے قوم
بابائے قوم ایک ایک اعزازی خطاب ہے جسے کسی ملک کے ایسے عظیم انسان کو دیا جاتا ہے جس نے اپنے ملک، خود مختار ریاست یا قوم کے تعمیر میں بنیادی کردار ادا کیا ہو۔ پیٹر پیٹریا (جمع پیٹریس پیٹریا) جوپیرنس پیٹریا کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے، ایک رومن اعزازی خطاب ہے جس کے معنی "وطن کا باپ" ہیں اور یہ خطاب سینیٹ کے ہیرو کو عطا ہوتا تھا۔ بعد میں بادشاہوں کو بھی دیا جانے لگا۔ شہنشاہیت میں بادشاہ اکثر "قوم کا باپ / ماں" کہلاتا ہے یا ایک رئیس قبیلہ سمجھا تھا جو اپنے خاندان کی رہنمائی کرتا ہو۔ بعض بادشاہتوں میں یہ نظریہ الہی مانا جاتا ہے جبکہ بعض حکومتوں میں ایک قانونی اعزاز ہوتا ہے جیسا کہ اسپین میں ہوتا ہے۔ یہاں بادشاہ کو ایک شخصیت اور جذبہ تصور کیا جاتا ہے جو ملک کے اتحاد اور دوام کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ تھائی لینڈ میں بھی بادشاہ کو ایسی ہی شناخت دی جاتی ہے اور اس سے وفاداری کو مجرم نما مجسموں کے ذریعے ظاہر کیا جاتا ہے۔
بہت سے آمروں نے اپنے آپ کو خطابات دیے جن میں شاذ و نادر ہی ان کی حکومت کے اختتام تک باقی رہے ہیں۔ غناسنغبی ایادیما کے القاب میں "بابائے قوم"، "پرانے بھائی" اور "عوام کا رہنما" ملتے ہیں۔ زائر کے مووٹو سی سی سیکو نے "بابائے قوم"، "راہنما"، "مسیحا"، "دوش،" تیندوا" اور "سورج صدر" جیسے خطاب شامل کیے ہیں۔ مابعد استعماری افریقا میں "بابائے قوم" کا خطاب ایک طرف جنگ آزادی کی تحریک میں اپنے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے بہت سے رہنماؤں نے استعمال کیا وہیں دیگر اس خطاب کو مسلسل مقبولیت کا حوالہ دیتے ہوئے اپنا پیدائشی حق سمجھتے ہیں۔ 1972ء میں جوزف استالن کی سترہویں سالگرہ پر دوسری جنگ عظیم کے بعد یو ایس ایس آر کے مقبوضہ ملکوں میں عوامی جمہوریت نافذ ہونے کی وجہ سے انھیں بابائے قوم کا خطاب دیا گیا۔
بابائے قوم کا خطاب کبھی کبھی سیاسی گھمسان کا سبب بھی بنتا ہے۔ بنگلہ دیش کا 1972ء کا دستور شیخ مجیب الرحمان کو بابائے قوم کا خطاب دیتا ہے۔ سنہ 2004ء میں رحمن کی صاحبزادی حسینہ واجد کے زیر قیادت عوامی لیگ کے مظاہرے کے بعد بی این پی حکومت ان سے یہ خطاب چھین لیتی ہے۔سلواکیا کی پارلیمان میں جنگ سے قبل کے متنازع راہنما آندرے ہلینکا کو بابائے قوم کا خطاب دینے کا بل ستمبر 2007ء میں منظور ہوا۔
محمد علی جناح کو پاکستانی قوم کی جانب سے بابائے قوم یعنی قوم کا باپ کہا جاتا ہے، اسی طرح بھارتیوں نے تحریک آزادی ہند کے علمبردار موہن داس گاندھی کو بابائے قوم کہا۔
فہرست
ترمیمنام | ملک | دیا گیا خطاب | خطاب کا ترجمہ | نوٹ |
---|---|---|---|---|
(احمد شاہ ابدالی | (افغانستان) | احمد شاہ بابا | بابائے قوم | افغانستان کے درانی سلطنت کے بانی |
سکندر بیگ | (البانیا) | Ati i Kombit | بابائے قوم | |
خوسیہ دی سان مارتین | (ارجنٹائن) /
(پیرو) |
Padre de la Patria /
Fundador de la República y Protector del Perú |
بابائے قوم/
پیرو رپبلک کے بانی اور محافظ |
جنوبی امریکا کے کلیدی رہنما۔ ہسپانیہ سے آزادی کے لیے جد و جہد کی۔ |
سر ہینری پارکیس | (آسٹریلیا) | بابائے فیڈریشن | نیو ساوتھ ویلس کے وزیر اعظم | |
سر لندین پندلنگ | (بہاماس) | بابائے قوم | 1973 کے آزادی کے رہنما | |
(شیخ مجیب الرحمٰن) | بنگلہ دیش | Jatir Janak (জাতির জনক)
Bangabandhu (বঙ্গবন্ধু) |
بابائے قوم/
بنگال کے دوست |
بنگلہ دیش کے بانی |
جورج کادلی برایس | (بیلیز) | بابائے قوم | سابق وزیر اعظم | |
سائمن بولیور | (بولیویا) | Libertador | آزادی دہندہ | جنوبی امریکا کے کلیدی رہنما۔ ہسپانیہ سے آزادی کے لیے جد و جہد کی۔ |
جوزیہ بونیفاسیو دی اندرادا | (برازیل) | Pai da Nação e Patriarca da Independência | محب آزادی/ بابائے قوم | برازیل کے بانی اور پہلے بادشاہ |
عمر علی سیف الدین | (برونائی دار السلام) | Architect of Modern Brunei | جدید ملک کے بانی اوربابائے آزادی | برونائی کے 28 ویں سلطان اور وزیر دفاع |
جان میکڈونالڈ
اوردوسرے بابائے کنفیڈریشن |
(کینیڈا) | Father of Confederation | بابائے کنفیڈریشن | |
برناردو اوہیگینز | (چلی) | Padre de la patria | بابائے قوم | ہسپانیہ سے آزادی کے لیے جد و جہد کی۔ |
(سن یات سین) | (تائیوان) | simplified Chinese(آسان چینی حروف): 国父; traditional Chinese(روایتی چینی حروف): 國父(Guófù) | بابائے قوم | جمہوری انقلاب کی وجہ کے مشہور ہیں |
خوسیہ ماریا کاسترو مادریز | (کوسٹاریکا) | Fundador de la República | ریپبلک کے بانی | کوسٹا ریکا ریپبلک کے پہلے صدر |
آنٹے اسٹارچوچ | (کرویئشا) | Otac domovine | بابائے وطن | جدید کرویئشا کے لیے جد و جہد کی |
کارلوس مینویل دی سیسپیدیس | (کیوبا) | Padre de la Patria | بابائے وطن | کیوبا کے 10 سال چلنے والی پہلی تحریک آزادی کے رہنما |
کارل 4 | (چیک جمہوریہ) | Otec vlasti | بابائے وطن | بوہیمیا کے بادشاہ |
فرانٹیسیک پلاکی | (چیک جمہوریہ) | Otec národa | بابائے قوم | تاریخ داں اور سیاست داں |
توماس ماساریک | (چیک جمہوریہ) | Tatíček /
President Osvoboditel |
بابائے وطن/ صدر آزادی | چیک کے پہلے صدر |
جوان پیبلو دوراتے | (جمہوریہ ڈومینیکن) | Padre de la patria | بابائے وطن | جنگ آزادی میں پولینڈ کو شکست دی |
(کوامے انکرومہ) | (گھانا) | بابائے قوم | گھانا کے پہلے صدر اور وزیر اعظم | |
(سکندر اعظم) | (یونان) | Ο Πατέρας των Ελλήνων | بابائے یونان | مقدونیہ سلطنت کے بانی |
شیدی جاغان | (گیانا) | Father of the Nation | گیانا کے سابق صدر | |
جان جاک دیسالین | (ہیٹی) | Père de la patrie | بابائے وطن | ہسپانیہ سے آزادی کے لیے جد و جہد کی۔ |
ارفاد | (مجارستان) | Honalapító | بابائے وطن | مجارستان کے دوسرے عظیم شاہزادے |
(موہن داس گاندھی) | (بھارت) | Bapu | بابائے قوم/سرکاری خطاب | مہاتما بھی کہلاتے ہیں۔ ایک عظیم روح، انکا یہ خطاب ہندوستان آئین-18 میں موجود ہے |
سکرانو | (انڈونیشیا) | Bapak Bangsa/Pemimpin Besar Revolusi Indonesia/Proklamator | بابائے قوم/ انڈونیشیائی تحریک کے عظیم رہنما/اعلان کرنے والا | انڈونیشیا کے پہلے صدر |
(کورش اعظم) | (ایران | (شاہ) | بادشاہ | فارسی سلطنت کے پہلے بادشاہ |
(ابراہیم) | (اسرائیل) | אברהם אבינו | ہمارے والد ابراہیم | اسرائیلی اور یہودہ ثقافت کے مطابق ابراہیم ان کے حقیقی باپ بھی ہیں اور صہیونیت کے بھی باپ ہیں۔ وہ پہلے یہودی ہیں |
