1686ء–1700ء کی روس-ترکی جنگ سلطنت عثمانیہ کا مقابلہ کرنے کی مشترکہ یورپی کوششوں کا حصہ تھی۔ بڑے یورپی تنازع کو عظیم تر جنگ کے نام سے جانا جاتا تھا۔

روس ترکی جنگ (1686–1700)
سلسلہ ترکی کی جنگ عظیم

روسی شہنشاہ پطرس اعظم (گھوڑے کی پیٹھ پر) کا ازوف پر قبضہ
تاریخ1686–1700
(14 سال)
مقامجزیرہ نما کریمیا، ازوف
نتیجہ

روسی فتح

کے قلعوں پر قبضہ کر لیا[1]
مُحارِب
روسی زار شاہی
سلطنت ہیبسبرگ
پولش–لیتھوانی دولت مشترکی
هتمانات القوزاق
سلطنت عثمانیہ کا پرچم سلطنت عثمانیہ
خانان کریمیا
کمان دار اور رہنما
پطرس اعظم
واسیلی واسیلایوچ گولٹسن
سلطنت عثمانیہ کا پرچم الماس محمد پاشا
سلطنت عثمانیہ کا پرچم عمجہ زادہ کوپرولو حسین پاشا
سلیم اول گیرے
طاقت
330,000 (صرف کریمیائی محاذ پر)
کل: نامعلوم
14,000 (صرف کریمیائی محاذ پر)
کل: نامعلوم
ہلاکتیں اور نقصانات
نامعلوم نامعلوم

روس-ترکی کی جنگ کا آغاز روسی زار شاہی نے یورپی ترک مخالف اتحاد ( ہیبسبرگ بادشاہت، پولینڈ-لیتھوانیا، وینس ) میں شامل ہونے کے بعد کیا، جب 166 میں پولینڈ-لیتھوانیا نے کییف اور یوکرین کے بائیں حصے پر روسی حاکمیت کر لیا۔ [2]

جنگ کے دوران میں، روسی فوج نے 1687 اور 1689 کی کریمیائی مہمات کا آغاز کیا، جو روسی شکست پر ختم ہوئیں۔ [3] ان شکستوں کے باوجود، روس نے 1695 اور 1696 میں ازوف مہمات کا آغاز کیا اور 1695 میں محاصرہ کرنے کے بعد [4] 1696 میں کامیابی کے ساتھ ازوف پر قبضہ کر لیا۔ [5]

امن معاہدہ

ترمیم

سویڈش سلطنت کے خلاف جنگ کی تیاریوں کی طرف توجہ دینے کے لیے، روسی زار پطرس اعظم نے 1699 میں سلطنت عثمانیہ کے ساتھ کارلوٹز کے معاہدے پر دستخط کیے۔ [6] 1700 میں معاہدہ قسطنطنیہ کے تحت ازوف، تگانروگ، مرویل اور میؤس کو قلعوں کو روس کے حوالے کر دیا گیا اور قسطنطنیہ میں روسی سفارت خانہ قائم ہوا، تمام جنگی قیدیوں کی واپسی کو یقینی بنایا گیا۔ [7] زار نے یقین دہانی کرائی کی کہ اس کے ماتحت کازاک دستے، عثمانیوں پر حملہ نہیں کریں گے سلطان نے بھی یقین دہانی کرائی کہ اس کے ماتحت، کریمیائی تاتار، روسیوں پر حملہ نہیں کریں گے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Treaty of Constantinople (1700)، Alexander Mikaberidze، Conflict and Conquest in the Islamic World: A Historical Encyclopedia، Vol. 1, ed. Alexander Mikaberidze, (ABC-CLIO, 2011)، 250.
  2. William C. Fuller, Strategy and Power in Russia 1600–1914، (MacMillan Inc.، 1992)، 16.
  3. Lindsey Hughes, Sophia, Regent of Russia: 1657–1704، (Yale University Press, 1990)، 206.
  4. Brian Davies,Warfare, State and Society on the Black Sea Steppe, 1500–1700، (Routledge, 2007)، 185.
  5. The Crimean Tatars and the Austro-Ottoman Wars، Dan D.Y. Shapira, The Peace of Passarowitz, 1718، ed. Charles W. Ingrao, Nikola Samardžić، Jovan Pesalj, (Purdue University Press, 2011)، 135.
  6. Robert Bideleux and Ian Jeffries, A History of Eastern Europe: Crisis and Change، (Routledge, 1998)، 86.
  7. Treaty of Constantinople (1700)، Alexander Mikaberidze، Conflict and Conquest in the Islamic World: A Historical Encyclopedia، Vol. 1, 250.