خوش آمدید!

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں:   اور  

(?_?)
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید
 

جناب دانش خالد کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری 2004ء میں عمل میں آیا۔ فی الحال اردو ویکیپیڈیا میں کل 214,533 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔



 

یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس ( ) زریہ پر طق کریں۔

 


 

ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 11:02, 22 مئی 2013 (م ع و) السلام وعلیکم دانش خالد صاحب! آپ نے ہتھیاروں اور اسلحے خصوصا میزائلوں کے بارے میں جو مضامین کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے وہ انتہائی معلوماتی اور دلچسپ ہے۔ اسے جاری رکھئے گا۔ کسی قسم کی مدد درکار ہو تو میں حتی الامکان آپ کی مدد کرنے کو تیار ہوں۔ والسلام --Fkehar 05:06, 6 جنوری 2007 (UTC)

زبردست

ترمیم

اسلام علیکم دانش صاحب، آپ کا کام دیکھ کر یقین جانئیے بڑی خوشی ہوئی۔۔۔۔ اگر آپ پسند کریں تو اپنا مختصر سا تعارف بھی کروا دیں۔۔۔۔ امید ہے آپ اسی طرح معیاری کام جاری رکھیں گے۔ والسلام عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ

دانش صاحب ریڈار پر پہلے سے ہی مضمون ارسالہ موجود ہے۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 19:13, 9 جنوری 2007 (UTC)

ایف 35

ترمیم

ایف-35 لائٹننگ پر ایک مضمون اپنی بساط کے مطابق تحریر کیا ہے۔ آپ اس کے اندر تکنیکی معلومات درج کرکے اور سانچہ لگاکر اسے مزید بہتر بنادیں تو نوازش ہوگی۔ خیر خواہ --Fkehar 05:11, 11 جنوری 2007 (UTC)

پاک فضائیہ

ترمیم

السلام وعلیکم دانش صاحب! امید ہے خیریت سے ہوں گے، آپ کے مضمون ماشاء اللہ بہت اچھے جارہے ہیں۔ اس سلسلے کے جاری رکھئے گا کیونکہ لڑاکا طیاروں میں میری دلچسپی تو بہت ہے لیکن ابھی میں اپنے تاریخ کے منصوبے پر کام کررہا ہوں جب اس سے فارغ ہوجاؤں گا (اگلے چند ماہ تک تو امکانات نظر نہیں آرہے) تو ضرور لڑاکا طیاروں اور مختلف ملکوں کی فضائیہ پر مضمون لکھون گا۔ فی الحال آپ اس کام کو بہتر انجام دے رہے ہیں۔

اس وقت آپ کو پیغام دینے کا مقصد یہ ہے کہ آپ اپنے پاک فضائیہ والے مضمون میں ان دو پیروں کو بھی شامل کرلیں جو میرے دو مضامین میں شامل ہیں۔

==6 روزہ جنگ== <small>مکمل مضمون کے لئے دیکھئے [[6 روزہ جنگ]]</small> 6 روزہ جنگ میں پاک فضائیہ کے ہوا بازوں (پائلٹوں) نے بھی حصہ لیا۔ پاکستانی ہوا باز [[اردن]]، [[مصر]] اور [[عراق]] کی فضائیہ کی جانب سے لڑے اور [[اسرائیلی فضائیہ]] کے 3 جہازوں کو مار گرایا جبکہ ان کا کوئی نقصان نہیں ہوا ==جنگ یوم کپور== <small>مکمل مضمون کے لئے دیکھئے [[جنگ یوم کپور]]</small> اس جنگ کے دوران پاکستان نے [[مصر]] اور [[شام]] کی مدد کے لئے 16 ہوا باز [[مشرق وسطی]] بھیجے لیکن ان کے پہنچنے تک مصر نے پہلے ہی جنگ بندی کردی تاہم شام ابھی بھی اسرائیل سے حالت جنگ میں تھا۔ اس لئے 8 پاکستانی ہوا بازوں نے شام کی جانب سے جنگ میں حصہ لیا اور [[مگ-21]] طیاروں میں پروازیں کیں۔ پاکستان کے فلائٹ لیفٹیننٹ [[اے ستار علوی]] یوم کپور جنگ میں پاکستان کے پہلے ہوا باز تھے جنہوں نے [[اسرائیل]] کے ایک [[میراج]] طیارے کو مار گرایا۔ انہیں شامی حکومت کی جانب سے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ ان کے علاوہ پاکستانی ہوا بازوں نے 4 [[ایف 4 فینٹم]] طیارے تباہ کئے جبکہ پاکستان کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ یہ پاکستانی ہوا باز [[1976ء]] تک شام میں موجود رہے اور شام کے ہوا بازوں کو جنگی تربیت دیتے رہے ۔


