تبادلۂ خیال صارف:ساجد امجد ساجد/وثائق/2011
مدد درکار
ترمیماسلام علیکم،
قیصرانی صاحب میری توقع سے بھی زیادہ مضامین کا اضافہ کر رہے ہیں جو کہ انتہائی خوش آئیند ہے۔ میں نے ان سے ان مضامین کی نوک پلک سنوارنے کا وعدہ کر رکھا ہے تاہم میں اتنی تعداد میں مضامین کو نوک پلک تنہا شاید نہ سنوار سکوں۔ اس سلسلے میں آپ کی مدد درکار ہوگی۔ آپ نے ایک بار پہلے بھی سانچوں اور دیگر تکنیکی معاملات میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا لہٰذا آپ اس کام کے لیے مناسب کارکن ہیں۔ اگر آپ اس سلسلے میں میری مدد کر سکیں تو مشکور ہوں گا۔ --کاشف عقیل 18:26, 2 جنوری 2011 (UTC)
اردو یونیکوڈ
ترمیمسالوں کے مقالات میں کچھ حروف غیر اردو یونیکوڈ کے ہیں؛ مثلاً جنوری اور فروری کی ی۔ انھیں برائے مہربانی اردو حروف سے بدل دیں۔ --کاشف عقیل 20:04, 4 جنوری 2011 (UTC)
ماشااللہ
ترمیمماشااللہ ایک بار پھر زور و شور سے مضامین کا اضافہ ہورہا ہے۔ اللہ تعالی آپ کو مذید ہمت عطا فرمائے کہ آپ اسی طرح اردو کی خدمت کرتے رہیں۔ آمین! --کاشف عقیل 14:30, 5 جنوری 2011 (UTC)
- شکریہ کاشف بھائی، آپ کی حوصلہ افزائی میری مزید ہمت بندھائے گی۔ --ساجد امجد ساجد 14:48, 5 جنوری 2011 (UTC)
Maps
ترمیمHi there, I noticed that you've removed some of the map template info. The map template I have been porting to the Urdu Wikipedia is present in most other Wikipedias, such as English, French, German, Hindi, Arabic, Mandarin etc.. (See en:Wikipedia:ROUTE for more info)
Hopefully these maps can be added to other articles such as the National Rail Network of Pakistan and the Karachi Circular Rail soon. Please allow me to add these templates so that we can have a map system just like those in the other Wikipedia editions.
Many Thanks.
- Thanks for the message. Actually it was not my intention to delete these templates, I only deleted these because of language problem. In Udru Wikipedia all articles and templates should be in Urdu language. As per my knowledge you are only copying same info from English Wikipedia into Urdu with translation. This is a thing which is not acceptable here. I hope you've got my point.. --ساجد امجد ساجد 06:16, 12 جنوری 2011 (UTC)
- The templates do not have any language material on them, so no translation should be needed. As you can see on the Kashmir Rail page the template works fine with Nastaliq text as it is unicode.
خندۂِ زیرِ لب
ترمیمروشِ زمانہ دیکھ کر خندۂِ زیرِ لب کے سوا کیا ہے ہمارے پاس باقی ساجد بھائی؟ اب کہنے کو کوئی الفاظ نہیں باقی اور سنانے کو کوئی داستاں نہیں باقی، جو کہہ سکتے تھے سب کچھ کہہ دیا۔ آپ کی اس دائرۃ المعارف کو جس قدر شدید ضرورت ہے اس کو میں ہی جان سکتا ہوں، آپ جیسے اشخاص اگر اس دائرۃ المعارف پر نا ہوتے تو یہ سب کچھ نا ہوتا جو یہاں بنایا جاچکا ہے، میری آپ سے گذارش ہے کہ ہمت نا ہاریئے اور دل برداشتہ نا ہوں۔ اس زندگی کے دوران ہر انسان کے کرنے کے کچھ کام ہوا کرتے ہیں، اور بہت کم ایسے ہوتے ہیں جو اپنے کرنے کے کاموں کا ادراک رکھتے ہوں، آپ ان میں شامل ہیں، اپنے کاموں سے ہاتھ نا اٹھایئے۔ میں جو کرسکتا تھا وہ کرچکا اور آپ جیسے ساتھیوں کی مدد سے ہی کر پایا، اب اس کام کو برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ آنے والے اس کو آگے بڑھاتے رہیں اور اسے برقرار رکھنے اور اس کی حفاظت کرنے کے لیئے آپ کی موجودگی لازم ہے۔ آخر میں ایک بات اور ایک شعر؛ ichiro کا اصل تلفظ ایچیرو ہے۔