وٹوریو ایمانویل | (اطالیہ) | Padre della Patria | بابائے وطن | چھٹی صدی کے بعد متحدہ اطالیہ کے پہلے صدر |
علی خان | (قازقستان) | (الاش خود مختاری) | (الاش خود مختاری) کے بانی اور رہنما | |
دین محمد کوناییف | (قازقستان) | rقازق سوویت اشتراکی جمہوریہ)کے رہنما | کمیونسٹ پارٹی آفقازقستان کے پہلے سکریٹری | |
جومو کینیاتا | (کینیا) | Baba wa Taifa | بابائے وطن/مجاہد آزادی | کینیا کے پہلے صدر |
(ابراہیم روگووا) | (کوسووہ) | Baba i Kombit | بابائے قوم | |
جوناس بساناوچوس | (لتھووینیا) | Tautos patriarchas | محب وطن | |
کرس میسیرکوو | (جمہوریہ مقدونیہ) | Татко на нацијата | بابائے قوم | معروف لکھاری، ماہر لسانیات اور کارکن |
(تونکو عبدالرحمان) | (ملائیشیا) | Bapa Kemerdekaan | بابائے آزادی | ملائیشیا کے پہلے وزیر اعظم |
جورجیو بوگ اولیوی | (مالٹا) | Missier Malta Indipendenti | بابائے آزاد مالٹا | مالٹا کو برطانیہ آزاد کرانے میں جد وجہد کی |
(سر رام غلام) | (موریشس) | بابائے قوم | آزادی کے بعد کے پہلے وزیر اعظم | |
میگیل ایدالغوای کوستی | (میکسیکو) | Padre de la patria mexicana | بابائے قوم | میکسیکو کی جنگ آزادی کے پہلے ہیرو |
آنگ سین | (میانمار) | Father of Nations, Father of Independence Father of Tatmadaw | بابائے قوم | برما کی آزادی سے قبل سولی دے دی گئی |
سام نوجوما | (نمیبیا) | ملک نمیبیا کے بنیاد کار، بابائے وطن نیمیبیا | ملک نمیبیا پہلے صدر | |
تری بھون ویر وکرم شاہ | (نیپال) | Shree Paanch Maharajadhiraj (श्री ५ महाराजाधिराज त्रिभुवन वीर विक्रम शाहदेव) | بابائے قوم | |
ویلیم دی سائلینٹ | (نیدرلینڈز) | Vader des Vaderlands | بابائے وطن | ہسپانیہ سے آزادی کے لیے جد و جہد کی۔ |
نامدی ازیکیوی | (نائجیریا) | نائجیریا کے پہلے صدر | ||
اینار غا رہاردسن | (ناروے) | Landsfaderen | بابائے قوم | (دوسری جنگ عظیم) ناروےکے پہلے وزیر اعظم(). |
(محمد علی جناح) | (پاکستان) | Quaid-e-Azam & Baba-e-Quam | بابائے قوم/قائد اعظم | پاکستان کے بانی، پاکستان کے پہلے گورنر جنرل، آل انڈیا مسلم لیگ کے لیڈر |
میکائل صومارے | (پاپوا نیو گنی) | بابائے قوم | ||
امیلیو اغینالدو | (فلپائن) | Kauna-unahang Pangulo ng Pilipinas | فلپائن کے پہلے صدر | |
اندریس بونیفاسیو | (فلپائن) | Amá ng Himagsikan | بابائے انقلاب | فلپائنی انقلاب کے لیڈر |
جوس ریزال | (فلپائن) | Pambansáng Bayani | قومی ہیرو | قومی ہیرو |
افونسو اول | (پرتگال) | Fundador da Nação | بابائے قوم | پرتگال کے بانی اور پہلے صدر |
(پطرس اعظم) | (روس) | Отец Отечества (Otets Otechestva) | بابائے وطن | یہ خطاب سنہ 1721ء میں ملا۔ ان کو روس کا بادشاہ اور دی گریٹ بھی کیا جاتا ہے۔ |
الوالی مصطفى السید | (صحراوی عرب عوامی جمہوریہ) | بابائے قوم | (صحراوی عرب عوامی جمہوریہ)کے پہلے صدر | |
سر جون کومپٹن | (سینٹ لوسیا) | بابائے قوم | 1979 میں آزادی کے وقت وزیر اعظم تھے۔ | |
سینٹ مارینس | (سان مارینو) | |||
(عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود) | (سعودی عرب) | والد الأمة (Waalid Al Ummah)/ المؤسس (Al-Moa'sis) | بابائے قوم/بانی | (جزیرہ نما عرب)کے قبائل کو متحد کیا (آل سعود)کی بنیاد رکھی,موجودہ سعودی عربریاست کی بنیاد رکھی۔ موجودہ بادشاہ(سلمان بن عبدالعزیز آل سعود) ہیں. –دوسرے بیٹے(سعود بن عبدالعزیز آل سعود), (فیصل بن عبدالعزیز آل سعود), (خالد بن عبدالعزیز آل سعود), (فہد بن عبدالعزیز آل سعود) (عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود) –. |
سینٹ ساوا | (سربیا) | Отац отаџбине | بابائے وطن | |
میلوس | Serbia(سربیا) | Отац отаџбине | بابائے وطن | پہلی اور دوسری سربیائی بغاوت کے ہیرو |
جیویر سولانا | (سربیا و مونٹینیگرو) | Отац нације СЦГ | بابائے قوم | |
(لی کوان یئو) | (سنگاپور) | بابائے سنگاپور | ریپبلک آف سنگاپور کے پہلے وزیر اعظم | |
آندرے ہلنکا | Slovakia(سلوواکیہ) | Otec národa | بابائے قوم | کیتھولک پجاری، سیاسی لیڈر |
پریموز تروبار | (سلووینیا) | Oče naroda | بابائے قوم | پہلی سلوینیائی شائع شدہ کتاب کے مصنف(سلووین زبان) |
محمد عبد اللہ حسن | (صومالیہ) | بابائے وطن | (مملکت اطالیہ)اور (جزیرہ برطانیہ عظمی) کے خلاف تحریک آزادی کے پہلے لیڈر | |
(نیلسن منڈیلا) | (جنوبی افریقا) | Tata wethu | بابائے قوم | (اپارتھائیڈ) کے بعد پہلے صدر |
جان وان ریبیک | (جنوبی افریقا) | بابائے قوم | (کیپ ٹاؤن)کے بانی | |
کیتھولک بادشاہ | (ہسپانیہ) | Reyes Católicos de los reinos de Castilla y Aragón | تاج قشتالہ بادشاہت کے کیتھولک بادشاہ | ہسپانیہ کو متحد کرنے والے۔ |
ڈان اسٹیفن سینینائکے | (سری لنکا) | ජාතියේ පියා (Jathiyay Piya) | بابائے قوم | پہلے وزیر اعظم |
جان فیئر | (سرینام) | Vader des Vaderlands | بابائے قوم | آزادی کے بعد پہلے صدر |
گستو اول | (سویڈن) | Nationalhjälte | قومی ہیرو | |
جولیس نیے رے رے | (تنزانیہ) | Baba wa Taifa | بابائے قوم | (تنزانیہ) کے پہلے صدر |
ڈاکٹر ایرک ولیمس | (ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو) | بابائے قوم | عوامی قومی تحریک کے بانی | |
ڈاکٹر رودرانتھ | (ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو) | بانی | ایک (ہندو) لیڈر (ریاضیاتی طبیعیات)کے ماہر , | |
(مصطفٰی کمال اتاترک) | (ترکی) | Atatürk | بابائے ترک | ریپبلک آف ترکی کے بانی اور ترکی کے پہلے صدر |
(زاید بن سلطان آل نہیان) | (متحدہ عرب امارات) | والد الأمة (Waalid Al Ummah) | بابائے قوم | (متحدہ عرب امارات) کے پہلے 33 سال تک صدر |
(جارج واشنگٹن), (جان ایڈمز), (ٹامس جیفرسن), (جیمز میڈیسن), , , (بن یمین فرینکلن) | (ریاستہائے متحدہ امریکا) | بانیان امریکا | ||
(جارج واشنگٹن) | ریاستہائے متحدہ امریکا | بابائے وطن | (امریکی جنگ انقلاب) کے دوران کمانڈر ان چیف) رہے , (صدر ریاستہائے متحدہ امریکا). | |
خوسیہ جیرفاسیو ارتیجاس | (یوراگوئے) | Padre de la independencia uruguaya, Protector de los Pueblos Libres y Jefe de los orientales | یوراگوئے کی آزادی کے راہنما، بابائے قوم | برطانوی، ہسپانوی اور پرتگالی افواج کے خلاف جنگ کی |
(ہو چی منہ) | (ویت نام) | Cha già dân tộc | قدیم بابائے قوم |