  • وقت نہیں ہوتا۔ camera پر مضمون لکھوں گا تو اس میں تمام ثبوت لکھ دوں گا۔ سمرقندی

خیرمقدم

ترمیم

السلام وعلیکم! برادر دانش خالد، آپ واپس آگئے، خوشی ہوئی! میں خود کو مجرم محسوس کررہا تھا کہ نادانستہ طور پر شاید میری وجہ سے وکیپیڈیا ایک اچھے صارف سے محروم ہوگیا، بہرحال آپ واپس آئے دل کو اطمینان ہوا، یقین کیجیے کہ میرا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں نہ ہی میں کسی سے کرنا چاہتا ہوں۔ آپ لکھیے اور بے دھڑک لکھیے آپ کو کوئی تنگ نہیں کرے گا بلکہ آپ کو کسی بھی قسم کا تعاون درکار ہوں تو میں حاضر ہوں، میرے دل میں آپ کے لیے کوئی بات نہیں اور میں اب آسان الفاظ کے معاملے پر بحث میں حصہ نہ لینے کا عزم کر چکا ہوں، امید ہے کہ آپ دل صاف کرکے کام کریں گے۔ ہمارا مقصد یہاں آکر جھگڑنا یا اپنی بات بزور قوت منوانا نہیں بلکہ تمام افراد کو ساتھ لیتے ہوئے ایک اچھے ماحول میں کام کرنا ہے۔ دعاگو Fkehar 16:05, 28 مارچ 2007 (UTC)

یار اپنا نام بدل کر بدھی سورگی رکھ لیں۔ دانش خالد تو عربی میں ہے ۔ hehehehe

  • ذاتی حملے اچھی بات نہیں۔ ویسے میرے خیال میں دانش خالد صاحب نوعمر اور ناپختہ ہیں ابھی ، جذباتی جلدی ہوجاتے ہیں اور منطق پر کم توجہ دیتے ہیں۔ سمرقندی


غیر حاضری

ترمیم

آپ کی غیر حاضری تشویش کا باعث ہے۔ جس میدان میں آپ لکھتے ہیں بلاشبہ بہت دلچسپ۔۔ آپ سے گذارش ہے آپ اردو ویکیپڈیا پر تشریف لا کر اپنا کام دوبارہ شروع کریں جیسا کہ اشد ضرورت پے آپ جسے نوجوان ہے اس عظیم منصوبے کی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ آپ کے لکھے گیے مضامیں بڑے خاص اور منفرد ہیں۔ انھیں پسند کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اپنی آمد کی جلد سے جلد خبر دیں۔۔۔۔۔ بہت بہت شکریہ۔ والسلام۔ عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ

لاپتہ وکیپیڈین

ترمیم

آپ نے کافی عرصہ سے اردو وکیپیڈیا میں کوئی ترمیم نہیں کی اس لئے آپ کو لاپتہ وکیپیڈین کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے- --طاھر روبہ (تبادلۂ خیال) 11:05, 8 نومبر 2012 (UTC)

اردو ویکیپیڈیا پر 100 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں

ترمیم
  100 ترامیم
اردو ویکیپیڈیا پر 100 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں، جو کہ اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے!

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:53, 20 اگست 2017 (م ع و)