برنباس
برناباس یا برنباس یسوع المسیح کے ایک رسول، جنھوں نے پولس سے اختلافات کے بعد گمنامی میں زندگی گزاری۔ ان سے انجیل برنباس منسوب کی جاتی ہے۔ یہ کپرس (قبرص) میں پیدا ہوئے اور ایک لاوی تھے۔ انھوں نے ابتدائی دور میں ہی مسیحیت قبول کر لی تھی۔ انھوں نے یروشلم کے غریب ارکان کی مدد کے لیے اپنا کھیت بیچا۔[2] عہد نامہ جدید میں انھیں ایک نیک مرد اور روح القدس اور ایمان سے معمور بیان کیا گیا ہے۔ انہی صفات نے ان کو قیادت کا اہل بنا دیا۔ جب یروشلم میں کلیسیا ء پولس رسول کو اپنی رفاقت میں شامل کرنے سے ہچکچائی تو برناباس نے پولس کی حمایت کی اور کلیسیاء کے خدشات کو دور کیا۔[3]
برناباس | |
---|---|
مقدس برنباس کی شبیہ | |
نبی، شاگرد، کپرس اور اطاکیہ کی طرف پیغمبر، مبلغ اور شہید | |
پیدائش | 3ء کپرس |
وفات | 61ء سلامیس |
قداست | قبل اجتماع |
مزار | خانقاہ مقدس برناباس فاماگوستا، قبرص[1] |
تہوار | 11 جون |
منسوب خصوصیات | متی کی انجیل |
سرپرستی | قبرص، انطاکیہ |
برنباس کا اصلی نام یوسف تھا۔ یسوع کے رسولوں نے اس کا لقب برنباس رکھا۔ برنباس کا معنی نصیحت کا فرزند ہے۔ [4]۔ مقدس برنباس کے اخلاص و کرامات دیکھ کر اس زمانے کے لوگوں نے برنباس کو ایک اور معزز خطاب بخشا' جس کا ذکر اعمال باب 14 آیت 12 میں ہے لوگ برنباس کو دیوتا سمجھتے تھے اور اس کے نام کی قربانیاں کرنے کو تیار ہو جاتے تھے ' اس زمانے میں سب سے بڑا دیوتا زیوس نامی تھا۔ ان لوگوں نے برنباس کو زیوس کا معزز خطاب بھی دیا' جیسا کہ اعمال کے باب 14 میں مذکور ہے۔ برنباس کی معرفت بہت بڑے نشان اور عجیب کام ظاہر ہوئے۔ [5]۔[6]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ خانقاہ سینٹ برناباس
- ↑ کتاب اعمال، باب 4، ورس 36-37، پاکستان بائبل سوسائٹی، لاہور
- ↑ کتاب اعمال باب 9، ورس 27، پاکستان بائبل سوسائٹی، لاہور
- ↑ (اعمال باب 4 آیت 36)
- ↑ (اعمال باب 15 آیت 25)
- ↑ مقدمہ انجیل برنباس از محمد امین صفدر صاحب اوکاڑوی صفحہ 52