نہ خوفِ باد مخالف، نا انتظارِ سحر
ہم اپنے گھر کے دِیے خود بجھائے بیٹھے ہیں
ہمارا ذوق جدا، وقت کا مزاج جدا
ہم ایک گوشے میں خود کو چھپائے بیٹھے ہیں
--سمرقندی 07:24, 20 جنوری 2011 (UTC)
سلام و سپاس
ترمیمساجد بھائی از حد شکریہ کہ آپ نے یاد فرمایا، دو روز تک دائرۃ المعارف پر آ نہیں سکا تھا اس لیے جواب میں تاخیر ہوئی؛ اللہ خوش رکھے۔
مرے ایک گوشۂ فکر میں، میری زندگی سے عزیز تر
مرا ایک ایسا بھی دوست ہے جو کبھی ملا نہ جدا ہوا
--سمرقندی 09:05, 25 جنوری 2011 (UTC) ASSALAM O ALAIKUM BHAI.THANKS ALOT FOR A WARM WELCOME.I WILL TRY MY LEVEL BEST TO BE A GOOD ADDITION ON WIKKIEPEDIA AS EARLY AS POSSIBLE.JAZZAK ALLAH --Tasawuf pasand khatoon 18:35, 26 جنوری 2011 (UTC)
حسن قلم
ترمیم- سبحان اللہ! ساجد بھائی آپ تو حیرت میں ڈال دیتے ہیں؛ ایسے مفہوم ادا کرنا کہ کوئی لفظ ضائع نا ہو، آپ پر ختم ہے۔ اللہ آپ کے قلم کو ہمیشہ تلوار کا مقابلہ کرنے کی طاقت عطا فرمائے، آمین۔ خاکسار ان حسین الفاظ کا اہل نہیں تھا جن سے آپ نے اسے نوازا۔ بہت شکریہ۔ --سمرقندی 07:02, 27 جنوری 2011 (UTC)
Translation
ترمیمPlease, could you translate en:Podolsk into your language? Naturally if you have available time! Good day to you! Could you, please, translate into your language the article, containing two-three sentences, about this city in Russia? I’d like to thank you in advance :)--Переход Артур 11:07, 15 فروری 2011 (UTC)
سانچہ:خانۂ معلومات شخصیات
ترمیممعزرت خواہ ہوں کے آپ کے پروفیسر عبد الباری کی تصویر میں نے نکال دی ہے۔ اصل وج تصویر کسی اور عبد الباری صاحب کا ہے۔ مطلوبہ شخص تو 1947ء میں ہی اس عالم سے کوچ فرما گۓ تھے اور وہ بھی محض 53 سال میں۔ میں انکی تصویر کے لۓ کوشاں ہوں۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کو دیتا ہوں۔ براۂ کرم سانچے کی مثال سے بھی اس تصویر کو ہٹا دیں۔ تا کہ غلط اطلاع نہ جاۓ۔ میرے راۓ میں مدّت کے بجاۓ میعاد TERM کے لۓ زیادہ موضوع رہے گا۔ ساتھ ہی ساتھ OTHER NAMES اور SIGNATURE کا بھی ترجمعہ کر دیں۔ نوازش ہو گی۔ --محمد انس علی 19:10, 18 فروری 2011 (UTC)
Delete images insulting Prophet Muhammad PBUH
ترمیمAssalamu 'alaykum wr. wb
Would you make a petition from Urdu Wikipedia to ask Wikipedia to delete images that insulting our prophet Prophet Muhammad pbuh from Wikipedia? We are in Indonesia Wikipedia have made it. Please see: Surat pernyataan permintaan penghapusan gambar-gambar penghinaan terhadap Nabi muhammad saw.. We hope all Wikipedia projects from muslim countries can make this petition in their project. Shukriya. Jazaakallaah. Si Gam Aceh 17:09, 21 فروری 2011 (UTC)
- I mean, would you make the same petition such as in Indonesian Wikipedia in Urdu Wikipedia? -- 222.124.186.226 08:53, 23 فروری 2011 (UTC)
- Why not; one of our devoted member Samarqandi is planning to make a petition same as there. Insha Allahl this will be done soonest as he will find some sufficient time for this. --ساجد امجد ساجد 07:26, 26 فروری 2011 (UTC)
- Jazaakallaah. I hope all Wikipedia from muslim countries can make the same petition. If you have time please invite other wikipedians from other languages such as Punjabi, Sindhi, Pashto etc to do the same action. Please inform me if you have made it. Allaahu akbar...
- Sajid Bhai Congratulation for New Job.. --Rehmat Aziz Chitrali 07:26, 3 March 2011 (UTC
سلام
ترمیمسلام ساجد بھائی کیا حال ہیں۔ --جاوید اقبال مغل 16:22, 14 مارچ 2011 (UTC)
Request
ترمیمHello, I'm sorry to bother you but I would like to ask you for a favor and create these articles on this Wikipedia for me? You don't have to do it if you don't want to, but it would be nice to see her article here. Thank you for reading this message and have a good day. If you have any questions please message me.
Articles requesting:
- Selena (en featured article)
- Dreaming of You (album) (en good article nominee)
- Amor Prohibido (song) (en good article)
If you aren't able to create these articles, can you advised someone who can be of any assistant? Thank you, AJona1992 17:48, 9 مارچ 2011 (UTC)
فیصل آباد سے سلام عقیدت
ترمیمالسلام علیکم
آج اتفاق سے اردو وکی پر آیا تو آپ کا پیغام دیکھا۔ مجھے خوشی ہے کہ اردو وکی کی تعمیر میں فیصل آباد کا نام آیا ہے۔ اللہ آپ کو استقامت دے۔ میں یہاں دو سال پہلے خاصا متحرک رہا ہوں مگر بعد ازاں مصروفیات کی نوعیت ایسی بدلی کہ وکی پیڈیا سے دور ہونا پڑا۔ ایک بڑی وجہ یہاں کا ماحول بھی تھا۔
ہم پاکستانیوں کی عجیب عادات ہیں۔ ہم کسی بھی عقیدہ و نظریہ سے تعلق رکھتے ہوں، انتہاء پسندی ہم میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔ مذہبی لوگ اپنی مرضی کا مذہبی نقطہ نظر دوسروں پر ٹھونسنا چاہتے ہیں تو آزاد خیال کے دعوے دار زبردستی اپنی آزاد خیالی کو لوگوں کے ذہنوں پر مسلط کرتے ہیں۔ حتی کہ انتہاء پسندی کے خلاف نعرے لگانے والوں کے نعرے بھی انتہاء پسندی کی ایک دوسری سمت کی عکاسی کرتے ہیں۔ سارا معاشرہ انتہا پسندی کے زخموں سے لتھڑا ہوا ہے اور کیا لیڈر کیا عوام کوئی بھی اعتدال کی روش اختیار کرنے کو تیار نہیں ہے۔
میں نے کچھ عرصہ یہاں صبر شکر کر کے گزارا، آپ میرے کام سے میری سنجیدگی کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ خاص طور پر فیصل آباد کے صفحہ پر میں نے بڑی محنت کی تھی، مگر انتہاء پسندانہ رویئے نے مجھے یہاں سے کنارہ کشی اختیارت کرنے پر مجبور کر دیا۔ اگر ایک نظر میرے بنائے ہوئے صفحے کا موجودہ صفحہ سے موازنہ کریں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ یہاں لوگ لکھنے کی بجائے لکھے ہوئے کو کاٹنے میں زیادہ شیر ہیں۔ میں نے اس بات کی بھی بڑی کوشش کی کہ منتظمین کو انتہاء پسندی سے باز رہنے پر قائل کر سکوں مگر وہ ہر بات کو اپنی مخصوص عینک سے دیکھنے کے عادی تھے۔ میں نے اردو وکی پیڈیا کا ایک تقابلی جائزہ بھی ہیش کیا اور اس کے حل کے لئے تجاویز بھی، جو یہاں موجود ہیں [1] مگر جب دیکھا کہ یہاں یکطرفہ ٹریفک کا راج ہے تو خاموشی میں ہی عافیت جانی۔
یہ تھی میری بپتا، تاخیر سے جواب دینے پر معذرت خواہ ہوں۔ اور آپ کو پہچان نہ پانے پر بھی معذرت خواہ ہوں۔ آج سوا دو سال بعد اردو وکی پہ آیا ہوں، ہوسکتا ہے کہ دورباہ پھر (بشرط زندگی) دو سال بعد ہی چکر لگے۔ :) اس لئے جہاں آپ مجھے فیصل آباد میں ملے تھے وہیں ملنے کی امید کے ساتھ خدا حافظ کہتا ہوں۔
--عبدالستارمنہاجین 16:56, 17 ستمبر 2011 (UTC)