جے پرکاش نرائن
بھارتی سیاست دان۔ پٹنہ صوبہ بہار میں پیدا ہوئے۔ وس کونسن یونیورسٹی امریکا سے ماسٹر آف آرٹس کی ڈگری لی۔ 1929ء میں وطن واپس آئے اور آزادی کی تحریکوں میں حصہ لینا شروع کیا۔ شروع میں مارکسی نظریات کے حامی تھے۔ اور گاندھی جی کے فلسفہ عدم تشدد کے سخت مخالف۔ لیکن مسٹر نہرو کی ترغیب پر کانگرس میں شامل ہو گئے۔ اور 1936ء میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری مقرر ہوئے۔ متعدد بار قید وبند کی صعوبتیں جھلیں۔ 1948ء میں کانگریس سے مستعفی ہو گئے اور انڈین سوشلسٹ پارٹی کی تشکیل کی۔ جس کے وہ بانی سیکرٹری منتخب ہوئے۔ سوشلسٹ پارٹی پھوٹ کا شکار ہوئی تو بد دل ہو کر آچاریہ دونوبا بھاوے کی بھودان تحریک میں شامل ہو گئے اور 1957ء میں عملی سیاست سے علیحدگی اختیار کر لی۔ 1974ء میں دوبارہ سیاست میں داخل ہوئے اور مسز اندرا گاندھی کے خلاف متحد سیاسی محاذ ’’ جنتا پارٹی‘‘ کی قیادت کی۔ مارچ 1977ء کے انتخابات میں مسز گاندھی کی کانگرس کی شکست کا سب سے بڑا سبب مسٹر نرائن کی شخصیت تھی۔
جے پرکاش نرائن | |
---|---|
(ہندی میں: जयप्रकाश नारायण) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 11 اکتوبر 1902ء [1][2][3][4][5] بلیا |
وفات | 8 اکتوبر 1979ء (77 سال)[1][2][3][4][5] پٹنہ |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–)[6] برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
جماعت | انڈین نیشنل کانگریس جنتا پارٹی |
رکن | کانگریس سوشلسٹ پارٹی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | یونیورسٹی آف وسکونسن–میڈیسن اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی جامعہ کیلیفورنیا، برکلے یونیورسٹی آف آئیووا جامعہ پٹنہ پٹنہ کالج |
پیشہ | سیاست دان [6]، سماجی کارکن ، حریت پسند |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی [1] |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12021471q — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Jaya-Prakash-Narayan — بنام: Jayaprakash Narayan — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6n0458w — بنام: Jayaprakash Narayan — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/narayan-jaya-prakash — بنام: Jaya Prakash Narayan
- ^ ا ب Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000005736 — بنام: Jayaprakash Narayan — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب https://eci.gov.in/files/category/97-general-election-2014/