سائٹوپلازم
(خلمائع سے رجوع مکرر)
سائٹوپلازم،خلوی جھلی اور مرکزی جھلی کے درمیان پائے جانے والے مائع یا پانی نما مادہ ہے، جس میں مختلف القسام کے عضیات (organelles) پائے جاتے ہیں۔ انگریزی میں اسے cyto-plasm کہا جاتا ہے اور جیسا کہ دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں بھی یہ لفظ دو الفاظ cell کا cyto لے کر اس کو پلازما کے plasm سے جوڑ کر تخلیق کیا گیا ہے۔ خلمائع کے نام میں ایک قابل ذکر بات یہ ہے کہ فی الحقیقت plasm کا اردو متبادل پلازما سے اخذ کیا جانا چاہیے لیکن چونکہ اردو کی متعدد مستند کتب حیاتیات میں خلوی مائع کا لفظ ہی رائج ہے اس لیے یہاں cytoplasm کے لیے اسی کو اختیار کیا جا رہا ہے اور ایسا کرنے میں کسی قسم کی علمی قباحت بھی محسوس نہیں ہوتی۔
ویکی ذخائر پر سائٹوپلازم سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |