جکارتا
جکارتا یا جکارتہ انڈونیشیا کا دار الحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے۔ جزیرہ جاوا کے شمال مغربی ساحلوں پر واقع شہر جکارتا 661.52 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے اور اس کی آبادی 2004ء کے مطابق 8،792،000 ہے۔ شہر گذشتہ 490 سال سے آباد ہے اور اس وقت دنیا کا 9 واں گنجان آباد ترین شہر ہے جہاں 44،283 افراد فی مربع میل بستے ہیں۔
جکارتا | |
---|---|
(انڈونیشیائی میں: Jakarta)(جاوی میں: Jakarta)(ڈچ میں: Batavia)(انڈونیشیائی میں: Daerah Khusus Ibukota Jakarta) | |
پرچم | نشان |
نعرہ | (انڈونیشیائی میں: Jaya Raya) |
تاریخ تاسیس | 22 جون 1527[1] |
نقشہ |
|
انتظامی تقسیم | |
ملک | انڈونیشیا [2] [3][4] |
دار الحکومت برائے | |
تقسیم اعلیٰ | انڈونیشیا [2] |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 6°10′30″S 106°49′39″E / 6.175°S 106.8275°E [5] |
رقبہ | 662 مربع کلومیٹر |
بلندی | 8 میٹر |
آبادی | |
کل آبادی | 10562088 (مردم شماری ) (2020)[6] |
مزید معلومات | |
جڑواں شہر | برلن (13 اپریل 1994–) اسلام آباد توکیو (23 اکتوبر 1989–) بیجنگ منیلا کوالا لمپور سؤل ابو ظہبی جدہ پیانگ یانگ ہنوئی بینکاک (21 جنوری 2002–) یزد لندن استنبول ماسکو راٹرڈیم لاس اینجلس میکسیکو شہر نیویارک شہر دار البیضاء نیو ساؤتھ ویلز ایمسٹرڈیم آستانہ کیف (21 جون 2007–)[7][8] |
اوقات | متناسق عالمی وقت+07:00 |
سرکاری زبان | انڈونیشیائی زبان |
گاڑی نمبر پلیٹ | B |
رمزِ ڈاک | 10110–14540 19110–19130 |
فون کوڈ | 021 |
آیزو 3166-2 | ID-JK[9] |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 1642907، 1642911 |
درستی - ترمیم |
تاریخ
ترمیمتاریخ میں جکارتا کا پہلا نشان چوتھی صدی عیسوی میں ایک ہندو آبادی کی حیثیت سے ملتا ہے۔ 14 ویں صدی میں یہ ہندو سلطنت سنڈا کی اہم ترین بندرگاہ رہا۔ 1513ء میں پہلا یورپی بحری بیڑا یہاں پہنچا جو 4 پرتگیزی بحری جہازوں پر مشتمل تھا۔ سنڈا کی سلطنت نے وسطی جاوا کی مسلم سلطنت دیماک کے خلاف اپنے دفاع کے لیے پرتگیزیوں کو خوش آمدید کہا اور انھیں گودام اور قلعہ بنانے کی اجازت دے دی۔ 1527ء میں سلطنت دیماک کے مسلمانوں نے فتح اللہ کی قیادت میں سنڈا کی ریاست کے خلاف جنگ چھیڑدی۔ سنڈا سلطنت پرتگیزی بیڑے کے انتظار میں رہے جیسا کہ دونوں کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا لیکن پرتگیزی بیڑا نہ آیا اور بالآخر فتح اللہ کی افواج نے 22 جون 1557ء کو جکارتا فتح کر لیا اور فتح اللہ نے شہر کا نام سنڈا کلاپا سے تبدیل کرکے "جے کارتہ" یعنی "مکمل فتح" رکھ دیا۔
جڑواں شہر
ترمیم- بیجنگ، چین
- برلن، جرمنی
- استنبول، ترکی
- لاس اینجلس، ریاستہائے متحدہ امریکا
- ریاست نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا
- پیرس، فرانس
- روٹرڈیم، نیدر لینڈز
- سیول، جنوبی کوریا
- ٹوکیو، جاپان
ویکی ذخائر پر جکارتا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ تاریخ اشاعت: 22 جون 2021 — Ulang Tahun Jakarta 22 Juni: Sejarah hingga Kumpulan Ucapan untuk Diupload Di Medsos — اخذ شدہ بتاریخ: 29 مارچ 2022
- ^ ا ب صفحہ: 1333
- ↑ "صفحہ جکارتا في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اکتوبر 2024ء
- ↑ "صفحہ جکارتا في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اکتوبر 2024ء
- ↑ "صفحہ جکارتا في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اکتوبر 2024ء
- ↑ http://www.citypopulation.de/php/indonesia-admin.php
- ↑ https://old.kyivcity.gov.ua/files/2018/2/15/Mista-pobratymy.pdf
- ↑ https://kyivcity.gov.ua/kyiv_ta_miska_vlada/pro_kyiv/mista-pobratimi_z_yakimi_kiyevom_pidpisani_dokumenti_pro_poridnennya_druzhbu_spivrobitnitstvo_partnerstvo/
- ↑ ربط: میوزک برائنز ایریا آئی ڈی